محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہر قسم کے دردوں کیلئے عبقری رسالہ میں نسخہ فولاد پڑھا‘ واقعی بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے‘ اس نسخہ نے میرے جسم میں نئی جان ڈال دی ہے‘ جس جس کو بتایا وہ بھی تعریف کرتے نہیں تھکتا۔ یہ نسخہ صرف ستمبر سے لے کر مارچ کے وسط تک استعمال کریں۔ ھوالشافی: ثابت مونگ ایک کلو‘ بادام گری ایک پاؤ‘ سونف آدھ پاؤ‘ چاروں گوندیں ایک پاؤ‘ پھول مکھانے آدھ پاؤ‘ نشاستہ ایک پاؤ‘ پستہ ایک چھٹانک‘ چھوٹی الائچی ایک تولہ‘ ناریل ایک پاؤ‘ اسپغول چھلکا آدھ پاؤ‘ دیسی گھی ایک کلو‘ شکر ایک کلو‘ سب کو دیسی گھی میں علیحدہ علیحدہ بھون کر کوٹ کر پھر بھون کر رکھ لینا ہے اور روزانہ صبح وشام دو بڑے چمچ دودھ کے ساتھ لیں۔شوگر کنٹرول صحت بھرپور: عبقری رسالہ سے ہی درج ذیل نسخہ آزمایا‘ میںاہلیہ صبح و شام شوگر کیلئے ایک کیپسول اور ایک وقت انسولین 20 یونٹ لگارہی تھیں مگر اس نسخہ سے شوگر کنٹرول ہے۔ ھوالشافی: اندرائن‘ تخم سرس‘ گوند کیکر‘ کلونجی‘ کاسنی‘ گٹھلی جامن ہر ایک 50 گرام پیس کر کیپسول بھرلیں۔ (محمدبشیراعوان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں