Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں قارئین

ماہنامہ عبقری - جنوری 2017ء

شاندار صحت کے جاندار اصول
ورزش اور صبح کی سیر کو اپنا معمول بنائیں‘ اگر جسم مشقت نہیں کررہا تو اسے فاقہ دیں۔ روزانہ غسل کریں اور تیل سے خوب مالش کریں۔ پاؤں کی مالش کرنے میں کبھی غفلت نہ برتیں۔ دماغ کی صحت، نظروں کی طاقت، اعصاب کی قوت، یادداشت، جوانی، طاقت، حسن و جمال، طویل عمری اور مضبوط جسم کا تعلق صرف اور صرف پاؤں کی صحت سے ہے۔ تکان ہو یا دماغی کام خوشبو لگائیں۔ ناک کے اندر تیل کی مالش کریں یا ہلکا عطر لگائیں۔ دماغ معطر اور جسم پرسکون رہے گا۔ ناک، ناف اور مقعد میں تیل ضرور لگائیں۔ اگر ناک میں چند قطرے بادام روغن کے لگائیں تو نزلہ، زکام، الرجی، چھینکیں، بے خوابی، دماغی کمزوری، اعصابی کھچاؤ، تناؤ، ٹینشن، اسٹریس، ڈیپریشن اور خراٹوں کا شکار نہیں ہوں گے۔ تین بڑے چمچ خالص عرق گلاب صبح نہار منہ پیتے رہیں۔ سوتے وقت دیوار سے دو فٹ کے فاصلے پرتیز پھونکیں ماریں تاکہ اندر سے ناقص کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس نکل جائے اور صحت مندآکسیجن داخل ہو یا صبح سویرے کھلی فضا میں گہرے سانس لیں چہرے پر سرخی آئے گی صحت میں تازگی اور پرسکون نیند کے مزے لوگے۔ دانتوں کی صفائی کیلئے روزانہ مسواک کریں۔ (پرنسپل (ر) غلام قادر ہراج‘ جھنگ)
کشتہ برائے امراض دل !اڑھائی صدیوں سے آزمودہ‘ آپریشن سے پہلے ضرور آزمائیں!
انسان ہو یا جانور‘ مرد عورت بچہ سب کیلئے یکساں مفید و شافی‘ دل پر چربی آنا‘ دل ڈوبنا‘ دل کا سکڑنا‘ دل کو سوجھ جانا‘ دل کے والو بند ہوجائیں‘ دل میں زخم پیدا ہوجائیں‘ دل پر اندھیرا چھا جانا‘ ان تمام امراض کیلئے بہت ہی فائدہ مند شفابخش ہے اور دل کو طاقت دیتا ہے‘ خون کی رفتار کو اعتدال پر لاتا ہے‘ دل کے دورے ختم کرتا ہے اور یہی فائدہ گردوں اور پھیپھڑوں کو بھی دیتا ہے‘ یہ نسخہ تقریباً 250 سال پہلے افغانستان کے ایک درویش سے ہمارے خاندان کو ملا آج تک ہماری نسل در نسل چلا آرہا ہے اور ایسے مریض جو کہ آپریشن سے بھی ٹھیک نہ ہوتے ہوں انشاء اللہ شفاء کامل نصیب ہوگی اور جب تک زندگی ہوگی کبھی دوبارہ ان امراض میں مبتلا نہ ہوگا۔ آپریشن سے پہلے ایک بار یہ نسخہ ضرور آزمائیں۔ کشتہ عقیق بنانے کا طریقہ:پہلے زمین میں ایک کھڈا کرلیں‘ تقریباً تین فٹ چوڑا اور لمبا۔ پھر بیس کلو گوبر اور بادام کے چھلکے تقریباً چار کلو لے لیں‘ پہلے کھڈے میں نیچے سات کلو گوبر ڈالیں اور گوبر کے اوپر یعنی درمیان میں دو کلو بادام کے چھلکے رکھیں‘ ان کے درمیان میں عقیق پتھر رکھ دیں پھر اس عقیق پتھر پر دو کلو بادام کے چھلکے ڈالیں اور اس کے اوپر اور اردگرد تقریباً بیس کلو گوبر رکھ دیں اور اسےآگ لگادیں جب سارا گوبر جل کر راکھ ہوجائے‘ بالکل ٹھنڈا ہوجائے تو بڑی احتیاط کے ساتھ نکال کر کسی پیالے میں مسل دینا‘ بس کشتہ عقیق تیار ہے۔ ترکیب استعمال: صبح نہار منہ آدھی چاول جتنا کشتہ عقیق تھوڑے سے مکھن گائے میں ڈال کر دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ دو ہفتے استعمال کرنے سے دل گردے پھیپھڑوں کے تمام زخم اور تمام امراض ختم ہوکر انہیں دوبارہ سے تازہ اور طاقتور بنادے گا۔ انشاء اللہ۔ (حکیم محمد ظاہر‘ حیدرآباد)
اخلاق نبویﷺ
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں میں نے حضور اکرم ﷺ کو کبھی اس طرح ہنستے نہیں دیکھا کہ آپ ﷺ کا سارا منہ مبارک کھل گیا ہو‘ آپ ﷺ صرف مسکرا دیتے تھے۔ آپ ﷺ ایک ایک بات علیحدہ علیحدہ فرماتے اگر کوئی شخص آپ ﷺ کے مبارک جملوں گننا چاہتا تو گن سکتا تھا۔ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ جب حضور اکرم ﷺ کسی بات یا واقعہ پر خوش ہوتے تو آپ ﷺ کا چہرہ انور اس طرح کِھل جاتا جس طرح کہ وہ چاند کا ٹکڑا ہے۔ (سبحان اللہ!)
