محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ایک دوست (ر) سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ وہ سورۂ یٰسین عشاء کی نماز کے بعد مبین کےساتھ پڑھتی ہے اور سات دن تک یہ عمل کرتی ہے اور عمل کے بعد بولنا نہیں‘ دعا مانگ کر سوجانا ہے‘ دعا ایسے کرنی ہے کہ مثال کے طور پیر والے دن عمل کیا ہے تو اللہ سے دعا کریں اے اللہ! آنے والے پیر تک میری فلاں مشکل حل ہوجائے‘ اس عمل کے کرنے سے ہر مسئلہ واقعی حل ہوجاتا ہے۔عمل اس طرح ہے: پاک صاف ہونا ضروری ہے‘ عمل کے شروع کرنے سے پہلےکم از کم کچھ رقم خیرات کردیں‘ روزانہ کسی وقت یعنی کوئی ایسا وقت ہو جس میں یکسوئی سے یہ عمل کرسکیں‘ کوئی بلائے نہیں اور نہ ہی کسی سے کوئی بات کریں تاکہ یکسوئی برقرار رہے‘ پہلےکم از کم گیارہ مرتبہ درودابراہیمی پڑھیں پھرسورۂ یٰسین پڑھیں جب مبین پر پہنچیں تو ہر مبین پرتین بار سورۂ مزمل شریف پڑھیں۔ ہر بندش کھل جائے اور ہر رکاوٹ دور ہوجائے گی اور ہرمسئلہ کا حل نکل آئے گا۔(ر۔ف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں