Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اولاد سے محروم افراد کیلئے لاجواب نسخہ اللہ پاک کی دوستی اور قطبیت کا نہایت آسان عمل بزرگ نے ٹوٹکہ دیا! پندرہ دن میں لقوہ ٹھیک

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ آپ نےکوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘ یہ دوسرے کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ‘ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

ٹی بی، کینسر اور لاعلاج بیماریوں کیلئے اکسیر نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کچھ صدری راز ہیں جو میں قارئین عبقری کیلئے خاص طور پر بھیج رہا ہوں۔ یقیناً قارئین کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوںگے۔ٹی بی، کینسر اور لاعلاج بیماریوں کیلئے اکسیر:ھوالشافی: شہد خالص ایک کلو‘ کلونجی بیس گرام‘ کلونجی کو باریک پیس کر شہد میں ڈال کر مکس کردیں‘ خوراک: صبح و شام ایک چمچ نیم گرم دودھ یا پانی میں مکس کرکے لیں۔ یہ نسخہ تمام بیماریوں مثلاً جوڑوں کادرد‘ گیس‘ اپھارہ‘ دمہ‘ نزلہ زکام‘ گردہ و مثانہ کی پتھری‘ شوگر‘ یرقان‘ بلڈپریشر وغیرہ بیماریوں کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ٹی بی کیلئے: شہد خالص اور گلاب کی پتیوں کو باہم ملا کر دوپہر سے قبل استعمال کرنا ٹی بی کی ابتدائی حالت میں مفید ہے۔ سکتہ کیلئے: اگر کسی کو سکتہ ہوجائے تو ہینگ لیں اور اسے عرق سونف میں ڈال کر پیس لیں‘ مریض کو سنگھانے سے سکتہ دور ہوجاتا ہے۔بلغمی کھانسی کیلئے آزمودہ نسخہ: تین کپ پانی کو اچھی طرح ابالیں‘ ابلتے پانی میں ایک چمچ شہد ڈال دیں‘ پھر اچھی طرح پکائیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو اتار لیں‘ صبح و شام نیم گرم ایک کپ پی لیں۔ بچوں کو تھوڑا تھوڑا پلائیں۔ نزلہ‘ زکام‘ کھانسی اور دمہ کیلئے مفید نسخہ ہے۔اولاد سے محروم افراد کیلئے لاجواب نسخہ: ھوالشافی: الائچی چھوٹی‘ سرمہ سفید‘ ماجو‘ طباشیر انڈیا‘ کمرکس‘ مائیں‘ موصلی سفید انڈیا ہر ایک دس گرام‘ گری‘ منقیٰ‘ خشخاش ہر ایک 250 گرام‘ چاول سرخ‘ مغزبادام ہر ایک آدھ پاؤ‘ سپاری پانچ تولہ‘ مغز پستہ‘ زیرہ سفید‘ گوند کیکر‘ گوند کتیرا‘ ہر ایک آدھ کلو‘ مصری آدھ کلو تمام اشیاء کو کوٹ کر ایک بڑا چمچ دودھ کے ہمراہ صبح و شام مرد و عورت دونوں استعمال کریں۔ مجرب ترین نسخہ ہے۔اولاد سے محروم افراد (کمی جراثیم کے شکار آزمائیں): ھوالشافی: تخم کونچ چالیس گرام‘ تخم حیات بیس گرام‘ تخم سرس بیس گرام‘ سب کا سفوف بنا کر چھان لیں۔ چھوٹی نصف چمچ صبح، دوپہر، شام ہمراہ دودھ اکیس دن استعمال کریں۔طاقت خاص کا آخری حل: ھوالشافی: تخم لاجونتی ایک تولہ‘ تخم خرفہ ایک تولہ‘ تخم ریحان ایک تولہ‘ تخم پیاز ایک تولہ‘ موصلی سفید ایک تولہ‘ تالمکھانہ ایک تولہ‘ بہمن سرخ ایک تولہ‘ بہمن سفید ایک تولہ‘ گوند کتیرا ایک تولہ‘ گوند کیکر ایک تولہ‘ طباشیر ایک تولہ‘ مصطگی رومی ایک تولہ‘ سنگھاڑہ خشک دو تولہ‘ پھلی کیکر دو تولہ‘ سونف تین تولہ‘ بوہڑ ڈاڑھی دو تولہ‘ چھان کر سفوف بنالیں۔ خوراک: ایک چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ چالیس دن تک استعمال کریں۔ یہ نسخہ قوت خاص اور طاقت کیلئے آخری حل ہے۔