Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

غیر مسلم سے نفرت نہیں ‘ ہدایت کیلئے دعا کریںہفتہ وار درس سے اقتباس درس روحانیت وامن

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

غیر مسلم سے نفرت نہ کریں ،ان کی ہدایت کیلئے دعا کریں: میں ایک ڈائجسٹ پڑھتا تھا ۔ اس میں ہر دفعہ کوئی نہ کوئی ایسی کہانی ہوتی تھی کہ فلاں ہندو نے یہ کر دیا۔ بنئے نے یہ کر دیا۔ عیسائی نے یہ کر دیا۔ یہودی نے یہ کر دیا ۔ اس طرح کی کہانیاں پڑھ کر ایک نفرت والاذہن بن رہاتھا۔ اللہ جزائے خیر دے میرے مرشدہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو 1984ء میں ان سے بیعت ہوا ہوں۔ میری ان کے ساتھ جب سے نسبتیں جڑیں تب یہ نفرتیں ختم ہوئی ۔انہوں نے کہا نہیں ان سے نفرت نہیںکرنا۔ یہ سارے کملی والے ﷺکے امتی ہیںان کے ساتھ خیر خواہی والا جذبہ ہو۔ اس دن سے میں نے اپنے اندر سے وہ ساری بات کھرچ کر نکال دی کہ مسلمان کیلئے یا مسلمان کے کسی فرقے کیلئے کہ یہ بریلوی ہے ،یہ دیوبند ہے، یہ اہلحدیث ہے، یہ وہابی ہے، یہ حیاتی ہے ،یہ مماتی ہے !ارے نہیں بھئی نہیں !ہم تو صرف مسلمان ہیں بس مسلمان ہیں۔
کملی والے ﷺسخی ہیں ،آپ بھی سخی بنیں!
بس ہمارا تمغہ اور ہماری پہچان مسلمان ہوناہے اور فقیر کے کشکول کے سارے سکے فقیر کے ہی ہوتے ہیں ۔کھوٹے سکے بھی اور کھرے سکے بھی۔ یہ جذبہ ہوناچاہیے ہمارے اندر۔ہمارے من میں یہ جذبہ ہونا چاہیے اوراگر یہ جذبہ ہو گا ناں! توپھر غائبانہ دعائیں نکلیں گی ان سب کیلئے ۔اب آپ وعدہ کریں کہ سب کیلئے دعا کریں گے ۔یا پھر اکیلے اپنی ذات کو لے کر چلیں گے ؟سخی بنیں گے یابخیل بنیں گے؟ آقا کملی والےﷺ سے بڑھ کر سخی کوئی ہے ؟تو کملی والے کا امتی بھی سخی ہوگاناں!اللہ تبارک وتعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ سب کو اپنی ذات سے مانگنے والا بنائے اور کملی والےﷺ کی امت کی خیر خواہی کا جذبہ آپ کے دلوں میں ڈالیںاور آپ کے صدقے اللہ مجھے بھی اپنے در کا فقیر اور سوالی بنائے۔
کائنات کا مالک:میرے محترم دوستو!اللہ کریم اس کائنات کا نظام چلانے میں مکمل طورپر یکتاہے۔اس کا کوئی وزیر نہیں، کوئی مشیرنہیں جو یہ نظام چلائے۔جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کچھ اس کے حکم سے ہورہا۔اس کا حکم ساری کائنات پر غالب ہے اور غالب رہے گا۔اللہ غالب رہاہے ،غالب ہے اورغالب رہے گا۔اللہ طاقتور رہاہے ،طاقتور ہے اورطاقتور رہے گا۔
دنیا بقدر مقدر:اللہ پاک جل شانہٗ نے ہمیں اس دنیا میں کچھ اعمال بنانے کیلئے بھیجاہے ۔مال بنانا مومن کا کام نہیں۔مومن کو یقین ہے کہ مال مقدر کا حصہ ہے ، بقول اللہ والوں کے: کہ’’ دنیا بقدر مقدر ہے اور دین بقدر مشقت ہے‘‘ یہ دنیا ایسے ہی نہیں بن گئی کہ دنیا بن گئی توہم بھی بن گئے ،دنیا بگڑگئی تو ہم بھی بگڑجائیںگے ۔
