Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

ہیرے : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں شادی ہورہی ہے‘ اس میں ایک بزرگ مجھے ہیروں کا پتا دیتے ہیں جس میں ہر سائز کے گلابی رنگ کے ہیرے ہیں۔ (م۔ الف: کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی دلی مراد ان شاء اللہ جلد پوری ہونے والی ہے آپ بطور شکرانہ حسب توفیق کچھ صدقہ کردیں۔ واللہ اعلم! 
پیر صاحب کا جنازہ: میں نے دیکھا کہ ایک طرف کافی لوگ جارہے ہیں وہ لوگ مغرب سے تھوڑا سا شمال کی طرف جارہے ہوتے ہیں تو میں مشرق کی طرف بھی چلی جاتی ہوں وہاں ایک نہر ہوتی ہے جس میں گدلا پانی ہوتا ہے اور وہ نہر پانی سے پوری بھری ہوتی ہے‘ نہر کے قریب لوگ زمین ہموار کررہے ہوتے ہیں مجھے ایسا لگتا ہے جیسے یہاں ہماری امی کے پیر صاحب کا جنازہ آیا ہے اور ان کے جنازے میں لوگ جارہے ہوتے ہیں‘ میں آگے جاتی ہوں میں نے دیکھا کہ میں نے ایک کالی اورسفید بکری کی رسی پکڑی ہوتی ہے ایک آدمی کافی بکریاں لے کر بیٹھا ہوتا ہے‘ میری بکری بھی اس کی بکریوں میں مل جاتی ہے اور اس کی رسی بکریوں میں گتھم گتھا ہوجاتی ہے تو وہ آدمی مجھے میری بکری نکال کر دیتا ہے‘ میں بکری لے کر اس جگہ سے نکل کر سڑک پر آجاتی ہوں۔ سڑک پر چارپائیاں پڑی ہوتی ہیں‘ میں ایک چارپائی لے لیتی ہوں اور اسے اپنے سر پر رکھ کر چلنے لگتی ہوں۔ (ش۔ش)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کا عنقریب مشرق کی طرف سفر ہوگا اور اس سفر میں کسی بزرگ کا فیض نصیب ہوگا اور تازندگی اس فیض کی برکات آپ کو پہنچتی رہیں گی نیز بہترین شریک حیات ملنے کا بھی اشارہ ہے‘ آپ چلتے پھرتے ی

پڑھتی رہا کریں۔
اجنبی لڑکی: میں نے دیکھا کہ دو جوان لڑکیاں اور ایک لڑکا کسی ویران سرحد پر کھڑے ہیں۔ ایک اس لڑکے کی بہن ہے اور دوسری شاید میں ہوں‘ وہ دونوں میرے لئے اجنبی ہیں‘ لڑکی کے ہاتھ میں کوئی قیمتی شے یا موبائل ہے جوکہ سرحد کے دوسری طرف گرجاتا ہے۔ لڑکی موبائل اٹھانے کیلئے آگے بڑھنے لگتی ہے تو اس کا بھائی اس کو بازوئوں سے پکڑ کر روک لیتا ہے‘ پھر میں موبائل کو اٹھالیتی ہوں‘ ہم تینوں سرحد کے مخالف سمت میں بھاگنے لگتے ہیں‘ لڑکا اپنی بہن سے کہتا ہے تیز دوڑو وہ لوگ پیچھے آرہے ہیں اس کو اپنی بہن کا بہت خیال ہوتا ہے‘ میرا بالکل بھی نہیں ہوتا پھروہ دونوں بھاگتے ہوئے مجھ سے آگے نکل جاتے ہیں جبکہ میں بائیں طرف مڑ جاتی ہوں اور ایک گندم کے کھیت میں چھپنے کی کوشش کرتی ہوں گندم پکی ہوئی ہوتی ہے اور اس کے پودوں کے درمیان کافی فاصلہ ہوتا ہے۔ میں سوچتی ہوں اگر میں حرکت کروں گی تو پیچھے آنے والے مجھے دیکھ لیں گے لیکن میں گھومتی رہتی ہوں خودکو روک نہیں پاتی پھر میں خوفزدہ ہوکر پیچھے راستے کو دیکھتی ہوں تو وہاں کوئی بھی نہیں آرہا ہوتا۔ (پوشیدہ‘ گجرات)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ پر جو پریشان کن حالات آج کل آئے ہوئے ہیں‘ ان سے نکلنے کی جلد کوئی سبیل بن جائے گی۔ آپ پنج وقت نماز کی پابندی کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد

