Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

جوڑوں کا درد: میری تکلیف جوڑوں کے درد کی ہے جو خاص طور پر دونوں گھٹنوں میں ہوتی ہے اور ہاتھ کی کلائیوں میں ایک طویل عرصے سے شکایت ہے۔(محمد حنیف‘ کراچی)
مشورہ:آپ کسی اچھے پنسار سٹور سے معجون سورنجاںلے لیں اور اس کے اوپر لکھی ہوئی ترتیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
رسولیاں: محترم حضرت حکیم صاحب! میرے یوٹرس میں رسولیاں ہیں جو کہ کئی سال علاج کروانے پر بھی ختم نہیں ہورہیں۔ بلیڈنگ بہت زیادہ ہوتی ہے‘ وزن کی بھی شدید کمی ہوچکی ہے۔ (پوشیدہ)۔گلٹیوں کا مسئلہ: عرصہ دو سال سے رحم میں رسولی ہے جو بتدریج بڑھ رہی ہے۔ میں آپریشن نہیں کروانا چاہتی۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ پوشیدہ جگہ پر ایک گلٹی ہے جو کہ کئی سال سے ہے اور بہت سخت ہے‘ دواؤں سے بھی ختم نہیں ہوئی۔ (ا۔ا،ب)
مشورہ: آپ دونوں دفتر ماہنامہ عبقری سے’’ گلٹی رسولی کورس‘‘ منگوا کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ مرچ، مصالحہ ‘ تلی ہوئی چیزوں اور بیکری کی اشیاء سے پرہیز کریں۔ سادہ اور زودہضم غذا استعمال کریں۔
الرجیِ، چھینکیں، ناک کا بڑھنا: الرجی، چھینکیں اور ناک کی ہڈی بڑھی اور ٹیڑھی بھی ہے اور گرمیوں میں بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ براہ مہربانی میرے لیے کوئی نسخہ تجویز کریں۔ (توقیر احمد‘ تلہ گنگ)
مشورہ:آپ خالص دیسی گھی لیں اور کسی ڈراپر میں ڈال کر رات کو سوتے وقت ناک کے دونوں نتھنوں میں تین تین قطرے ڈال کر اوپر کھینچیں۔ ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ ٹوٹکہ استعمال کریں انشاء اللہ بہت جلد اس کے مثبت اثرا ت آپ خود محسوس کریں گے۔
کمزور معدہ: میرا معدہ بہت کمزور ہے‘ جو چیز بھی کھالوں تیزابیت ہوجاتی ہے‘ گیس سر اور دل کو پکڑ لیتی ہے‘ سارا بدن سست اور ٹوٹتا ہے اور پیٹ ہروقت پھولتا ہے‘ بہت علاج کیا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ براہ مہربانی مجھے ایسی دوا تجویز کریں کہ ہم گھر پر تیار کریں اور میرا معدہ طاقتور ہوجائے۔ (عبدالحکیم‘ کوہاٹ)
مشورہ: آپ کا ہضم خراب ہے اور ہضم کیا خراب ہے‘ صحت بھی قابل اطمینان نہیں ہے۔ آپ صحت کے اصولوں پر غور کریں اور پھر سوچیں کہ آپ کہاں غلطی کررہے ہیں۔ غذا میں احتیاط یہ ہے کہ وقت پر کھائیے۔ غذا سادہ ہو۔ گھی کی روٹی اگر کھاتے ہوں تو ترک کردیں۔ کھانا بڑے اطمینان کے ساتھ چبا چبا کر کھانا چاہیے۔ تاکہ ہضم خراب نہ ہو۔ منہ کا لعاب بجائے خود ہاضم ہے اور غذا میں اس کا شامل ہونا صحیح ہضم کیلئے ضروری ہے۔ اگر آپ کوئی ورزش نہ کرتے ہوں تو یہ کوتاہی ہے۔ ورزش نہ کرنا اور کھائے جانا ایسے ہے کہ موٹر تو نہ چلے مگر پٹرول برابر بھرا جاتا رہے۔
حد سے زیادہ کمزوری: میری عمر 18 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری ٹانگوں میں درد رہتا ہے اور حد سے زیادہ کمزوری ہے میں کوئی بھی زور والا کام کروں تو میرا پیشاب نکل جاتا ہے۔ میرا قد ساڑھے پانچ فٹ ہے۔ براہ مہربانی جسم کو صحت مند اور مضبوط بنانے کیلئے کوئی نسخہ تجویز کردیں۔ (محمداسامہ‘ لاہور)
