Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

مارچ کے سوالات
1۔سریلی آواز: محترم قارئین! میں ایک امید کے ساتھ آپ کو خط لکھ رہا ہوں‘ مجھے میرے مسئلے کا حل چاہیے۔ قارئین! میں نےد رس نظامی کا کورس مکمل کیا ہوا ہے‘ ایک جگہ جمعہ پڑھاتا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں آدھ پون گھنٹہ تقریر کرسکتا ہوں پھر گلہ خراب ہوجاتا ہے‘ آواز بھاری ہوجاتی ہے‘ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری آواز سریلی نہیں ہے۔ جہاں جاتا ہوں لوگ واپس بھیج دیتے ہیں کہتے ہیں ہمیں کوئی سُر والا عالم چاہیے۔ براہ مہربانی میرے مسئلوں کا حل بتائیے۔ (ایک بندہ خدا)
2۔میرا دکھ بھی سنیے: قارئین! میں بہت ذلت و رسوائی کی زندگی جی رہا ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں اپنی بیوی کے حقوق ادا کرنے کے قابل نہیں رہا‘ ہر بار شرمندگی اور ذلت اٹھانی پڑھتی ہے‘ براہ مہربانی مجھے کچھ بتائیے تاکہ ہربار شرمندگی سے بچ سکوں۔ تاحیات دعاگو رہوںگا۔ (پوشیدہ)
3۔میں کسان ہوں!: قارئین عبقری میرا آپ سے سوال ہے کہ میں ایک کسان ہوں میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہم جو پھلیاں لگاتے ہیں جسے لوبیا بھی کہا جاتا ہے اور یہ گندم کی کٹائی کے بعد لگائی جاتی ہیں ان پر اکثر سنڈیاں لگ جاتی ہیں‘ ان پر حملہ کرکے سارے پتے کھاجاتی ہیں اور فصل برباد ہوجاتی ہے۔ مہربانی کرکے اس کاحل بتادیں۔ یہ سنڈیاں سبز رنگ کی ہوتی ہیں اور سارے کے سارے پودے کھاجاتی ہیں۔ (مزمل سعید باٹھ)
4۔مایوس ہوکر گھر بیٹھ گیا ہوں!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ اس رسالے کے مطالعہ سے مجھے صحت کی نئی امید ملی ہے۔ آپ کے رسالہ میں موجود’’ قارئین کے سوا ل قارئین کے جواب ‘‘ سلسلہ بہت منفرد اور لاجواب ہے۔ میرا قارئین سے ایک سوال ہے کہ میں تو مایوس ہوکر گھر بیٹھ گیا ہوں ۔ میری عمر 43 سال ہے‘ مجھے 35 سال پہلے برص(پھلبہری) کا مرض پاؤں کےپنجے سے شروع ہوا۔ اب تقریباً جسم کے 30 فیصد حصے پر سفید داغ پھیل چکے ہیں۔ دونوں ہاتھوں‘ پاؤں ‘ آنکھوں کے اوپر کےحصے میں بھی ہیں۔ پرانا مرض ہے میں اپنا چہرہ بچانا چاہتا ہوں۔ قارئین کو اچھا سا نسخہ تجویز فرمائیں۔ ساتھ وظیفہ بھی دیں توسونے پر سہاگہ ہوگا۔ (صادق‘ کوہاٹ)
فروری کے جوابات
1۔محترم جناب م۔ر، آزادکشمیرصاحب! آپ کا مسئلہ میں نے گزشتہ شمارہ میں پڑھا‘ بالکل یہی مسئلہ میرے ایک کزن کو بھی تھا۔ اس نے بہت علاج کروائے مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا تھا۔ اس کوکسی بزرگ نےدرج ذیل ٹوٹکہ بتایا اس نے چند ہفتےیا چند مہینے یہ ٹوٹکہ مستقل مزاجی سے استعمال کیا۔ الحمدللہ وہ اب بالکل صحت یاب ہے۔ ٹوٹکہ درج ذیل ہے:
ھوالشافی: آپ ہلدی اور کچور ہم وزن لے کر پیس کر مکس کرلیں۔ آدھا چمچ صبح،آدھا چمچ دوپہر اور آدھا چمچ شام کو نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ انشاء اللہ چند ہی ہفتوں میں آپ خود کو تندرست محسوس کریں گے۔(عاشق حسین‘ لاہور)
2۔محترم بھائی بلال! آپ کے مسئلے کا میرے پاس بہترین حل موجود ہے۔ یہ نسخہ میں کئی افراد پر آزماچکا ہوں۔ آپ درج ذیل نسخہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ آپ کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائے گا۔ھوالشافی: انجبار، ہڑڑ سیاہ‘ سونف ہم وزن لے کر علیحدہ علیحدہ پیس لیں۔پھر تمام کو ایک جگہ مکس کرلیں۔روزانہ صبح ، دوپہر شام ایک چمچ چائے والا کھانے کے بعدتازہ پانی سے لیں۔ چند دن، چند ہفتے استعمال کریں۔(عمر بشیر‘ جھنگ )
3۔بیٹی آپ کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہے مگر اس کا حل انتہائی آسان ہے۔ الحمدللہ میں اب شادی شدہ ہوں اور میرے تین بچے ہیں مگرجب میں بی اے کا امتحان کررہی تھی تو میری دو بار سپلی آئی‘ ہماری گلی میں ایک ’سیدہ آپا‘ رہتی تھیں‘ وہ بچوں کو قرآن پاک پڑھاتی تھیں انہوں نے مجھے درج ذیل وظیفہ بتایا تھا میں نے یہ کیا تو میں امتحان میں با آسانی سے پاس ہوگئی۔ وظیفہ درج ہے:۔ اول واخرتین مرتبہ درودشریف کے ساتھ سورۂ الم نشرح گیارہ مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھیں۔ انشاء اللہ پڑھائی کے ساتھ وظیفہ پڑھیں پوزیشن آپ کی پکی۔ (رحمانہ بیگم‘ ملتان)
4۔م۔ع صاحب! جس وقت آپ کا نسوار منہ میں رکھنے کو دل کرےتو عبقری دواخانہ کی معجون ستر شفائیں چنے کے برابر نسوار کی جگہ رکھ لیاکریں۔ آپ نے مزید مسئلہ بتایا کہ آپ کا بدکاری کرنے کو بہت دل چاہتا ہے تو اس کیلئے ہروقت کھلا سارا دن پڑھیں انشا ء اللہ آپ کے دل کی دنیا بدل جائے گی۔ (محمد نذیر‘ کوئٹہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 579 reviews.