محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک لیکوریا کیلئے بہت ہی زبردست نسخہ ہے‘ نسخہ کیا شفاء کی پڑیا ہے۔ جن بہنوں کو لیکوریا بہت زیادہ ہو‘ نماز کیلئے کپڑے مشکل سے پاک رہتے ہوں‘ جو علاج کروا کروا کر تھک چکی ہوں‘ ان کیلئے آب حیات سے کم نہیں‘ جن کا جسم ہروقت درد کرتا ہو‘ لیکوریا کی وجہ سےکمر سے بیٹھا نہ جاتا ہے۔ ان بہنوں کیلئے بہت ہی کم قیمت اور آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔ مجھے خود اس قدر تھا کہ ہروقت کپڑے ناپاک رہتے تھے‘ پھر میری بہن نے مجھے کراچی سے فون کیا تو انہوں نے مجھے فون پر یہ نسخہ بتایا۔ پہلی ہی خوراک سے بہت فائدہ ہوا‘ اس سے پہلے میں ہزاروں روپے لیڈی ڈاکٹرز کی دواؤں پر لٹا چکی تھی لیکن اب میں بہت مطمئن ہوں۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔ ’’دو چمچ اسپغول کا چھلکا لے کرایک پاؤ دودھ میں پکائیں اور نہار منہ نوش فرمائیں۔‘‘ دعاؤں میں یاد رکھئے۔ (ایک بہن)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں