Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عجب وظیفہ ، عجب فضائل، عجب کمال

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

دوسرے دن بس اڈے پر گئی تو انہوں نے کہا کہ کسی خرابی کی وجہ سے بس آج نہیں آسکی البتہ آپ کا سامان بس سے مل گیا ہے۔ خیر آخرکار چوتھے روز میں اڈے پر گئی تو میرا سامان مل گیا۔ یہ بس اس کلام کی برکت سے ہوا ہے۔ اب کوئی بھی چیز نہ مل رہی ہو تو میں یہی ورد پڑھتی ہوں

قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)

بس تو چلی گئی مگر سامان مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتی ہوں آپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو دین و دنیا کی بھلائیاں عطا کرے۔ آمین! عبقری سے تعلق کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن اس مختصر سے عرصہ میں دل کا سکون ضرور پالیا ہے۔ اللہ پاک آپ کو اور زیادہ لوگوں کی خدمت کا ذریعہ بنائے اور 206 ممالک سے بھی زیادہ ممالک تک یہ ذریعہ شفاء مزید پہنچے۔ میں نوکری کے سلسلے میں اسلام آباد میں رہتی ہوں تو گھر آنا جانا لگا رہتا ہے۔ ایک بار گھر سے آتے سامان بس میں بھول آئی‘ آپ کے درس سے وظیفہ سنا تھا

بس پڑھنا شروع کردیا۔ اگلی بس والوں نے کہا اب یہ بس کل آئے گی‘ میں ورد کرتی رہی دوسرے دن بس اڈے پر گئی تو انہوں نے کہا کہ کسی خرابی کی وجہ سے بس آج نہیں آسکی البتہ آپ کا سامان بس سے مل گیا ہے۔ خیر آخرکار چوتھے روز میں اڈے پر گئی تو میرا سامان مل گیا۔ یہ بس اس کلام کی برکت سے ہوا ہے۔ اب کوئی بھی چیز نہ مل رہی ہو تو میں یہی ورد پڑھتی ہوں اور وہ چیز خود بخود سامنے آجاتی ہے۔ (فریحہ)
واہ! کیا کمال ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم تسبیح خانہ کو دن قیامت تک آباد رکھے اور اس کی خدمت کرنے والوں کو اور آپ کو فلاح دارین نصیب ہو‘ آمین! تسبیح خانہ کو مزید وسعت اللہ کریم عطا فرمائیں۔ میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں ۔ میں ایک تاجر ہوں اور اپنا مال چاول کی بوریاں (گٹو) دو ریڑھیوں پر لاد کر ایک جگہ سے لارہا تھا تو راستہ میں دوسرا ریڑھا غائب ہوگیا۔ اس ریڑھے پر پندرہ بوریاں چاول (گٹو) تھے۔ ایک مزدور بھی ساتھ تھا۔ وہ کہہ رہا تھا تم تو پہلے ریڑھا چلاتے تھے‘ دونوں واقف کار نکل آئے تھے۔ بہت پریشان کہ کہاں گم ہوگیا‘ میں نے سوچا دونوں آپس میں مل گئے ہوں گے اور چاول بانٹ لیے ہوں گے۔ میری ان سے واقفیت نہیں تھی کہ ریڑھے والے رہتے کہاں ہیں۔ اب اسے میرے گھر کا بھی علم نہیں تھا۔ میں نے اس سے کہا تھا کہ فلاں جگہ آجانا‘ آگے میں لے لوں گا۔ میں نے اس پریشانی کے عالم میں پڑھنا شروع کردیا۔ میں نے سوچا کہ وہ تو چلا گیا اب جاکر دوسرے ریڑھے والے کو فارغ کردوں اس نے مال اتار دیا ہوگا۔ آگے آیا تو دوسرا ریڑھا جو کہ غائب ہوچکا تھا وہ بھی مال اتار رہے تھے۔ میں نے پوچھا کہ تمہیں کیسے میرا گھر کا پتہ چلا۔ کہنے لگا ہم نے اندازے سے ادھر سے گزر رہے تھے کہ اس ریڑھے والے نے دیکھ لیا اور آواز دی ہم آگئے۔ سبحان اللہ کیا کمال ہوگیا۔(ش۔س)
عجب وظیفہ ، عجب فضائل، عجب کمال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس آپ کے روحانی آرٹیکل’’گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ‘‘ کے کچھ مشاہدات وتجربات ہیں۔ جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ میری والدہ عمرہ سے گھر تشریف لائیں تو ان کا پاسپورٹ گھر میں گم ہوگیا۔ چار پانچ ماہ تک پاسپورٹ نہیں ملا‘ ہم نے نیا پاسپورٹ بنوانے کا ارادہ کیا۔ پھر آپ کا درس سنا جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ گمشدہ چیز کیلئے لاتعداد پڑھیں۔ ہم نے گھر آکر وہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ چند دن ہی پڑھا تھا کہ پاسپورٹ اچانک ایک سوٹ کیس سے برآمد ہوگیا۔ میں جینز کی پینٹوں کا کاریگر ہوں لیکن جینز کا کپڑا جب سیتے ہیں تو اس میں سے ڈسٹ یعنی چھوٹے چھوٹے دھاگے اڑتے ہیں جس کی وجہ سے مجھے ڈسٹ الرجی ہوگئی اس لیے میں نے کام کرنا بند کردیا‘ مجھے فارغ رہنے کی عادت نہیں ہے‘ دو ماہ تک فارغ رہنے کے بعد میں نے پھر کام کا ارادہ کیا میں نے کھلا پڑھنا شروع کردیا اور ایک فیکٹری میں نوکری تلاش کرنے گیا‘ اس وظیفے کی برکت سے جو میں نے سوچا ہوا تھا کہ میں اپنی مرضی کی تنخواہ اور مرضی کے وقت پر کام کروں گا کیونکہ گارمنٹس کی اکثر فیکٹریوں میں تنخواہ دیر سے ملتی ہے۔ دوسرا میں نے جو کام سوچا تھا کہ وہی کروںگا جس میں ڈسٹ نہ اڑتی ہو‘ اور کام کے اوقات بھی سوچے ہوئے تھے فیکٹری کے مالک نے انٹرویو کے بعد میری مرضی کے مطابق تنخواہ‘ میری مرضی کا کام اورمیری مرضی کے وقت پر کام کروانے کیلئے راضی ہوگیا یہ صرف اس وظیفے کی برکت سے ہوا۔ ہمارے محلے دار ہیں انہوں نے دیسی مرغیاں اور بکریاں پال رکھی ہیں۔ ان کی ایک قیمتی مرغی کہیں گم ہوگئی تو اس عورت نے رونا شروع کردیا۔ میری والدہ نے انہیں بتایا کہ آپ کھلا پڑھیں۔ اس نے پڑھنا شروع کردیا۔ ابھی پڑھتے ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ صرف اس وظیفے کی برکت سے وہ مرغی خودبخود چل کر گھر واپس آگئی۔ (محمد عثمان ادریس مغل‘ شاہدرہ)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 208 reviews.