Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کنگال کردینے والے مرض کیلئے آزمودہ سیرپ کا نسخہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

میں ایک ٹیچر ہوں اور کمر درد کے ہاتھوں کلاس میں بلیک بورڈ کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکتی تھی‘ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کلاس میں فرش پر چادر بچھا کرلیٹ جاتی‘ بہت علاج کروائے مگر آرام نہیں آرہا تھا آخر میں اس نسخہ سے اللہ کریم کا شکر ہے بالکل ٹھیک ٹھاک اور آج کئی سال ہوگئے بالکل’’فٹ‘‘ ہوں۔

بیشمار افراد پر آزمایا ہوا تیربہدف علاج‘ خواتین اور بچے بے حد پریشان ہوتے ہیں جونہی ستمبر ختم ہوا اور اکتوبر آیا‘ نزلہ‘ کھانسی‘ بخار‘ ملیریا‘ چیسٹ انفیکشن‘ نمونیہ‘ بیماریوں کا جن گھر میں گھس آتا ہے۔ اس جن کو بھگاتے بھگاتے لوگ خود بھی کنگال ہوجاتے ہیں‘ جتنی دوائیں لے کر آتے ہیں‘ استعمال کے بعد بھی افاقہ نہیں ہوتا۔ تمام بیماریوں کیلئے ایک سیرپ لکھ رہی ہوں‘ یہ سیرپ آپ کو خود تیار کرنا ہے‘ اگر یہ سیرپ صحت میں پلائیں تو بیماری کبھی بھی حملہ آور نہیں ہوتی۔ تجربات: ایک بچے کو چیسٹ انفیکشن تھا‘ ایلوپیتھک دوائیں استعمال کروائیں‘ لیکن مرض بڑھتا ہی گیا‘ یہ سیرپ اس بچے کو پلایا تو چھ ماہ کا جما ہوا بلغم بذریعہ قے نکل گیا‘ ناک بند تھی‘ بڑی خواتین کو چیسٹ انفیکشن تھا‘ خشک کھانسی تھی‘ یہی سیرپ استعمال کروایا سب کو افاقہ ہوا۔ نمونیے والے بچے اس سیرپ کے پینے سے ٹھیک ہوئے۔ جن افراد کو موسم کی تبدیلی سے بخار چڑھتا تھا دو دو گھنٹے کے وقفے سے یہ سیرپ ان کو استعمال کروایا تو بخار یوں خوفزدہ ہوکر بھاگا اور فوراً مریضہ کی جان چھوڑ گیا۔ پھر دوسری مرتبہ بخار نہ ہوا۔خشک کھانسی چھ خوراکوں کے بعد ٹھیک ہوگئی‘ کسی بھی قسم کی کھانسی ہو‘ اس سیرپ سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ گلے میں انفیکشن ہو فوراً ٹھیک ہوجاتا ہے۔ بچوں کے ٹانسلز ہوں یہی سیرپ پلائیں ٹھیک ہوں گے‘ یہ میری اپنی ریسرچ ہے۔ ہر ماہ دو سے تین نئی چیزوں پر ریسرچ کرتی ہوں۔ حقیقت یہ ہے پہلی ریسرچ جب گیارہ سال کی تھی تب کی‘ ہوا یوں میرے چہرے پر دانے نکلے‘ شفاف چہرے پر دانے بہت بدنما لگے‘ اس وقت میں ایک میگزین پڑھا کرتی تھی اس میں ایک دو نسخے دیتے تھے‘ چہرے کے دانوں کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے‘ میں نے وہ نسخہ لکھا اور والد مرحوم کو دیا انہوں نے حکیم سے نسخہ لا دیا۔ وہ میں نے اسی طریقے سے بنا لیا اور پی لیا یقین جانیے اس ہربل نسخے میں ایسی طاقت تھی میرا چہرہ صرف تین دن میں شفاف ہوگیا۔ پھر کبھی میرے چہرے پر کوئی دانہ نہ نکلا اب تو مجھے اس نسخے کی اشیاء بھی یاد نہیں۔ اگر وہ نسخہ یاد ہوتا تو عبقری کے ذریعہ بے شمار لوگوں کے کام آتا۔ وہ نسخہ بنانا تھا کہ مجھے ہربل پر ریسرچ کا شوق پیداہو گیا اور ہربل ادویات اتنی مؤثر ہیں کہ کبھی بھی انجکشن اور آپریشن کی ضرورت نہیں ہوتی گو کہ اس کی تیاری محنت طلب ہے لیکن افراد کبھی بیمار نہیں ہوتے۔ صحت مندی میں بچے اور بڑے ہربل ادویات استعمال کرلیں تو کبھی بیماری نہیں آتی۔