بیمار کی مزاج پرسی بیمار کا اخلاق حق ہے: بیمار کی مزاج پرسی سرکاردوعالم ﷺ کی سنت ہے۔ بیمار کی مزاج پرسی سے اس کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ بیمار کی تیمار داری نصف شفاء ہے۔ بیمار کی مزاج پرسی اسلامی معاشرت کا لازمی حصہ ہے۔ بیمار کی مزاج پرسی اس کا انسانی حق ہے۔
ماں! زندگی کے صحرا میں شجر سایہ دار: اسلام نے عورت کو ماں‘ بہن‘ بیوی ‘ بیٹی ہر حیثیت میں عزت و عظمت عطا فرمائی ہے۔ انسانی رشتوں میں صبرو استقامت، ایثار و قربانی اور مہرو وفا کی روشن مثال ’’ماں‘‘ ہے۔٭ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔ ٭ماں کی اصل خوبصورتی اس کی محبت ہے اور میری ماں دنیا کی خوبصورت ماں ہے۔ ٭ ماں کے بغیر گھر ایک قبرستان ہے۔ ٭ماں کی آغوش انسان کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے۔ ٭ ماں زندگی کی تاریک راہوں میں روشنی کا مینار ہے۔ ٭ ماں کی نافرمانی کرنا کبیرہ گناہوں میں سے بڑا گناہ ہے۔ ٭ ماں کوجب بھی مصیبت کے وقت یاد کرتا ہوں تو مجھے سکون ملتا ہے۔ ٭ ماں سے بڑھ کر کوئی بڑا استاد نہیں۔ ٭ ماں کی نافرمانی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ ٭ ماں کی دعا میری کامیابی کا راز ہے۔ ٭ ماں میری دنیا کی عزیز ترین ہستی ہے۔ ٭ ماں کی محبت پھول سے زیادہ تروتازہ اور لطیف ہے۔ ٭ ماں کی خوشنودی دنیا میں باعث دولت اور آخرت میں باعث نجات ہے۔ ٭ ماں کے منہ سے نکلی ہوئی دعا انشاء اللہ ضرور قبول ہوتی ہے۔ ٭ ماں کی بددعا سے بچو‘ کیونکہ خدا اور اس کے درمیان کوئی پردہ نہیں۔ ٭ ماں کو گالی دینے والا دنیا کا بدبخت ترین انسان ہے۔ ٭ ماں کا دوسرا نام جنت ہے ماں کے بغیر کائنات نامکمل ہے۔ حکمت و دانائی کی باتیں: اپنے خیالات پر نظررکھئے‘ یہ الفاظ کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ ٭ اپنے اعمال پر نظر رکھئے‘ یہ عادات میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ ٭اپنی عادات پر نظر رکھئے‘ یہ شخصیت کا روپ دھار لیتی ہیں۔ ٭ اپنی شخصیت پر نظر رکھئے یہ آپ کا مقصد بن جاتی ہیں۔ (حاجی محمد وارث‘ راولپنڈی)
امریکہ میں بیٹھے حکیم کے مجرب نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچاس برس سے حکمت کررہا ہوں‘ حکیم حسن محمود قرشی صاحب اور حکیم سعید صاحب ہمدرد دواخانہ والے کبھی میرے دوست تھے۔ میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سےپڑھتا ہوں بہت لاجواب اور عمدہ رسالہ ہے۔
اس رسالے سے مجھے بڑے بڑے صدری راز ملتے ہیں۔ میرے پاس بھی آزمودہ نسخہ جات موجود ہیں جن میں سے چند میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ انشاءاللہ وقتاً فوقتاً مزید نسخہ جات بھی بھیجتا رہوں گا۔
