Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سیب سستے کیا ہوئےمعالج بھیک مانگنے پر مجبور!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

گنٹھیا‘ جوڑوں کے درد اور سوجن کی کیفیات میں سیب ایک عمدہ ترین غذائی علاج قرار دیا جاتا ہے۔ خشک کھانسی‘ جس میں کھنکھاتی ہوئی آواز پائی جائے‘ دور کرنے کیلئے میٹھے سیب نافع رہتے ہیں۔ سیب کے چھلکوں کا پانی سوجی ہوئی آنکھوں کیلئے عمدہ دوا ہے۔

سیب ایک خفیف ترش پھل ہے‘ جسے تمام پھلوں میں سب سے زیادہ قیمتی قرار دیا جاتا ہے۔ سیب کو ’’محافظ‘‘ اور مکمل غذا سمجھا جاتا ہے۔ اس کی قوت بخش صلاحیت سے قطع نظریہ جسم کے اندر کیمیائی تبدیلیوں کے عمل کو تقویت دے کر جسمانی نشوونما اور کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ کچے سیب میں عموماً سٹارچ کی معمولی سی مقدار ہوتی ہے جو پیڑ پر پکنے کے مرحلہ کے دوران شکر میں بدل جاتی ہے‘ سیب کے ترش اجزاء بھی شکر کے ساتھ ساتھ بڑھ جاتے ہیں‘ یہ ترشی میلک ایسڈ کی وجہ سے ہوتی ہے جو انسانی بدن مکمل طور پر استعمال کرلیتا ہے‘ سیب کو کچا کھانا ہوتو اس کا چھلکا نہیں اتارنا چاہئے کیونکہ اس کے چھلکے کی اندرونی تہہ اور اس کے نیچے پائے جانے والے گودے میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ وٹامنز کی مقدار سیب کے بیج والے حصے کی طرف سے جاتے ہوئے کم ہوتی جاتی ہے۔ سیب کے چھلکے میں گودے کے برعکس 5 گنا زیادہ وٹامن اے پائی جاتی ہے‘ سیب اچھی صحت براقر رکھنے اور بہت سی بیماریوں کے علاج میں انمول ہے۔ بہت عرصہ پہلے کی ایک کہاوت ہے کہ ’’سونے سے پہلے ایک سیب کھانا‘ ڈاکٹر کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیتا ہے‘‘ سیب میں آئرن‘ آرسینک اور فاسفورس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی بدولت خون کی کمی کا تدارک سیب کے تازہ جوس سے کامیابی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے‘ سیب کا جوس روزانہ مناسب مقدار میں لینا مفید نتائج دیتا ہے۔ جوس پینےکا بہترین وقت کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اور رات کو سونے سے پہلے ہے۔ یہ جوس اچھے اور منتخب کردہ سیبوں سے خوب اچھی طرح دھوکر اور کچل کر نکالنا چاہئے‘ اس طرح سیب قبض اور اسہال دونوں امراض میں ایک جیسا کارآمد ہوتا ہے کچے سیب قبض دور کرنے کیلئے مناسب ہوتے ہیں۔ بچوں کو لاحق پرانی اور شدید پیچش میں سیب شافی علاج ثابت ہوتے ہیں۔ پیڑوں پہ پکے ہوئے اور میٹھے سیب کچل کر عمر کے مطابق ایک سے چار کھانے کے چمچ روزانہ دینا‘ اس مرض سے نجات دلاتا ہے‘ باریک کٹے ہوئے سیب میں ایک کھانے کا چمچ شہد اور تل چھڑک کر کھانا معدے کیلئے مقوی اور اشتہا انگیز ہوتا ہے۔ خوب پکے ہوئے سیب کا چھلکا اتار کر بیج والا سخت حصہ نکال کر روزانہ صبح نمک کے ساتھ کھانا کسی بھی قسم کے سردرد کا خاتمہ کرتا ہے۔ مسلسل ایک ہفتہ تک استعمال شدید قسم کے پرانے سردرد سے بھی نجات دے دیتا ہے۔ دل کے مریضوں کیلئے سیب نہایت عمدہ پھل ہے‘ اس میں پوٹاشیم اور فاسفورس کی مقدار زیادہ جبکہ سوڈیم کی مقدار بہت قلیل ہوتی ہے‘ زمانہ قدیم سے شہد کے ساتھ سیب کا استعمال دل کی بے قاعدگیوں کیلئے مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ غذا کے ذریعے وافر مقدار میں پوٹاشیم لیتے ہیں وہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں‘ سیب چونکہ پوٹاشیم کا بھرپور ذریعہ ہے اس لئے یہ دل کی بیماریوں کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے سیب انمول تحفہ ہے‘ سیب کا استعمال پیشاب اور اثرات کی بدولت جسم سے پیشاب کی مقدار اور اخراج میں اضافہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر کم ہوکر معمول کی سطح پر آجاتا ہے۔ یہ سوڈیم کلورائیڈ (نمک) کی سپلائی کو کم کرکے گردوں کو بھی آلودہ کرتا ہے۔ مزید برآں خلیوں اور بافتوں میں نمک کی مقدار کم ہوجاتی ہے کیونکہ سیب میں پوٹاشیم بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ گنٹھیا‘ جوڑوں کے درد اور سوجن کی کیفیات میں سیب ایک عمدہ ترین غذائی علاج قرار دیا جاتا ہے۔ خشک کھانسی‘ جس میں کھنکھاتی ہوئی آواز پائی جائے‘ دور کرنے کیلئے میٹھے سیب نافع رہتے ہیں۔ سیب کے چھلکوں کا پانی سوجی ہوئی آنکھوں کیلئے عمدہ دوا ہے۔ اسے پینا اور اس سے آنکھوں کو دھونا دونوں طرح استعمال کیا جاتا ہے‘ اس کا مشروب تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی برتن میں سیب کے چھلکے اتار کر ڈال دیں۔ اب اس برتن میں اتنا پانی ڈالیں کہ چھلکے خوب ڈوب جائیں۔ اب پانی کو ابال لیں اور بعد میں چند منٹ تک اسے دھیمی آنچ پر پڑا رہنے دیں۔ آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں۔ تھوڑا سا شہد ملادیں‘ یہ مشروب استعمال کیلئے تیار ہے‘ زیادہ پکے ہوئے سیبوں کا پلٹس بنا کر آنکھوں پر باندھنا بھی دکھتی آنکھوں کا اچھا علاج ہے۔ سیبوں کا باقاعدہ استعمال دانتوں کے انحطاط کو روکتا ہے کیونکہ ان میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو دانتوں اور مسوڑھوں کا کہنا ہے کہ منہ کو صاف رکھنے کی صلاحیت جس قدر سیب میں ہے کسی اور پھل میں نہیں۔ انسانی صحت کو بھرپور انداز میں برقرار رکھنے والے مختلف داخلی نظام اگر کمزور اور ضعیف ہوجائیں تو سیب انہیں پھر سے مستعد اور مؤثر بنانے کیلئے بہترین غذا ہے۔ سیب عموماً باقاعدہ کھانوں کے بعد استعمال کیا جاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 633 reviews.