جنسی کمزوری کیلئے لاجواب نسخہ: ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ عقرقرحا پچاس گرام‘ تخم ریحان پچاس گرام‘ مصری پچاس گرام‘ تخم ریحان کے علاوہ باقی تمام اجزاء کو کوٹ پیس کر سفوف بنائیں۔ بعد میں تخم ریحان اس سفوف میں ثابت مکس کردیں۔ نسخہ تیار ہے۔ خوراک: آدھا چمچ غذا کے بعد صبح و شام استعمال کریں۔مردانہ طاقت کیلئے: بالنگو آدھ چمچ ایک پاؤ دودھ میں ڈال دیں اور ایک گھنٹے بعد استعمال کریں۔ مردانہ طاقت کیلئے اکسیر ہے۔ (ح۔ف‘ مظفرگڑھ)
اللہ پاک کی دوستی اور قطبیت کا نہایت آسان عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی سعی و کوشش کو قبول فرما کر پورے عالم کے پورے انسانوں اور جنات کو کامل ہدایت عطا فرمائے‘ سب کو ہدایت اور ایمان و اعمال صالحہ پر کامل اخلاص کے ساتھ استقامت عطا فرمائے اور خاتمہ بالخیر فرمائے۔ تسبیح خانہ‘ روحانی منزل‘ درود محل‘ دارالتوبہ‘ عبقری دفتر‘ ہجویری محل‘ عبقری حویلی‘ قرآن محل اور دیگر شعبوں کے فیض کو قیامت تک جاری رکھے۔ ان کو ذریعے کے طور پر قبول فرما کر ہدایت کو عام فرمائے تاکہ ہدایت سے کوئی محروم نہ رہے۔ اللہ جل شانہٗ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو دین کی خدمت کیلئے اعلیٰ ترین درجے میں قبول بھی فرمائے اور آسان بھی فرمائے۔ آپ کی برکت اور دعاؤں سے مجھ جیسے گنہگار اور ان کی نسلوں کو اور پوری امت کو بھی قبول فرمائے۔ آمین۔ میں عبقری کیلئے کچھ لکھنا چاہتا تھا لیکن اپنے آپ کو اس عظیم کام کا اہل نہیں سمجھتا مگر جناب کی طرف سے بار بار عبقری میں لکھنے کا حکم اور پھر ایک مرتبہ خصوصی حکم کی وجہ سے قلم اٹھا رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ میرے ٹوٹے پھوٹے الفاظ کو میری ایمانی ترقی اور امت کیلئے خیر کا ذریعہ بنائے‘ اخلاص اور اپنی عظمت اور دھیان سے لکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ پاک کی دوستی اور قطبیت کا نہایت آسان عمل: قارئین کرام اللہ پاک نے دنیا اور آخرت کی پوری کامیابی اپنے پیارے دین میں رکھی ہے‘ عزت‘ چین‘ سکون‘ راحت اور کامیابی صرف اور صرف اللہ پاک کے حکموں کو اس کے پیارے نبی ﷺ کے پیارے طریقوں کے مطابق پورا کرنے میں ہے جس طرح انسان آنکھ کے بغیر دیکھ نہیں سکتا‘ پاؤں کے بغیر چل نہیں سکتا۔ اسی طرح دین پر چلے بغیر کامیاب ہونہیں سکتا ہے۔ دین پر آدمی جس قوت سے چلتا ہے وہ ایمان کی قوت ہے۔ دل اگر نورانی ہے تو دین پر چلنا اللہ پاک کے احکام کو پورا کرنا اور سنت زندگی کو اپنانا اتنا آسان ہے جیسے پھولوں کی سیج یا ریشم پر چلنا۔ دل اگر ظلمانی ہے‘ کالا ہے‘ کفر اور بے یقینی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے ہیں تو دین پر چلنا اتنا مشکل ہے جیسے آگ یا کانٹوں پر چلنا۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جس کا مفہوم ہے کہ انسان کے جسم میں ایک لوتھڑا ہے اگر وہ صحیح ہے تو پورا جسم صحیح ہے اور اگر وہ خراب ہے تو پورا جسم خراب ہے‘ خبردار! وہ انسان کا دل ہے‘ دل ہے‘ دل ہے‘ دل کی درستگی پورے انسانی نظام بلکہ کائناتی نظام کی درستی ہے اور دل کی خرابی پورے انسانی نظام کی خرابی ہے۔ آنکھیں غلط دیکھیں گی‘ ہاتھ پاؤں غلط استعمال ہوں گے‘ دل کی خرابی کو دور کرنے اس کو نورانی بنانے اور اس میں ہدایت اور ایمان کا نور لانے اور تجلیات الٰہی سے منور کرنے کیلئے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے اپنی کامیاب ترین تالیف ’’عامل کامل بننے کے راز‘‘ کے صفحہ نمبر 144 پر اللہ پاک سے دوستی کا آسان عمل کے عنوان سے اپنے مرشد قطب الاقطاب حضرت خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا فرمودہ عمل دیا ہے۔ فرمایا کہ یہ عمل ہے تو نہایت ہی آسان لیکن اس میں تاثیر یہ ہے کہ یہ عمل انسان کو بستر پر بیٹھے بیٹھے ولی بنا دیتا ہے پھر عمل کی وضاحت فرمائی ہے دعا کرتے وقت چشم تصور میں دل کو اپنے اٹھے ہوئے ہاتھوں میں رکھیں اور سوچیں کہ میرا سیاہ دل میرے ہاتھوں میں ہے اور اپنے رب سے یہ دعا کریں کہ ’’یاالٰہی! یہ میرا سیاہ دل ہے تو اسے سفید اور شفاف بنادے‘ ایسا بنادے جو تیرے قابل ہوجائے!‘ روتے روتے یہ دعا کرتے رہیں اور اگر رونا نہ آئے تو رونے کی شکل ہی بنالیں‘ تصور میں ہی سمجھیں کہ میرا دل دھل گیا ہے‘ اور پھر اس پاکیزہ دل کو چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے واپس اپنی جگہ لگالیں۔ اگر اس کو اپنی زندگی کا معمول بنالیں چند دن کی کوشش سے آپ کو دوائے دل اور صفائے دل کی نعمت اپنی آنکھوں سے نظر آنا شروع ہوجائے گی۔ بس! شرط یہ ہے طالب کی ندامت سچی ہو۔ قارئین! یقین کریں ناچیز نے اس کو معمول بنانے کی کوشش کی‘ شیطان مکار نے وار کیا‘ صرف تصور سے کیا ہوگا؟ عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی‘ اللہ کریم نے دل میں ڈالا کہ ندامت کی اللہ کریم کےہاں بڑی قدر ہے‘ اسی ندامت پر وہ گناہوں کو صحائف سے مٹا دیتا ہے۔ فرشتوں کو بھلا دیتا ہے‘ ان مقامات اور جگہوں کو بھلا دیتا ہے وہ کریم برائیوں کی جگہ نیکیاں لکھ دیتا ہے۔ وہ اپنے گنہگار بندے کی ندامت پر لبیک کہتا ہے۔ ناچیز نے معمول بنائے رکھا کہ اللہ کے ایک برگزیدہ بندے نے اپنے مرشد رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد نقل کیا ہے۔ شیطان تو جھوٹا ہے‘ شیطان جھوٹا ہے‘ اے انسان تو یہ عمل کرتا رہ تیرا رب تجھے محروم نہیں کرے گا۔ وہ نوازے گا‘ ابتدا میں لگا کچھ نہیں ہورہا لیکن اللہ کریم نے فضل فرمایا‘ نماز میں خشوع خضوع کی کیفیات نصیب ہوئیں۔ ذکر‘ تلاوت چھوڑنا مشکل ہوگیا۔ مخلوق خدا کی خیرخواہی اللہ کریم نے عطا فرمادی۔ ندامت کے چند جھوٹے آنسو اللہ کریم نے عطا فرمائے۔ قارئین! ایسے محسوس کررہا ہوں کہ دل کا زنگ دور ہورہا ہے‘ کالک صاف ہورہی ہے اور اللہ کریم دل کو نورانی اورشفاف کررہے ہیں اور اپنے ایک ولی کامل کے قول کی لاج رکھ رہے ہیں‘ استغفار کو لازم پڑھیں اور اللہ کریم سے دعا بھی فرماتے رہیں‘ اے کریم ذات اس کالے اور سیاہ برتن کو سفید اور شفاف بنادے‘ اپنی محبت اور معرفت کے قابل بنادے‘ اے اللہ تو مل گیا تو سب کچھ مل گیا‘ تو نہ ملا تو کچھ نہیں ملا۔ اللہ کریم میں تجھ سے تجھے مانگتا ہوں۔ اے اللہ کریم اپنی اشد ترین محبت عطا فرمادے‘ اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی اشد ترین محبت اور عشق عطا فرمادے۔ اپنے شیخ کی اشد ترین محبت اور عشق عطا فرمادے۔ استقامت بڑی ہے نہ کہ کرامت۔ کرتے رہیں‘ معمول بنالیں‘ اللہ سے مانگتے رہیں وہ بڑا کریم ہے‘ جو اس کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے ضرور کھلتا ہے‘ ضرور کھلتا ہے۔ یقین سے عمل کریں۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اکثر فرماتے ہیں جس کو ملا ہے یقین سے ملا ہے اور جس سے چھنا ہے بے یقینی سے چھنا ہے۔ (محمد لطیف‘اسلام آباد)
بزرگ نے ٹوٹکہ دیا! پندرہ دن میں لقوہ ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے گزشتہ سال مارچ میں لقوہ ہوگیا تھا تو ایک بزرگ نے مجھے لقوہ کیلئے ایک ٹوٹکہ دیا‘ جو میں نے استعمال کیا اور پندرہ دن میں میرالقوہ ٹھیک ہوگیا۔ ھوالشافی: ناریل خشک‘ کشمش‘ السی‘ میٹھا تیل ان سب کو باریک کرکے آدھ کپ پانی اور تھوڑا سا آٹا ڈال کر مکس کرلیں‘ پھر تمام اشیاء کو دس سے پندرہ منٹ پکائیں‘ جب نیم گرم ہوجائے تو موم جامہ پر رکھیے اور جس طرف لقوہ ہو اس پر رکھ کرسوتی کپڑے سے باندھ دیں‘ چند دن کرنے سے لقوہ ختم ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ میں نے ہر وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پہلے گھونٹ پر اللہ شافی دوسرے گھونٹ پراللہ کافی اور تیسرے گھونٹ پر اللہ معافی پڑھ کر پیا ایسا کرنے سے مجھے بہت جلد شفاء ملی۔ اس کے علاوہ میں جب بھی کھانا بناتی ہوں تو کھانا بنانے سے پہلے تین مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ تین مرتبہ سورۂ اخلاص اور آخر میں تین مرتبہ درودشریف پڑھ کر پھر کھانا بنانا شروع کرتی ہوں کھانا بہت اچھا اور لذیذ بنتا ہے۔ میرے بڑے بھائی مجھ سے بہت ناراض تھے میں نے بھائی کا تصور کرکے یہی سورۂ فاتحہ والا درج بالا عمل پڑھ کر بھائی پر پھونک دیا‘ بھائی خودبخود مجھ سے بولنا شروع ہوگئے۔ بال لمبے کرنے کا ٹوٹکہ: بالوں کو لمبا کرنے کیلئے ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ پڑھتے رہنے سے بھی بال لمبے ہوجاتے ہیں۔ (ج‘ فیصل آباد)
1965ء کی جنگ اور غائبانہ فرشتوں کی مدد
محترم حضرت صاحب یہ جو واقعہ میں لکھ رہی ہوں یہ میرے بھائی کے پرنسپل نے بتایا تھا جب وہ فوج کے بارے میں لڑکوں کو معلومات دے رہے تھے یہ بالکل سچا واقعہ بتایا تھا لیکن مجھے شاید اچھی طرح اب یاد نہ رہا ہو لیکن واقعہ یہ بالکل سچا اور حق پر مبنی ہے۔ جب 1965ء کی جنگ ہوئی اس وقت اللہ تعالیٰ نے پاک فوج کی غائبانہ فرشتوں کے ذریعے مدد کی۔ پرنسپل نے بتایا کہ معزز سٹوڈنٹس اس وقت بھی ہماری فوج کا ایمان قابل دید تھا اور وطن کے ساتھ والہانہ محبت جو آج ہے اس وقت بھی ہماری عظیم فوج میں ہر جوان بغیر کسی لالچ‘ رشوت کے اپنے وطن کی خاطر جان قربان کرنا سعادت اور فخر سمجھتے تھے۔ ہوا یوں کہ جب پاکستان اور انڈیا کی 1965ء کی بڑی محاذ آرائی ہوئی کافروں کے پاس بہت زیادہ اسلحہ بارود بڑی طاقت تھی لیکن پاک فوج نے خود دیکھا کہ مسلمانوں کی طرف سے فرشتے انسانوں کی شکل میں اور کوئی گھوڑوں پر ان کی طرف سے پھینکے گئے بم بارود گولے اپنے ہاتھوں سے کیچ کرکے واپس ان کی طرف پھینک رہے تھے اور دشمن کو شکست دکھلارہے تھے۔ مسلمانوں کی طرف سے خود جواب دے کر خود دفاع کرکے دشمن کے دانت کھٹے کررہے تھے۔
فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی(ج۔ر)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 079 reviews.