41 مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیا کرلیں۔ واللہ اعلم! 
میرا سکول اور امتحان: میں نے دیکھا کہ میرا سکول ہے اور میں امتحان دینے آئی ہوئی ہوں۔ میرے ساتھ ایک اور لڑکی ہے پیپر ختم ہوگیا ہے ہم سب لڑکیاں اپنے اپنے گھروں کو جارہی ہیں‘ رات ہورہی ہے پھر منظر بدلتا ہے میں اپنی کسی دوست کے گھر موجود ہوں اس سے کہتی ہوں کہ تم نے اپنی شادی میں تو بلایا نہیں اب اپنے شوہر کی تصویر دکھا دو‘ وہ تصویر دکھاتی ہے تو لڑکے کی تصویر دھندلائی ہوئی نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ مجھے اکثر خواب میں گندا پانی‘ سانپ وغیرہ دکھائی دیتے ہیں۔ (عائزہ ملک‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ اپنے ملنے جلنے والوں سے ذرا محتاط رہیں۔ بالخصوص اپنی دوستوں سے کیونکہ ان میں بعض بظاہر دوست ہیں لیکن آپ کو اورگھر کے دیگر افراد کو حسد کی وجہ سے نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آپ’’ سورہ بناء‘‘ صبح و شام ایک ایک بار پڑھ کر حالات کی بہتری کی دعا کرتی رہا کریں۔
میری بہن بلی کو کچا کھارہی:میں نے دیکھا کہ میری چھوٹی بہن جو ساڑھے چار سال کی ہے چھت پر بیٹھی ہے اور اس کے ہاتھ میں ایک کالی اورسفید رنگ کی بلی ہوتی ہے‘ میری بہن اس بلی کی گردن پر کاٹتی ہے اور اس کو کھانے لگ جاتی ہے اس بلی کی گردن پر جہاں میری بہن نے کاٹا ہوتا ہے وہاں سے بوٹی اتر جاتی ہے اور میری بہن کے دانتوں پر خون لگ جاتا ہے وہ بہت خوفناک لگ رہی ہوتی ہے‘ میں اس کو کہتی ہوں نہ کرو یہ گندی ہے لیکن وہ میری بات سنتی ہی نہیں اور اسے کھانے میں لگی رہتی ہے۔ (ا،اسلام آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی چھوٹی بہن کو تمام چھوٹی بڑی بیماریوں سے صحت نصیب ہوگی اور آپ کے گھر میں خوشحالی آنے کا بھی اشارہ ہے تا ہم مال حرام سے اجتناب کرتے رہیں تو یہ خوشحالی تادیر رہے گی۔ واللہ اعلم! 
میرا منہ سوئیوں سے بھر دیا: میں نے دیکھا کہ میرے منہ کے اندر سوئیاں یا بہت ساری پنیں کسی نے ڈال دی ہیں اور میں ڈر رہی ہوں کہ حلق میں نہ چلی جائیں۔ میں انہیں جلدی کھینچ کھینچ کر نکال رہی ہوں۔ (سو کر اٹھنے کے بعد باقاعدہ میرے حلق میں کانٹے سے چبھ رہے تھے) ( ماریہ‘ملتان)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی بڑی پریشانی سے آپ کی حفاظت ہوئی ہے۔ آپ دو نفل شکرانے کے پڑھیں اور 19 مرتبہ

ہر نماز کے بعد پڑھ کر حفاظت کی دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم! 
میرا گمشدہ لال دوپٹہ: میں نے دیکھا کہ میں اپنی دوست (ح) کے پاس یونیورسٹی گئی ہوں‘ میں ایک واٹر کولر سے پانی پیتی ہوں اور ہاسٹل جانے لگتی ہوں تو پتا چلتا ہے کہ میرے گلے میں دوپٹہ نہیں ہوتا۔ میں (ح) کو بتاتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ دوپٹہ اوپر واٹر کولر پر پڑا ہوتا ہے۔ میں (ح) کو کہتی ہوں کہ میں اپنا دوپٹہ خود اوپر جاکر لاتی ہوں اور سیڑھیاں چڑھنا شروع کردیتی ہوں۔ آخری سیڑھی پر پہنچ کر مجھے بہت ڈر لگتا ہے‘ دوسری طرف میرے دوپٹے والی جگہ ہوتی ہے سائیڈ پر کمروں کے آگے کے راہداری بنی ہوتی ہے ‘راستے میں مجھے ایک تنگ اور صاف راہداری نظر آتی ہے۔ وہاں اندھیرے میں چارپائی بچھائے لڑکیاں پڑھ رہی تھیں‘ ان میں سے ایک میری جاننے والی ہوتی ہے۔ میں ان کو کہتی ہوں کہ سامنے میرا دوپٹہ پڑا ہے وہ لادو تو وہ قلا بازیاں کھاتی جاتی ہے اور مجھے دوپٹہ لادیتی ہے۔ میرے ہاتھ میں کڑھائی والا لال دوپٹہ ہوتا ہے۔ (ق۔ہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات پر اشارہ ہے کہ آپ کو ان شاء اللہ تعلیمی کامیابیاں توقع سے بڑھ کر حاصل ہوں گی۔ اگرچہ کچھ رکاوٹیں درپیش ہوں گی لیکن آہستہ آہستہ ہر رکاوٹ دور ہوتی جائے گی۔ واللہ اعلم! 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 072 reviews.