مصفی خون: ھوالشافی: اجوائن ایک تولہ‘ بابچی ایک تولہ‘ گندھک آملہ سار ایک تولہ۔ پیس کر محفوظ رکھیں۔ انتہائی مصفی خون ہے‘ بیڈ سور‘ دافع خارش‘ داد‘ یورک ایسڈ کی زیادتی‘ شدید خونی پیچش‘ گردہ کی پتھری‘ بواسیر‘ خشک دمہ‘ خشک کھانسی‘ دانت درد‘ رعشہ کیلئے مجرب ہے۔ گولیاں بقدر ایک چنا کے بنالیں ایک گولی صبح‘ ایک گولی رات کو لیں۔ مرض کی شدت میں ایک گولی صبح‘ ایک گولی دوپہر‘ ایک گولی رات کو لیں۔
معجون شباب آور: ھوالشافی: کچلہ مدبر دودھ والا ایک تولہ‘ سہاگہ چھ ماشہ‘ سنڈھ چار ماشہ‘ دارچینی چار ماشہ‘ مگھاں چار ماشہ‘ مرچ سیاہ چار ماشہ‘ شہد اصلی سولہ تولہ۔ شہد میں معجون بنائیں‘ نصف ماشہ ہمراہ دودھ کھائیں‘ بعدمیں حسب طبیعت معجون کی مقدار تھوڑی تھوڑی بڑھاتے رہیں‘ دودھ‘ گھی مکھن کا استعمال کریں اگر خشکی ہوجائے ایک چھٹانک دیسی گھی پی لیا کریں۔ بہت بھوک لگتی ہے۔ اعضاء رئیسہ دل دماغ‘ جگر‘ کمردرد‘ سردرد‘ فالج لقوہ‘ جوڑوں کا درد‘ سیروں دودھ‘ چھٹانکوں مکھن ہضم کرتا ہے۔ جسم بھاری‘ چہرہ سرخ پررونق ہوجاتا ہے۔
آتشک کا خاندانی نسخہ: رس کپور ایک تولہ‘ دارچکنا ایک تولہ‘ قرنفل ایک تولہ‘ لوہے کی کڑاہی میں لوہے کے دستہ کے ساتھ خوب کھرل کریں‘ بکری کے دودھ دو سیر میں کھرل کریں۔ گولیاں دستی بنائیں ایک گولی صبح ایک گولی شام کو دیں۔ گوشت‘ بینگن وغیرہ سے پرہیز کریں۔ یہ آتشک کا مجرب نسخہ ہے۔
مرہم سیاہ کا نسخہ: ھوالشافی: سندھور چھ تولہ‘ کنجد آئل دس تولہ‘ نیلا تھوتھا ایک ماشہ۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اس میں سندھور ڈال دیں۔ آگ نرم رکھیں‘ زیادہ تیز نہ کریں‘ پھر نیلا تھوتھا پسا ہوا ملادیں۔ سیاہ مرہم تیار ہے۔ پھوڑے‘ پھنسیاں زخموں کیلئے مجرب ہے۔
سردیوں کیلئے بام خاص: سہاگہ سفید بریاں (سہاگہ کو کسی برتن میں ڈال کر آگ پر سہاگہ پھول جائے گا‘ یہ سہاگہ سفید بریاں ہوا)۔ کافور دو تولہ‘ ویزلین دس تولہ پیس کر ملالیں۔ خارش ہو ہلکی ہلکی مالش کریں۔ پاؤں کی انگلیاں گل جائیں رات کو پاؤں صاف کرکے لگائیں‘ دو تین مرتبہ کافی ہوگی۔ نزلہ زکام ناک میں لگائیں۔ سردرد پیشانی اور ناک میں لگائیں۔
تین خوراک سےبند حیض کھل جائے گا: حیض بند ہو تو ست مصبر، افسنتین،زراوند مدحرج‘ زعفران تمام دو ماشہ اور پھٹکڑی سرخ دو ماشہ ‘تمام اشیاء کو شہد کی مدد سے اشیاء کی چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ دو گولی گرم دودھ سے لے لیں۔ تین خوراک سے حیض کھل جائے گا۔
نزلہ زکام اگر جان نہ چھوڑے: پھٹکڑی ایک تولہ‘ ایک دن شیرمدار یعنی آک کے دودھ میں کھرل کریں۔ دوسرے دن دھتورہ کے پتوں میں کھرل کریں‘ کسی مٹی کی ڈوری میں رکھ کر گل حکمت کریں‘ خشک ہونے پر دس سیر اوپلوں کی آگ دیں‘سرد ہونے پرنکال لیں‘ ایک رتی مکھن یا ملائی میں رکھ کر کھلائیں‘ بعد میں پانی پینا سخت منع ہے‘ نزلہ، زکام، فلو کیلئے مجرب علاج ہے۔
