محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب گھر والے آپ کی دعاؤں کی وجہ سے خیریت سے ہیں اور آپ کے بتائے ہوئے اعمال کی بدولت بُری عادات سے بچے ہوئے ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش وآباد رکھے‘ آمین!۔ ہم اپنے بھائی کے ساتھ ہر ماہ ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں شریک ہوتے ہیں اور دم کرواتی ہیں اور اپنی پرانی روحانی و جسمانی بیماریوں سے آہستہ آہستہ نجات پارہے ہیں۔ یہ بھی آپ کا احسان ہے کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے لیے رکھا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی دراز کرے۔ آمین(ہمشیرہ ف۔ع)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے‘ حضرت جی! آپ نے جو ہر ماہ اسم اعظم کے روحانی دم والا سلسلہ شروع کیا ہے یہ بہت ہی اچھا کام ہے‘ اس دم کی بدولت ہمارے تو رکے‘ اٹکے پھسے کام بن گئے ہیں اور جو انتظامیہ کام کررہی ہوتی ہے اس کی تو کیا ہی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس کا بھرپور ثمر دے۔ اس کے علاوہ ہم گزشتہ تین سال سے مسلسل ہر جمعرات کو بعدازنمازمغرب ہونے والے درس روحانیت و امن سننے کیلئے تسبیح خانہ لاہور میں ضرور آتے ہیں۔(مہرین ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں