Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

بد کر داری سے بچیں ( شکیل احمد لاہوری، شہر لا ہور) خواب:۔ میں نے ایک خواب دیکھا کہ مجھے گولی لگی ہے پھر ایک مہینے بعد میں نے دیکھا کہ کوئی میرے پیچھے ہے اور میں بھاگ رہا ہوں اور راستے میں کانٹے ہیں ۔ کچھ کانٹے مجھے لگ رہے ہیں لیکن میں حیرت سے نکل گیا پھر ایک ہفتے کے بعد میں نے خوا ب دیکھا (2) میرا چھوٹا بھائی جو حقیقت میں وفات پا چکا ہے وہ آیا اور گھر والو ں نے اسے کہا کہ نوید فلاںکمرے میں سویا ہوا ہے اس کو لیکر آﺅ ۔ وہ آیا اور دروازے پر دستک دی اور اند ر آیا ۔ میں نے اسے گو دمیں اٹھا لیا اور اسے پیا ر کرنے لگا پھر میں نے اسے گو دسے اتار ا اور اس سے پو چھا کہاں جا رہے ہو؟ وہ کہنے لگا بھائی نوید کو خدا سے مانگنے جا رہا ہوں ۔ میں نے کہا تم کیو ں جا رہے ہو میں بھی تمہار ے ساتھ چلتا ہوں ۔ پھر وہ مجھے میری باجی کے پاس لے گیا جہا ں وہ بیٹھی تھیں اور سب میرے بھائی اور نوید یعنی مجھے دیکھ کر ہنسنے لگے کہ محسن دیکھو نوید کو لیکر آگیا پھرمیرا بھائی مجھے ان کے پا س چھوڑ کر چلا گیا۔ تعبیر :۔ آپ کے دونو ں خوا بوں کے مطا بق آپ کو کسی بد کردار شخص سے جانی نقصان پہنچنے کا شدید اندیشہ تھا مگر چونکہ آپ کی زندگی ابھی با قی تھی اس لیے آ پ اس شخص کے جان لیوا حملے سے محفوظ رہے اور آپ کی عمر دراز ہوگئی ۔ حسب توفیق کچھ صدقہ دیدیں ۔ نیز اگر آپ کے دوستوں میں ایسا شخص ہو گا اس سے محتاط رہیں ۔ واللہ اعلم چچا کی بخشش اور مالی خوشحالی (ظفرا للہ، حیدر آباد ) خواب : ۔ میری بوا نے صبح کو تقریباً 5 بجے خواب دیکھا کہ گھر میں اچانک بوا کا دیور اور میرا چچا جس کا انتقال 1975ءمیں حج کے دوران مکہ پاک میں ہو گیا تھا خوا ب میں آیا ۔ بیٹھا ہوا ہے اور اس کے سامنے بہت سے پیسے ، دولت پڑی ہوئی ہے اور یہ کہہ رہا ہے کہ جلد ی کر و یہ پیسے لے لو تاکہ میں واپس جا ﺅ ں ۔ پیسے دتھیوں کی صور ت میں ہیں اور بہت ہیں ۔ پیسو ں کے لیے وہ مجھے کہہ رہے ہیں ۔ میری امی چچا کی بھابھی ہوئی اور میں بھتیجا ۔ یعنی بوا کو خوا ب میں جو نظر آیاہے کہ وہ پیسے میری امی اور مجھے نام لیکر دینا چاہتے ہیں ۔ تعبیر :۔ ما شاءاللہ یہ خوا ب آپ کے چچا کی بخشش کی علامت ہے اور آپ کی دنیا وی خوشحالی کا اشارہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا وی طور پر خوب مال و دولت سے نوا زے گا اور آپ کو اپنی والدہ صاحبہ کی خدمت کا بھی خوب مو قع ملے گا اور آپ ان کے لیے باعث راحت ثابت ہوں گے ۔ عشق و محبت کا روحانی راستہ ( افتخا ر احمد، لا ہور) خواب :۔ میں دیکھتا ہوں کہ ایک دیوا رہے جو ایک سومیٹر اونچی تھی اس پر صرف بیٹھنے کی جگہ تھی دائیں ہا تھ پر میرا بیٹا تھا بائیں ہا تھ پر قرآن پا ک اگر یہ دونو ں چیز یں ہمارے ہا تھ میں ہو تیں تو گر جاتا میں نے اپنے بیٹے کو نیچے گرادیا اس طر ح قرآن پاک میں نے اپنے ہا تھ میں رکھا اور قرآن پاک کو اپنے سینے سے لگا یا یہ سوچ کر کہ میرا بیٹا خوا ہ مر جا ئے مگر قرآن مجیدبچ جائے مجھے علم نہیں تھا کہ میں اچانک نیچے آگیا اور اپنے بیٹے کو زندہ پایا ۔ مہر بانی فرما کر اس خوا ب کی تعبیر بتائیں ۔ تعبیر : ۔ ما شاءاللہ آپ کا یہ خوا ب دینی حمیت اور ایمانی غیرت کا شاندار مظاہر ہ ہے کہ آپ اللہ کے دین پر محبوب سے محبوب تر چیز بھی قربان کر دینے کا ظر ف رکھتے ہیں اس کے بدلہ میں بادشاہوں کا باد شاہ آپ کی جان و مال ، اولاد کے امن و تحفظ کا ضامن بن گیا کیو نکہ بھلا یہ کیسے ممکن تھا کہ آپ مال و اولا د کی فطری محبتوںمیں جکڑے ہوئے ایک کمزور انسان ہو کر ایمانی غیر ت کے میدان میں کو د جائیں اور وہ قادر مطلق ہو کر اس کمزور کی مدد کو نہ پہنچے اور اس کی جان مال اور اولا د کا محافظ نہ بنے بہر کیف آپ میں یہ استعداد ہے کہ آپ اللہ کی دوستی کا مقام حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ کسی مبتع سنت بزرگ سے بیعت ہو کر انکی ہدایت کے مطابق عشق و محبت کے اس روحانی راستے کوحاصل کریں کہ جس راہ محبت و اطاعت پر قدم رکھتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام ” خلیل اللہ “ بن گئے اور قربانی کے لیے پیش کیا جانے والا ”ذبیح اللہ“ کہلا یا ادھر رب کریم کی طر ف سے قبولیت اور قدردانی کا یہ عالم کہ خدا کی دوستی کا یہ شاندار اور محیر العقول مظاہرہ ہر سال امت محمدیہ کے ہاتھوں دہرا کر اس آقائے کریم سے سچی محبت کا درس دیا جا تا ہے اور صدیو ں پہلے گزرے سچے عاشقوں کی یا د تا زہ کی جا تی ہے اللہ ہم سب کو سچی محبت کا دیوانہ کر دے ۔ ( آمین ) مغربی آزاد ما حول سے بچیں (نگہت ، مری ) خواب :۔ میں اکثر خواب میںدیکھتی ہوں کہ میں میڈیکل کالج میں ہوں اور اپنی دوستوں کے ساتھ سفید کو ٹ پہنے اور کتابیں پکڑے کھڑی ہوں کبھی ڈاکٹر بن کر کسی کلینک میں آفس میں بیٹھی ہوں کبھی سفید کوٹ پہن کر وارڈ روم کا معائنہ کرنے گئی ہوں اور بہت خو ش ہوں یہا ں خوا ب کا اختتام ہو جا تا ہے ۔ تعبیر : ۔ اللہ رب رحیم آپ کی تمنا کو پورا کرنے اور آپ کی آرزو نیک نیت ( خدمت خلق ) کے ساتھ پوری ہوجائے ! آپ کے خوا ب کے مطا بق انشاءاللہ امید ہے کہ آپ اپنے مقصد کو پالیں گی بشرطیکہ یکسوئی کے ساتھ محنت کرتی رہیں اورآج کل کی مغربی تعلیمی درسگاہوں کے ماد ر پد ر آزاد ما حول کو اپنے اوپر اثر انداز نہ ہو نے دیں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 76 reviews.