ممسک اعلیٰ قسم: اجوائن خراسانی تین تولہ‘ کیکر کا گوند جو کیکر سے نکلتا ہے اور گاڑھا سا ہوتا ہے۔ ایک تولہ ملا کر دو گولیاں بنالیں۔ ملاقات سے ایک گھنٹہ قبل جب کھانا مکمل ہضم ہوچکا ہو ایک گولی کھالیں۔ سمجھدار کیلئے اشارہ کافی ہے۔ درج بالا تمام نسخہ جات انتہائی مجرب اور تیربہدف اور سائیڈ ایفکیٹ سے بالکل پاک ہیں۔ (حکیم میاں سیلمی‘ امریکہ)
میرے آزمودہ ٹوٹکے عبقری قارئین کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس قارئین عبقری کیلئے چند آزمودہ آسان ترین ٹوٹکے ہیں ۔ یقیناً انہیں استعمال کے بعد قارئین کو بھرپور فائدہ ہوگا اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا باعث بنے گا۔جلے ہوئے حصے کا علاج: دیسی گھی میں خشک نیل ملا کر جلی ہوئی جگہ پر مرغی یا کسی دوسرے پرندے کے پر سے لگا کر جلی ہوئی جگہ پر لیپ کرنے سے زخم بہت جلد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ پیٹ کے کیڑوں کیلئے: گندم کی فصل میں موجود بوٹی ’’لہلی‘‘ کے پتوں کا سالن بنا کر کھانے سے پیٹ کے کیڑے بے ہوش ہوکر پیشاب کے راستےخارج ہوجاتے ہیں۔ چند بیوٹی ٹپس عبقری قارئین کیلئے: لیموں اور زعفران کے پتے مکس کرکے لگانے سے رنگت نکھرتی ہے۔ تازہ مولی کا رس نکال کر اسے اتنے ہی دودھ میں ملا کر چہرے پر لگانے سے چھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔ بیسن سے روزانہ منہ دھونے سے بھی رنگت سفید ہوتی ہے۔ زیتون کے تیل سے ہاتھوں اور پاؤں کی مالش کرنے سے ان میں خوبصورتی آتی ہے۔ لیموں کے چھلکوں سے گردن کا مساج کرنے سے گردن کا کالاپن ختم ہوجاتا ہے۔ (ماسٹر افتخار‘ چکوال)
خواتین کے اندرونی امراض اور بانجھ پن دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خواتین کیلئے امراض کیلئے اکسیر نسخہ بھیج رہی ہوںیقیناً عبقری کی خواتین قارئین اس سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گی۔ ھوالشافی: کلونجی آدھ چھٹانک پسی ہوئی‘ ہلدی آدھ چھٹانک‘ شہد ایک چھٹانک‘ مرچ سیاہ آدھ تولہ پسی ہوئی‘ بادام کشمش وغیرہ اگر شامل کرنا چاہیں تو ضرور کریں۔ تمام اشیاء شہد میں مکس کرکے صبح و شام ایک چائے والا چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں‘ انشاء اللہ بے شمار لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔
گھٹنوں کے درد کیلئے: کالے چنے رات کو بھگو کر تقریباً آدھ چھٹانک صبح کو اس کا پانی پی لیں۔ نلیوں والے گوشت کی یخنی یہ بھی بڑا شاندار نسخہ ہے۔ گوشت والی دکان سے بڑے آرام سے یہ ہڈیاں مل جاتی ہیں۔ ان کی یخنی اعصاب، جوڑوں کے درد اور جسمانی طاقت کیلئے لاجواب ہیں۔آپ صرف ایک مرتبہ آزما کر تو دیکھیں۔ (ام ایمان‘ ساہیوال)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 421 reviews.