Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

اپریل کے سوالات
1۔ محترم قارئین! میں تقریباً 10 سال پہلے میں ایک عادت بد میں مبتلا ہوگیا تھا جس کے سال یا دو سال بعد سے میری طبیعت بہت خراب رہنے لگی اور بدخوابی کا مرض لاحق ہوگیا۔ جس کے بعد میری حالت یہ ہے کہ میرے ہاتھ بہت زیادہ کانپتے ہیں‘ خاص طور پر جب کوئی ذمہ داری والا کام ہو‘ حتیٰ کہ چائے کی پیالی بھی منہ تک لانا مشکل ہوتی ہے اور میں نے بہت علاج کروائے مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا ہے۔ تھوڑا سا چل لوں دل کی دھڑکن بہت تیز اور سانس پھول جاتا ہے۔ پنڈلیوں میں درد‘ جسم ٹوٹتا ہے۔ ابھی شادی کی تیاریاں ہورہی ہیں اور میں پریشانی میں آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ (ع،ب،ع‘ کراچی)
2۔ محترم قارئین! آپ پر اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری دونوں ٹیوبز بند ہیں۔ تمام علاج کرواچکی ہوں‘ قارئین سے التجا ہے کہ کسی کے پاس بند ٹیوبز کھولنے کا علاج ہے تو برائے مہربانی ماہنامہ عبقری کو بذریعہ خط جلدازجلد بتادیجئے۔ میں ساری زندگی آپ کو دعائیں دوں گی۔ (پوشیدہ)
3۔محترم قارئین! گزشتہ چند سالوں سے مندرجہ ذیل تکلیف ہے‘ کافی علاج کیا‘ عارضی طور پر کچھ فائدہ ہوجاتا ہے‘ لیکن پھر وہی تکلیف ہوتی ہے۔ سائل کو گرمی کے موسم میںبدن کے مختلف حصوں سے انتہائی شدیدبدبو آتی ہے۔ میں خود بھی اور دوسرے بھی محسوس کرتے ہیں۔ شرم کے بارے کسی سےملنے بھی نہیں جاتا۔ کمرے میں قید ہوکر رہ گیا ہوں‘ صفائی کا خاص خیال رکھتا ہوں لیکن پسینہ آتا ہے تو ساتھ ہی بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے۔ (محمدانور لاچی‘ کوہاٹ)
4۔بال بہت گرتے ہیں: محترم قارئین! میں عبقری کا نیا قاری ہوں‘ پچھلے چار ماہ سے پڑھ رہا ہوں‘ اس رسالہ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے‘ قارئین! میں چاہتا ہوں میرے بال بے انتہامضبوط‘ گھنے‘موٹے اور چمکدار ہوجائیں‘ مجھے کوئی ٹوٹکہ یا نسخہ بتائیں‘ جن کو میں اپناؤں اور مجھے بالوں کے سلسلے میں فائدےحاصل ہوں اور ایسی عادات کے بارے میں بھی بتائیں انتہائی مشکور رہوں گا۔(محمدمہدی اکبر‘ بھکر)

مارچ کے جوابات
1۔میرے بڑے بھائی نعت خواں ہیں‘ ان کے ساتھ یہ مسئلہ تھا کہ جب بھی نعت پڑھتے ان کے گلے میں خراش شروع ہوجاتی‘ انہیں کسی نے درج ذیل ٹوٹکہ بتایا الحمدللہ اس پر عمل کرنے سے اب ان کی آواز بہترین اور کبھی گلے میں خراش نہیں ہوئی ہے۔سوتے وقت لعوق سپستاں ایک چائے کی چمچ چاٹیںاور ٹھنڈا پانی نہ پئیں۔اس کے علاوہ جب بھی خطبہ دینے بیٹھیں عبقری دواخانہ کی ستر شفائیں چنے کے برابر منہ میں نسوار کی طرح رکھ لیں ۔ انشا ء اللہ آپ کو کبھی بھی گلے کے مسائل نہ ہوں گے اور آپ کی آواز بھی بہترین ہوجائے گی۔ (محمدکامران قادری‘ کراچی)
2۔سب سے پہلے تو آپ اپنے آپ کو آرام دیں اور اتنا پریشان نہ ہوں۔ آپ مستقل مزاجی سے علاج کرائیں ٹھیک ہوجائیں گے۔ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی: مغز املی کلاں‘ ستاور‘ بیج بند سُرخ‘ تا لمکھانہ‘ اندرجو شیریں‘  بدھارا‘ تخم لاجونتی‘ اسگندھ‘ بہمن سفید‘ مصری ان تمام دس چیزوں کو ہم وزن لے کر پیس کر کسی جار میںمحفوظ رکھیں۔ اس دوا کا ایک چمچ چائے والا صبح و شام پانی سے کھالیا کریں۔ صبح دس بجے اور رات کو معجون مراد ایک چمچ چائے والا اورحب جالینوس دو گولی دودھ سے کھالیا کریں۔ خوش رہنے کی کوشش کریں۔ صبح کی سیر ضرور کریں‘ ورزش کی عادت اپنائیں‘ جسم اور ٹانگوں کی روغن زیتون سے مالش کیا کریں ۔(عبدالماجد‘ راولپنڈی)
3۔محترم کسان بھائی! آپ جب بھی گندم کابیج ڈالیں تو بیج ڈالتے ہوئے اللہ الصمد کاورد ضرور کرتے رہیں۔ اس کے ساتھ سورۂ ھمزۃ تین بار اور

سات بار اول و آخر تین مرتبہ درودشریف پڑھ کرپانی پر پھونک مارکر چھڑکاؤ کریں۔ اس کے ساتھ عشر کی نیت ضرورکریں۔یہ ہمارا آزمودہ ہے۔(محی الدین‘ شیخوپورہ)
4۔چاول اور دودھ کا استعمال نہ کریں۔ البتہ دودھ والی چائے پی سکتی ہیں۔ گوشت، انڈا، پالک، میتھی، پھلیاں وغیرہ اور دالیں پکاکر کھالیا کریں بلاوجہ پریشان نہ ہوں۔ پرہیز کیا تو داغ کم ہوتے جائیں گے‘ بڑھیں گے نہیں۔ساتھ عبقری دواخانہ کا ’’برص پھلبہری کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ (صوبیہ بشیر‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 665 reviews.