کا مفہوم: اللہ جل شانہٗ کا ایک نظام ہے کہ: اللہ پاک نے ہمیں کسی مقصد کیلئے بنایاہے ۔ اللہ پاک فرماتے ہیں کہ :تم کیا سمجھتے ہو کہ ہم نے تمہیں بیکار بنادیا؟ تمہاری زندگی بیکار بنادی ؟ بنادیا؟ التکاثریہ ہے کہ بچوں کو یہ پتہ نہیں کہ ہم کیا کھیل رہے ہیں۔گھر بناتے ہیں اور بنا کر توڑ دیتے ہیں۔تھوڑی دیر کھیلتے ہیں اور پھر تھوڑی ہی دیر میں لڑنا شروع کریتے ہیں،پھر دوستی بھی کرلیتے ہیں ۔انہیں پتہ ہی نہیں کہ کب صبح ہوئی کب شام ہوئی ۔ نہ بچوں کو رزق کا فکر ،نہ حقوق کی فکر،نہ کاروبار کا فکر،نہ فرائض کی فکر،نہ ذمہ داریوں کا فکر۔بے خیالی کی زندگی ،من چاہی زندگی ،اپنے مزاج سے آنا،اپنے مزاج سے سونا ،اپنے طبیعت سے چلنا اسے الھکم التکاثر کہتے ہیں۔میرا اللہ کہتا ہے کہ:’’ میرے بندے تو اپنی طبیعت سے اپنے مزاج سے چل کر اپنی زندگی گزار رہا ہے تجھے خبر ہی نہیں کہ تو آیا کس مقصد کیلئے ہے؟‘‘
اعمال کا شوق:زندگی کے نظام میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو کچھ ایسی چیزیں عطا کی ہیں جن پر عمل کرنے سے انسان اللہ تعالیٰ کی ذات عالی کی طرف متوجہ ہوجاتاہے اور وہ چیزیں اعمال ہیں۔جس طرح بچے کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے کوئی چمکدار چیز دیتے ہیں تووہ اپنا شغل چھوڑ کر اس چیز کی طرف متوجہ ہوجاتاہے۔اسی طرح اللہ پاک جل شانہٗ انسان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے اعمال دیتے ہیں۔اعمال کے فضائل اور اعمال کا شوق دیتے ہیں۔جیسے بکری کو گھاس ڈالو گے تو بکری قریب آئے گی اور اگر ڈنڈا دکھاؤ گے توبکری دور بھاگ جائے گی ۔یہ جانور کا مزاج ہے مگر انسان تو افضل ہے۔ انسان کو جب کوئی چیز یا نعمت دکھاؤتو انسان بھی متوجہ ہوجاتا ہے۔اور اگر کسی انسان کو کوئی مصیبت دکھادو توانسان دور چلا جاتاہے۔اللہ پاک جل شانہٗ نے انسان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے اعمال دیئے ہیں۔اعمال کے فضائل اور فوائد دیئے ہیںکہ: یہ عمل کریں گے تویہ حاصل ہوگا۔انسان کے مزاج میں اللہ پاک نے نفع رکھ دیا ہے۔ اسے جہاں بھی نفع نظر آئے گا یہ اس کی طرف متوجہ ہوجائیگا۔انسان کے خمیر میں اللہ پاک نے نفع رکھا ہے اور اعمال دے کر اللہ پاک جل شانہٗ نے اعمال کے نفع دیئے ہیںکہ اعمال کرو گے تو اعمال کا نفع ملے گا۔عمل کو عمل کی فضیلت سے ،کمال سے اور اس کے ذریعے ملنے کے یقین کے ساتھ کریں۔
بچپن سے پچپن تک:بچپن سے پچپن تک دنیا کے فضائل اور مال کے فضائل سنے ہیں۔بچے نے نوٹ دیکھاتو اسے نوٹ سے قلفی،ٹافی،میٹھی،نمکین چیز ملتی نظر آئی۔ بچے کو مال کے فضائل کا تجربہ ہوگیاکہ اگر میرے پاس اتنا مال آجائےگا تو مجھے یہ تمام چیزیں مل جائیںگی ۔اسی بچے کو ہم نے اعمال کے فضائل نہیں سکھائے کہ اگر اعمال کرے گا تو تجھے اللہ کی محبت اور اللہ کا تعلق نصیب ہوجائیگا۔اللہ رب العزت کا قرب:وہ لو گ جو یہ چاہتے ہیں کہ انہیں اللہ پاک جل شانہٗ کا قرب، اللہ پاک جل شانہٗ کا دھیان،اللہ پاک جل شانہٗ کا تعلق نصیب ہوجائے وہ عمل کو عمل کی فضیلت سے ،کمال سے اوراس سے ملنے کے یقین کے ساتھ کریں۔(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 617 reviews.