مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔
ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادیَاوَاسِعَ الْعَطَاءِپڑھیں۔ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبہ میں تخت سلیمانی علیہ الصلوٰۃ والسلام دیکھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے کیا پورے محلے والے عبقری شمارہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ ہمارے پورے محلے نے عبقری رسالہ ہاکر کو کہہ کر اپنے گھروں میں لگوایا ہوا ہے اور جب بھی کبھی اکٹھی ہوتیں ہیں تو عبقری کے ٹوٹکوں اور وظائف پر ہی گفتگو ہوتی رہتی ہے۔ کوئی کہتی ہے میں نے فلاں ٹوٹکہ آزمایا مجھے تو بہت سکون ہے‘ کوئی کسی وظیفہ کے گن گا رہا ہوتا ہے اورکوئی پریشان ہوتا ہے کہ مجھے فلاں ٹوٹکے سے کچھ فرق نہیں پڑا۔ یہ تو ہوگئی ہماری عبقری سے محبت۔ اب آتی ہوں اپنے اصل پوائنٹ کی طرف۔ میں عبقری رسالے میں آنے والا مراقبہ گزشتہ تین سال سے کررہی ہوں۔ میں کافی عرصہ سے مختلف پریشانیوں کا شکار تھی‘ میں نےمراقبہ کرنا شروع کردیا‘ مراقبہ کرنے کا سب سے پہلا مجھے جو فائدہ ہوا وہ یہ کہ مجھے دماغی سکون مل گیا‘ میری گھبراہٹ‘ بے چینی‘ ہچکچاہٹ ختم ہوگئی‘ میں طبیعت بالکل ہشاش بشاش ہوگئی۔ اس کے علاوہ مجھے مختلف ہستیوں اور مقدس مقامات کی بارہا زیارت نصیب ہوئی۔ ابھی گزشتہ ہفتے میں جب نماز عشاء کے بعد
مراقبہ کرنے بیٹھی تو اچانک مجھے تیز روشنی نظر آئی جس کی وجہ سے پہلے تو مجھ پر خوف طاری ہوا بعد میں جسم کو سکون سا ملنا شروع ہوگیا۔ اس کے بعد مجھے ایک انتہائی خوبصورت تخت دکھایا گیا اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ حضرت سلیمان علیہ الصلوٰۃ والسلام کا تخت مبارک ہے۔ مراقبہ ختم ہونے کے بعد میری تو خوشی کی کوئی انتہا ہی نہ رہی۔ (و۔ز)
(نام نہیں لکھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں