Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر سےجادو ایسے بھاگا جیسے گدھے کے سر سے سینگ

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹوٹا ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

بیس سال پرانے آسیب سے نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو بیس سال ہوئے ہیں‘ اس وقت سے ہی سائے‘ آسیب کی لپیٹ میں تھی‘ بہت بیمار رہتی‘ بچوں پر بھی اثرات تھے‘ جسم میں کوئی چیز آجاتی تھی اور بولتی تھی کہ میں جنات ہوں‘ مجھے فلاں فلاں نے بھیجا ہے‘ کبھی دل کو پکڑ لیتی‘ کبھی دماغ کو‘ بہت علاج کروائے‘ تعویذ، دھاگے کیے‘ کوئی آرام نہیں آیا۔ آخر میری ایک کزن نے کہا کہ میرے پاس عبقری رسالہ ہے۔ اس میں یاقہار کا وظیفہ ہے آپ وہ کریں‘ میں نے صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ یاقہار پڑھنا شروع کردیا۔ شروع شروع میں ان چیزوں نے تنگ کیا کہ آپ نہ پڑھیں ہمیں اس پڑھائی سے تکلیف ہوتی ہے لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور وظیفہ جاری رکھا جو اب تک جاری ہے‘ چار ماہ ہوگئے ہیں محترم حضرت حکیم صاحب میرے پاس لفظ نہیں نہ ہی الفاظ کا مجموعہ ہے جو آپ کو دعائیں لکھ سکوں‘ البتہ کیفیات ضروری ہیں جن کی قلم محتاج نہیں۔(م، سرگودھا)
جادو ایسے بھاگا جیسے گدھے کےسر سے سینگ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پچھلے سال انٹرنیٹ پر عبقری دیکھا‘ تب سے لے کرآج تک عبقری کا ہر ماہ باقاعدگی سے انتظار رہتا ہے اور آپ کے درس انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کر روزانہ سنتی ہوں۔کچھ عرصہ پہلے میرے ساتھ عجیب معاملات شرو ع ہوگئے کہ میری انگلیوں پر خودبخود کٹ لگنا شروع ہوگئے۔ کبھی گہرے بھی لگ جاتے‘ کبھی ہلکے لگتے۔ ہمیشہ کٹ لگنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ کٹ لگ گیا ہے۔ میں نےدفتر ماہنامہ عبقری فون کیا تو انہوں نے صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیح یاقہار کی پڑھنے کو کہا۔ میں نے کئی ماہ وہ پڑھا جس سے کچھ فائد ہوا مگر کٹ کبھی کبھار پھر بھی لگتے تھے۔ ایک دن میں عبقری کی ویب سائٹ دیکھ رہی تھی کہ وہاں سے میں نے دو انمول خزانہ کے بارے میںپڑھا۔
میں نے یاقہارگیارہ تسبیح صبح و شام کے ساتھ دو انمول خزانہ نمبر دوسارا دن کھلا پڑھنا شروع کردیا۔ میں ابھی چند ہفتے ہی پڑھا تھا کہ مجھے مکمل آرام آگیا۔ ایک اور خاص بات جب سے میں نے دو انمول خزانہ نمبر دو پڑھنا شروع کیا ہے میں نے اعمال کرنا شروع کردئیے ہیں۔ مثلاً پانچ وقت کی نماز پڑھنی شروع کردی ہے کبھی کبھی نماز فجر قضا ہوجاتی ہےتو اسی وقت پڑھ لیتی ہوں ہر نماز کے ساتھ قضا ہوئی نمازیں بھی پڑھتی ہوں۔ ہر فرض نماز کے بعد دوانمول خزانہ نمبر ایک‘ تین بار اللہ اکبر‘ استغفار۔ نماز مکمل کرنے کے بعد ناف میں انگلی رکھ کر گیارہ بار یاقہار۔ دس بار درود پاک، گیارہ بار بعد نماز عشاء سورۂ ملک‘ سورۂ سجدہ۔ صبح وشام کی بیعت کی تسبیحات والی دعا۔ والی دعا۔ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُگیارہ بار گھر کے اندر اور باہر آنے جانے کی دعا۔ سفر کی دعائیں‘ واش روم کی دعائیں۔ روحانی غسل، بیڈ ٹی کا عمل کرتی ہوں۔ ان سب درج بالا اعمال کی بدولت میری زندگی میں بہت ہی سکون آگیا ہے۔ گھر سے جادو ایسے بھاگا ہے جیسے گدھےکےسر سے سینگ۔(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 602 reviews.