سیرپ بنانے کا نسخہ لکھ رہی ہوں:ھوالشافی: گُـڑ ایک پاؤ‘ ادرک آدھ پاؤ‘ دیسی گھی ایک چھٹانک‘ پانی ایک پاؤ۔ طریقہ تیاری: پانی میں ادرک کو پکالیں(ادرک کاٹ کر ڈالیں) اس کا جوس نکل آئے گا لیکن اس کو دھیمی آنچ پر پکائیں گے۔ پانی آدھا رہ جائے تو ادرک نکال دیں اسی پانی میں اور پانی ملائیں۔ یہ پانی ایک پاؤ ہو اس میں گڑ کا چورا بنا کر ڈالیں اور دھیمی آنچ میں پر چولہے پر پکنے رکھ دیں جب تار بندھ جائے تو سیرپ کے پتیلے کو چولہے سے نیچے اتار لیں۔ اب دوسرے برتن میں دیسی گھی کو کڑکڑالیں۔ اب گڑوالے سیرپ میں شامل کرلیں۔ بڑے افراد کو دو کھانے والے چمچ اور بچوں کو ایک چمچ۔ بچے کی پیدائش کے بعد بچے کی والدہ کو ایک ہفتے یہ سیرپ پلائیں تو اندر کی بہت اچھی صفائی ہوگی۔ بچہ والدہ کا دودھ پیتا ہے تو اس کو ٹھنڈ نہیں لگے گی۔ نمونیہ نہیں ہوگا۔اگر اسی سیرپ میں چار چیزوں کا اضافہ کرلیں تو فائدہ سو گنا بڑھ جائے گا۔ پانی آدھ کلو لے لیں‘ بڑی الائچی تین عدد‘ دارچینی کا ٹکڑا ایک عدد‘ لونگ سات عدد‘ کالی مرچ سات عدد‘ سفید الائچی پانچ عدد‘ ادرک ایک چھٹانک تمام اشیاء کو آدھ کلو پانی میں ڈال دیں۔ پتیلہ چولہے پر رکھ دیں‘ دھیمی آنچ پر پکتا رہے دو حصے پانی بچ جائے اس کو گڑ والے سیرپ میں شامل کرلیں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ ہر فرد استعمال کرسکتا ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔قے کا تیربہدف علاج: بچوں یا بڑوں کو قے ہو تو پودینے کے نو پتے لیں اگر خشک ہے تو ایک چمچی لیں‘ چائے کی پتی ایک چٹکی دارچینی کا ایک ٹکڑا چینی حسب ذائقہ‘ پانی ایک گلاس لیں‘ کلونجی ایک چٹکی‘ سمیت تمام اشیاء ڈال کر پکالیں۔ تین منٹ پکائیں‘ ہلکی آنچ ہو تو پانچ منٹ تک پکائیں‘ پتیلے کو چولہے سے اتار لیں۔ ٹھنڈا کرکے جس کو قے ہو پلادیں۔ وقفے وقفے سے آدھی پیالی دیں قے ٹھیک ہوجائے تو پھر نہ پلائیں۔ اس نسخے کو آزماتے ہوئے سالہا سال بیت گئے ہیں‘ آپ بھی ہمیشہ استعمال کریں۔ (ذکیہ اقتدار راؤ ‘ بہاولنگر)
خواتین کی کمردرد کا مسئلہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ ہر ماہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور ایک ماہ میں نامعلوم کتنی مرتبہ ایک ہی شمارہ پڑھتی ہوں اور ہر بار ایسا لگتا ہے جیسے پہلی مرتبہ ہی پڑھ رہی ہوں۔ میں قارئین عبقری کیلئے کمردرد کا اپنا آزمودہ نسخہ بھیج رہی ہوں‘ یہ میرا بہت زیادہ آزمودہ ہے‘ میں اسے دو مرتبہ بنا کر استعمال کرچکی ہوں‘ میری کمر میں بہت شدید درد رہتا تھا‘ میں ڈاکٹری ادویات کھا کھا کر تھک چکی تھی کہ اچانک ایک جگہ سے مجھے درج ذیل یہ نسخہ ملا‘ یہ نسخہ ایک کتاب میں لکھا ہوا تھا مجھے اس کتاب کا نام یاد نہیں ہے‘ دو دفعہ بنا کر آزمایا بہت فائدہ ہوا‘ میں ایک ٹیچر ہوں اور کمر درد کے ہاتھوں کلاس میں بلیک بورڈ کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکتی تھی‘ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کلاس میں فرش پر چادر بچھا کرلیٹ جاتی‘ بہت علاج کروائے مگر آرام نہیں آرہا تھا آخر میں اس نسخہ سے اللہ کریم کا شکر ہے بالکل ٹھیک ٹھاک اور آج کئی سال ہوگئے بالکل’’فٹ‘‘ ہوں۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔ ھوالشافی: نمبر 1۔ دیسی مرغی کے انڈے (یاد رہے کہ عموماً دکانوں سے لیے ہوئے دیسی مرغی کے انڈےدیسی نہیں ہوتے‘اپنی نگرانی میں دیہاتی مرغی کے دیسی انڈے لیے جائیں) 24 عدد‘ 2۔ کالےچنے بھنےہوئے 250 گرام‘ 3۔الائچی چھوٹی سبز 10 گرام‘ 4۔ میٹھے باداموں کی گریاں 250 گرام‘ 5۔ پستہ 100 گرام‘ 6۔ چاروں مغز 100 گرام‘ 7۔ چینی ایک کلو اگر دیسی شکر ہوجائے تو اس سے بہتر ہے۔ 8۔ گوند پھَلائی 250 گرام۔9۔کمرکس 250 گرام۔ 10۔ دودھ کا کھویا 500 گرام‘ 11۔ دیسی گھی ایک کلو۔بنانے کاطریقہ: نمبر دو تا نمبرآٹھ اشیاء کو خوب باریک پیس لیں اب ایک بڑے برتن میں انڈے توڑ کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں پھر نمبر دو تا نمبر آٹھ کا سفوف انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ گوند پھَلائی اور کمرکس کو علیحدہ پیس لیں۔ اب کسی بڑے برتن میں گھی کو آگ پر رکھیں۔ گھی جب سرخ ہو تو گوند پھَلائی اور کمرکس کو ڈال دیں جب کمرکس اور گوند پھلائی کا رنگ سرخ ہو تو انڈوں والا مکسچر ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں جب گھی علیحدہ ہونا شروع ہوجائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ ہوکر علیحدہ نظر آنے لگے تو دودھ کا کھویا ٹکڑے ٹکڑے کرکے ڈال دیں اور اس کھوئے کو حلوے میں حل کریں حتیٰ کہ اتنا حل کریں کہ کھوئے کی سفیدی ختم ہوجائے اور اس کےا ندر کی نمی گھی میں جذب ہوکر کھویا بھی حلوے کی شکل اختیار کرلے۔تب اتار لیں‘ حلوہ تیار ہے۔ ٹھنڈا کرکے صرف اور صرف شیشے کے مرتبانوں میں چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ڈال کر محفوظ رکھیں صرف ناشتے کے وقت ایک چمچ بڑا کھانے والا گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھالیں‘ ان شاء اللہ کمر درد کو تو بھول ہی جائیں اور بھولی ہوئی باتیں بھی ( )
یاد آجائیں گی جو پڑھا وہ بھی نہیں بھولے گا اور دماغ کو کمپیوٹر کردے گا۔ قارئین! مئی 2013ء میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا طبی آرٹیکل ’’دماغ کو کمپیوٹر اور جسم کو لوہا بنانے کا انوکھا راز‘‘ چھپ چکا ہے۔ وہ نسخہ درج بالا نسخہ کے مطابق ہی ہے بس اس میں ’’کمرکس‘‘ کا اضافہ ہے۔ آپ چاہیں تو کمر درد کیلئے وہی ’’کمپیوٹر حلوہ‘‘ نسخہ استعمال کرسکتے ہیں چاہیں تو درج بالا بناسکتے ہیں۔ (توشیبا عروج‘ اٹک)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 056 reviews.