مشورہ:مناسب ورزش پر توجہ سب سے پہلے کرنی چاہیے۔ صبح کم از کم ایک ڈیڑھ میل تیز رفتار کے ساتھ چلنا چاہیے۔ ناشتے میں کشمش 25 گرام‘ مغز بادام شیریں بارہ دانے لازماً کھانے شروع کردیں۔ ان دونوں کو رات کے وقت بھگودیں اور صبح کھالیں۔ اس کے ساتھ پاؤ ڈیڑھ پاؤ خالص دودھ پی لی۔ موسمی پھل خوب پیٹ بھر کر کھائیں۔
مسائل ہی مسائل: میری سانس میں سیٹی کی آواز ہروقت آتی رہتی ہے‘ چھاتی میں شدید درد رہتا ہے‘ تھوڑا سا دوڑ لوں تو سانس پھول جاتا ہے‘ چھاتی کے ایکسرے کروائے وہ صاف ہیں‘ ایکسرے میں ناک کے دونوں طرف بلغم جمی ہوئی ہے۔ ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہے۔ میرا سر ہوا برداشت نہیں  کرتا۔ تھوڑی سی ہوا لگ جائے تو بلڈپریشر لو ہوجاتا ہے۔ دوسری بات: میرا معدہ بالکل بھی کام نہیں کرتا۔ اکثر درد رہتا ہے‘ بھوک تو لگتی ہے مگر اس طرح محسوس ہوتا ہے جس طرح معدہ پر تین چار کلو کا پتھر رکھا ہوا ہے۔ میرا جگر بھی خون نہیں بناتا‘ میں بہت کمزور اور ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہوں۔ میرا چہرہ اندر کو دھنس گیا ہے۔ جسم میں درد اور سستی رہتی ہے۔ مجھے یرقان کی بھی شکایت ہے۔ میری بدعادات کی وجہ سے جنسی کمزوری بہت ہی زیادہ ہے‘ میں کسی بھی قابل نہیں رہا‘ براہ مہربانی میرے ان مسائل کا حل تجویز کریں میری اگلے سال شادی ہے۔(ل،ایبٹ آباد)
مشورہ: ہلدی تین سے چار ماشے خوراک گرم دودھ کے ساتھ دن میں دو مرتبہ کھائیں۔ دوسرےمسئلے کیلئے شام کے وقت دو عدد انجیر سرکہ میں بھگوکر صبح اٹھ کر خالی پیٹ کھالیں۔ چالیس دن تک یہ ٹوٹکہ استعمال کریں۔
میرا پیٹ خراب رہتا ہے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے اور دوسروں میں آسانیاں بانٹنے کا اجرعظیم عطا فرمائے۔ میرا پیٹ خراب رہتا ہے‘ موشن فوارے کی طرح آتے ہیں‘ اکثر دن میں دو مرتبہ آتے ہیں لیکن ان میں بتدریج اضافہ ہوجاتا ہے اور جب زیادہ ہوجاتے ہیں تو پھر ڈرپس لگوانی پڑتی ہیں۔ ان سے پھر روزانہ دو کی مقدار پر آجاتے ہیں۔ (محمداسحاق‘ میانوالی)
مشورہ:سونف، انجبار، ہڑڑ سیاہ برابر مقدار میں لے کر سفوف بنالیں، چائے والا ایک چمچ صبح ، دوپہر، شام کھانے کے بعد۔ تکلیف ختم ہونے تک استعمال کریں۔ بازاری اشیاء سے مکمل پرہیز رکھیں۔
بہت پریشان ہوں: میری عمر 18 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے تین سال سے احتلام کی شکایت ہے‘ کافی علاج کرائے ہیں مگر افاقہ نہیں ہوا‘ بدن کمزور ہوچکا ہے‘ چہرے پر بھی دانے نکل آئے ہیں‘ دانتوں کےا وپر سیاہ داغ پڑگئے ہیں‘ پاؤں کی ایڑیاں بھی پھٹی رہتی ہیں۔ جتنی بھی طاقت ور غذا‘ پھل وغیرہ کھاؤں بدن اسی طرح کمزور رہتا ہے۔ (ط، مانسہرہ)
مشورہ: احتلام کا علاج تو یہ ہے کہ تکے‘ کباب‘ انڈے بکثرت کھانا بند کردیں‘ مسئلہ حل ہوجائے گا۔بُری صحبت میں بیٹھنا ترک کردیں۔احتلام کبھی نہ ہوگا۔ آپ موٹے ہونا چاہتے ہیںچلیے موٹے ہوجائیے‘ ہمارا کیا بگڑتا ہے۔ آپ روزانہ صبح چھوارے کھائیے۔ ترکیب یہ ہے کہ چار چھوارے رات کو پانی میں بھگودیں۔ صبح ان نرم چھواروں کو دودھ کے ساتھ مہینے دو مہینے میں وزن بڑھ جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 730 reviews.