Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کسی کام میں خیر اور شر معلوم کرنے کیلئےآزمودہ استخارہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

ہر فرض نماز کے بعد شہادت والی انگلی سجدہ والی جگہ پر لے جائیں اور تین دفعہ انگلی کو گول دائرے کی صورت میں گھمائیں اور یہ الفاظ تین مرتبہ پڑھیں یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ اور پھر انگلی کو اٹھا کر جہاں تکلیف ہو وہاں لے آئیں اور گول دائرے کی صورت میں انگلی کو پھیریں

کسی کام میں خیر اور شر معلوم کرنے کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کافی عرصہ کے بعد عبقری میں حاضری کی سعادت حاصل کررہا ہوں۔ الحمدللہ آپ عبقری میں ہر ماہ کے اعمال اور وظائف چھاپتے ہیں‘ رمضان میں اعمال شائع ہوئے جنہیں کرنے کا موقع ملا۔ عبادت کا بہت لطف آتاہے۔ میرے پاس ایک عمل ہے جو کاروباری حضرات کیلئے لاجواب ہے۔
کسی امر سے پہلے اللہ تعالیٰ سے مشورہ کرنا کہ اس کام میں میرے لیے شر ہے یا خیر۔ اوکاڑہ کے بہت عابد زاہد بزرگ تھے ساری زندگی زہد اور تقویٰ میں گزاری۔ وہ فرماتے کہ میں سارے سال میں ایک سودا کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس میں مجھے سارے سال کا رزق عطا فرمادیتے ہیں۔ فرمایا کہ میں ہر سودا سے پہلے درج ذیل استخارہ کرلیتا ہوں۔ ایک دفعہ میں نے استخارہ کیا کہ چاندی خرید لوں‘ ابھی سودا ہوا ہی تھا اور تلوا رہا تھا کہ ریٹ بڑھ گیا جن سے چاندی خریدی تھی انہی کو بیچ دی۔ ایک گھنٹہ میں ستر ہزار روپے کا نفع ہوا۔ ایک دفعہ استخارہ میں آیا کہ پیاز خرید لیں‘ میں خریدتا رہا اور بیچتا رہا اس میں ننانوے ہزار کا نفع ہوا۔ ایک اور بزرگ بہاولنگر میں رہتے ہیں انہوں نے واقعہ سنایا کہ میں آڑھت کا کاروبار کرتا ہوں۔ میرے بھائیوں نے پوچھا کہ کپاس کا سیزن ہے کیا کپاس خرید لیں؟ میں نے استخارہ کرکے بتایا کہ نہ خریدیں۔ سب آڑھتی کہتے کہ تم بدھوہو کہ سیزن ہے اور تم کپاس نہیں خریدتے۔ بھائی کہتے ہمیں ہمارے بزرگوں نے منع کیا ہے۔ جب سیزن گزر گیا تو استخارہ کیا تو آیا کہ اب کپاس خرید لو، اس سیزن میں سب آڑھتیوں کو نقصان ہوا، بعض کی جمع پونجی ڈوب گئی‘ کچھ لوگوں نے اچھی کپاس روک لی تھی وہ ہم نےخرید لی ستر ہزار کا نفع ہوا۔
استخارہ کا طریقہ : جس امر کیلئے استخارہ کرنا ہو ذہن میں رکھ کر دو رکعت نماز نفل پڑھیں۔ جب پر پہنچیں تو اس کو بار بار پڑھیں حتیٰ کہ چہرہ خودبخود پھر جائے اگر دائیں طرف چہرہ پھر جائے تو اس امر میں خیر ہے اور بائیں طرف پھر جائےاس میں شر ہے۔ اس امر کو اختیار نہ کریں۔ ہر معاملہ میں استخارہ کریں خواہ سفر ہو یا تجارت یا رشتہ جو بھی نیا کام شروع کریں استخارہ ضرور کریں۔ (حکیم ریاض حسین‘ مکڑوال میانوالی)
کینسر کا آسان آزمودہ روحانی علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خدائے بلند و بزرگ سے آپ کیلئے‘ اہل خانہ‘ آپ کے ادارہ‘ ساتھی اور تمام امت مسلمہ کیلئے یہی دعا ہوتی ہے کہ سدا آباد خوش و خرم رہیں اورآپس میں محبت اور پیار رہے۔ ترقی کا نیا سامان فراہم ہوتا رہے۔ آمین ثم آمین۔
کینسر کا مجرب عمل عبقری کیلئے: یہ عمل ایک بزرگ کی عطا ہے۔ عمل: شروع میں ایک تسبیح پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ قرآنی آیت کا حصہ پڑھیں (البقرہ 71)پانی اور فروٹ اور دوائی پر پچیس دفعہ پھونک ماریں‘ فارغ اوقات میں یہ اوپر والی قرآنی آیات کا ورد جاری رکھیں اور اس پانی کو دن بھر استعمال کریں۔
عمل نمبر2: ہر فرض نماز کے بعد شہادت والی انگلی سجدہ والی جگہ پر لے جائیں اور تین دفعہ انگلی کو گول دائرے کی صورت میں گھمائیں اور یہ الفاظ تین مرتبہ پڑھیں اور پھر انگلی کو اٹھا کر جہاں تکلیف ہو وہاں لے آئیں اور گول دائرے کی صورت میں انگلی کو پھیریں اور پھر یہی الفاظ پڑھیں۔ پھر یہی انگلی سر سے لے کر ایک پاؤں اور دوسرے پاؤں سے لے کر سر تک گول دائرے کی صورت میں گھمائیں اوریہی الفاظ پڑھیں۔ فارغ اوقات میں ان الفاظ کی تسبیح کرتے رہیں اور مریض سے کہیں وہ بھی ورد کرتا رہے انشاء اللہ فیض یاب ہوگا۔ بفضلہ تعالیٰ لاعلاج مریض اس عمل سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو صحت کاملہ نصیب عطا فرمائے۔ (محمد ادریس)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 930 reviews.