Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوشبو لگائی‘ دکان پربیٹھا اورآمدن ڈبل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

جب خوشبولگا کر اپنی کپڑے کی دکان پر بیٹھتا ہوں میں نے واضح طور پر اس کامشاہدہ کیا کہ میری آمدنی بڑھ جاتی ہے گاہک زیادہ آتے ہیں میرے اس تجربے کی تصدیق میرے بیٹے نے بھی کی کہ واقعی اباجان! جب آپ خوشبو لگا کر آتے ہیں تو گاہک زیادہ آتے ہیں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرےایک بزرگ ہیں جن کو ہم چچا اقبال کہتے ہیں‘ چچا کپڑے کے تاجر ہیں اورانہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ کراچی کی بولڈن مارکیٹ سے دکان کیلئے کپڑا لیا اور ایک رکشہ والے سے بات کی‘ کرایہ طے کرنے کے بعد سامان رکھا‘ میں موٹرسائیکل پر رکشے کےپیچھے پیچھے چلا آرہا تھا‘ ایک چورنگی پر سگنل بند ہونے اور پھر کھل جانے پر گاڑیوں کے ہجوم میں رکشہ میری نظروں سے اوجھل ہوگیا‘ میں نے اپنے طور پر ادھر ادھر کافی تلاش کیا مگرکامیابی نہ ملی‘ بڑی پریشانی ہوئی‘ عید کاسیزن‘ پورے سال کی کمائی ڈوبتے ہوئے نظر آئی توآنکھوں کے آگے اندھیرا چھاگیا‘ چکر آنا شروع ہوگئے۔ بہرحال میری عادت ہےکہ میں رکشہ کا نمبر نوٹ کرلیتا ہوں‘ میں نے تھانہ میں رپورٹ درج کروائی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی‘ ایک صاحب نے پیسے لے کر کہا میں کام کردوں گا لیکن اس سے بھی کام نہ ہوا اور مجھے ہرطرف سےناکامی ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا‘ پورے رمضان میں اسی جستجو میں رہا‘ اسی دوران ایک صاحب نے مجھے اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھنے کیلئے کہا میں نے ان کی بات پر عمل کرتے ہوئے اسے پڑھنا شروع کردیا اور روزانہ چلتے پھرتے اسے ورد بنالیا اور سینکڑوں ‘ہزاروں کی تعداد میں پڑھتا رہا۔ پورے ایک ماہ بعد کسی دوسرے علاقے میں کسی کام سے گیا اور وہاں کی مقامی مسجد میں نماز جمعہ پڑھ کر جیسے ہی میں مسجد سے نکل کر سڑک پر آیا اور میری نظر ایک رکشے پر پڑی‘ دیکھا تو اسی نمبر کا رکشہ تھا جس پر میں نے سامان رکھا تھا‘ میں بھاگ کر اس تک پہنچا تو بندہ بھی وہی تھا‘ اس نے بھی مجھے پہچان لیا اور بولا بابا آپ کدھر چلا گیا ہم تو آپ کو تلاش کرکے پاگل ہوگیا ہے‘ آپ کا سامان ہمارے پاس آپ کی امانت ہے‘ آپ ابھی میرے ساتھ چلیں اور براہ مہربانی مجھےامانت کے بار سے نجات دلائیں‘ اس نے جو علاقہ بتایا وہ کراچی کا بدامنی کے لحاظ سے مشہور و معروف ہے‘ مجھے ڈر بھی لگ رہا تھا‘ بہرحال دعائیں کرتا اس کے ساتھ آیا اور اس نے مجھے وہ سامان دےدیا‘ کوئی ایک چیز بھی اس میں سے کم نہ تھی‘ اللہ اسے جزائے خیر عطا فرمائے‘ اللہ کی رحمت اور اس کی برکت سے ان کا سامان انہیں واپس مل گیا۔ دوسرا واقعہ چچا اقبال نے یہ سنایا کہ محترم حضرت حکیم صاحب گزشتہ سال جب کراچی میں درس کیلئے تشریف لائے تھے اور انہوں نے اپنے بیان میں ایک بات یہ فرمائی تھی کہ سفید لباس اور خوشبو لگایا کریں اور ہمیشہ باوضو رہا کریں اس کے حضرت حکیم صاحب نے بےشمار فائدے بتائے‘ اس کا جو فائدہ ہوا وہ بتارہا ہوں‘ فرمانے لگے: میں نے جب سے باوضورہنااور خوشبو لگانا شروع کی ہے اور خاص طور پر جب خوشبولگا کر اپنی کپڑے کی دکان پر بیٹھتا ہوں میں نے واضح طور پر اس کامشاہدہ کیا کہ میری آمدنی بڑھ جاتی ہے گاہک زیادہ آتے ہیں میرے اس تجربے کی تصدیق میرے بیٹے نے بھی کی کہ واقعی اباجان! جب آپ خوشبو لگا کر آتے ہیں تو گاہک زیادہ آتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 669 reviews.