Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

غصہ کنٹرول کرنے کے چند اصول! ضرور اپنائیے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

دوستو! کسی زمانے میں یہ مرض بہت دیکھنے کو ملتا تھا عموماً کوئی اہم کام وقت پر ممکن یا مکمل نہ ہونے کی صورت میں لوگ غصے کا اظہار کردیا کرتے تھے مگر اب تو پیاز اور آلو اتنے دکھائی نہیں دیتے جتنا کے لوگوں کے غصے

کیا کروں یار؟ غصہ بہت آتا ہے غلط بات برداشت ہی نہیں ہوتی۔ لڑکے ہوں یا لڑکیاں سب ہی غصے کے مرض میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ بس فرق صرف اتنا ہے کہ کچھ لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے اور کچھ لوگ اسے فیشن کے تحت لیتے ہیں۔ آپ حیران ہوں گے ہم کیا کہہ رہے ہیں غصہ ایک جذباتی کیفیت کا نام ہے جس میں انسان حواس کھو بیٹھتا ہے اس کا بھلا عادت یا فیشن سے کیا تعلق؟ دوستو! کسی زمانے میں یہ مرض بہت دیکھنے کو ملتا تھا عموماً کوئی اہم کام وقت پر ممکن یا مکمل نہ ہونے کی صورت میں لوگ غصے کا اظہار کردیا کرتے تھے مگر اب تو پیاز اور آلو اتنے دکھائی نہیں دیتے جتنا کے لوگوں کے غصے۔ ذرا غور کیجئے آٹھ گھنٹے سے بجلی بند ہے‘ پانی بھی نہیں آرہا اور گیس نے الگ نہ آنے کی قسم کھائی ہوئی ہے ایسے میں غصہ آنا لازمی امر ہے۔ کیونکہ بجلی کے طویل تعطل نے ہماری روز مرہ زندگی کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ مگر اس تمام صورتحال کا ذمہ دار ہم بڑی آسانی سے حکومت کو قرار دے کر خود آسانی سے بری ہوجاتے ہیں کہ بجلی کا پلانٹ لگانا، پانی فراہم کرنا یہ سب حکومت کی ذمہ داری ہے اور ان تمام چیزوں کا بے دریغ استعمال ہمارا فرض ہے۔ ہم کبھی اس بات پر غصہ نہیں کرتے کہ جب ایک پنکھے سے کام ہوسکتا ہے تو دو پنکھوں کے چلانے کی کیا ضرورت ہے یہی وہ مقام ہے جب غصے کا مرض عادت سے نکل کر فیشن کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ ارے بھائی! اب دیکھئے نا! ٹریفک جام تو غصہ آگیا اس غصے میں آگے پیچھے گاڑی والوں سے جھگڑا بھی شروع کردیا، آخر کیا کریں غصے میں آکر اپنی شخصیت کے ہنر بھی تو دکھانے ہیں لہٰذا غصہ کرنے پر مجبور ہیں۔ اب ذرا گھر کو لوٹ چلتے ہیں مگر اب یہاں بھی غصہ کسی نے نصیحت کے دو بول کہہ دئیے تو غصہ، کپڑے وقت پر استری نہیں تو موڈ آف، اسائمنٹ مکمل نہیں تو مصیبت غصہ نہ ہوا بلائے جان ہوگیا۔ مجال ہے جو کچھ سوچنے سمجھنے کی مہلت دے چھوٹی چھوٹی بات پر غصہ آنا۔ کچھ لوگوں کو غصہ اس حد تک آتا ہے کہ وہ وقتی طور پر اپنے دل کی بھڑاس نکال کر خاموش ہوجاتے ہیں۔ انہیں ٹھنڈے مزاج کا مالک کہا جاتا ہے کچھ لوگ چیزیں توڑ کر اپنا غصہ اتارتے ہیں۔ غصے کا اظہار کئی طرح سے کیا جاتا ہے بعض لوگ بلند آواز میں بول کر اظہار کرلیتے ہیں کچھ گالی گلوچ اور بعض ہاتھ پائی اور تشدد سے اگرچہ غصہ کے اظہار سے انسان پرسکون ہوجاتا ہے تاہم یہ نقصان کا باعث بنتا ہے۔ نفسیاتی لحاظ سے غصے کو دبانا مناسب نہیں کیونکہ اس سے کئی نفسیاتی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ مثلاً کمردرد، گردن اور سردرد، مختلف قسم کے جوڑوں کے درد، معدے کا السر، بڑی آنت کی سوزش اور بلڈ پریشر وغیرہ ایک ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ غصہ حادثات کا سبب بھی بنتا ہے۔ غصے میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، مثلاً دل کی دھڑکن، نبض کی رفتار تیز ہوجاتی ہے، آنکھیں انگارے بن جاتی ہیں، جسم کانپتا ہے، چہرا سرخ ہوجاتا ہے، انسان اپنے ذہن پر کنٹرول نہیں کرتا۔
غصہ کنٹرول کرنے کے چند طریقے
٭ ہمارے پیارے آقا سرور کونین حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: غصہ شیطانی اثر کا نتیجہ ہے اور شیطان آگ سے پیدا ہوا ہے اور آگ صرف پانی سے بجھتی ہے تو جس کو غصہ آئے اسے چاہئے کہ وضو کرے۔ ٭اپنے غصے کو کنٹرول کریں، ضبط کریں اور روکیں۔ ارشاد ربانی ہے: جو خوشی اور غم میں خرچ کرتے ہیں جو غصے کو پی جاتے ہیں، اللہ ایسے نیک لوگوں کو پسند کرتا ہے‘‘۔ ٭ ارشاد ربانی ہے: جو لوگ بڑے گناہوں اور بے حیائی سے بچتے ہیں اور جب غصہ آئے تو معاف کردیتے ہیں۔ ٭ حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر ہم لوگوں کو معاف کریں گے تو قیامت کے روز اللہ ہمیں معاف کردے گا‘‘۔ علم نفسیات کہتا ہے کہ غصے کا بہترین علاج لوگوں کو معاف کرنا ہے لوگوں کو ان کیلئے نہیں بلکہ اپنے لئے معاف کردیں۔ ان کو معاف کرکے آپ کو سکون ملے گا، معاف نہ کرکے کڑھتے رہیں گے اور حاصل کچھ نہ ہوگا۔ ٭ رسول اللہ ﷺ نے ایک دفعہ اپنے اصحاب کو غصہ کنٹرول کرنے کا ایک کامیاب طریقہ بتایا۔ فرمایا کہ جسے غصہ آئے وہ پڑھے۔ چنانچہ جب بھی کسی کو غصہ ا ٓئے تو وہ دل میں ایک یادس مرتبہ گنتی کرکے تعوذ پڑھے۔ ٭ جن افراد نے آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی اس کی مغفرت کیلئے خدا سے دعا کریں۔ ٭ غصہ آتے ہی کسی دوسرے کام میں مصروف ہوجائیں، خصوصاً کسی پسندیدہ کام میں مصروف ہوجائیں کوئی بھی جسمانی کام مفید رہے گا۔ ٭ اگر آپ غصے میں ہیں تو ایک گلاس پانی پی لیں اور گہرے گہرے سانس لیں۔ اس عمل سے آپ بہتر محسوس کریں گے۔ ٭ اگر کسی شخص کے خلاف غصہ دل میں بھرا ہوا ہے تو کنٹرول کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آرام سے کسی پرسکون جگہ بیٹھ جائیںجس نے آپ کو ٹھیس پہنچائی ہو اسے ایک غصے سے بھرا ہوا خط لکھیں۔ خط میں دل کی ساری بھڑاس نکالیں اسے ڈاک کے سپرد نہیں کرنا یاد رہے پھر خط کو ایک بار پڑھیں، پھر پھاڑ کر پھینک دیں۔ ٭ حدیث میں بھی ہے اور جدید نفسیات بھی کہتی ہے کہ غصے میں بیٹھ جائو یا پھر لیٹ جائیں لیٹنے کی حالت میں عموماً غصے کا آنا اور قائم رہنا تقریباً ناممکن ہے۔ دوستو! اگر غصے سے نجات چاہتے ہیں تو یہ گُر آزما کر دیکھیں۔ یقین کریں غصہ آپ کے پاس بھٹکے گا بھی نہیں، بس آزمائش شرط ہے۔
تھکاوٹ کیسے دو کی جائے
آسان اور متبادل علاج :٭ مستقل تھکاوٹ کے مسئلہ کا جن لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کیلئے سب سے اہم اس بات کا تعین ہے کہ آیا وہ اپنی نیند پوری کرتے ہیں یا نہیں۔ اس کیلئے جلدی سونے اور ا ٹھنے کے فارمولے پر عمل کرنا چاہئے۔ اگر نیند جلدی نہ آئے تو سونے سے پہلے ایک چھوٹے کپ میں تین چمچ شہد اور سرکہ ملائیں اور اسے اپنے بیڈ روم میں رکھ لیں۔ بستر میں جاتے وقت اس کے دو چمچ لیں۔ اگر آدھے گھنٹے تک نیند نہ آئے تو اس کے دو چمچ اور لے لیں اگر ایک گھنٹے تک نہ آئے تو پھر دو چمچ اور لے لیں۔ ایک گھنٹے بعد ان شا ء اللہ نیند آجائے گی اور آپ مزے کی نیند سو کرتازہ دم ہوکر اٹھیں گے۔ ٭ کام کے دوران ذرا سا سستالیں۔ بیٹھ کر کام کرنے والے حضرات تھوڑی دیر لیٹ کر آرام کرلیں۔ بیٹھ کر کام کرتے ہوئے کچھ دیر کھڑے ہوکر کام کرلیں۔ ٭ کھانے میں پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔ ٭ صبح اٹھتے ہی نماز پڑھ کر تھوڑی سی سیر کریں اور تھوڑا سا آرام کرکے پورے جسم کی سرسمیت زیتون کے تیل سے مالش کریں اور اس کے بعد نیم گرم پانی سے غسل کریں۔٭ ناشتہ میں پھل یا جوس استعمال کریں۔٭ کھانے میں سبزیاں اور سلاد کا زیادہ استعمال کریں۔ ٭ وٹامن بی کمپلیکس کی کمی دائمی تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ متعلقہ وٹامنز کلیجی، چاول، دالوں اور گندم میں وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ ٭ دو معروف معدنی عناصر یعنی کیلشیم اور پوٹاشیم کی کمی بھی شدید تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ دالیں، سبزپتوں والی سبزیاں، آلو، سنگترہ پوٹاشیم سے بھرپور ہیں جبکہ بادام، تل، دودھ، اخروٹ اور سبز ترکاریاں کیلشیم کا خزانہ ہیں۔ ان کا زیادہ استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 133 reviews.