محترم حضرت حکیم صاحب اسلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کے‘ آپ کے والدین و اہل و عیال ادارہ عبقری کے منتظمین کے درجات بلند فرمائے۔میرے شوہر کا رویہ کچھ درست نہ تھا‘ وہ ایسے پیش آتے جیسے کوئی ذہنی مریض ہیں ۔ میں سارا دن کھلا پڑھتی ہوں۔ ایک نصاب مکمل ہوچکا ہے۔ میرے شوہر میں بہت بہتری آچکی ہے۔پہلے تو اتنی زیادہ طبیعت بگڑ چکی تھی کہ ہروقت خودکشی کا سوچتے رہتے تھے۔
حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ محترمہ رحمۃ اللہ علیہا کی ایک دعا مجھے بہت پسند ہے‘ میں اپنی دعاؤں میں اسے مانگتی تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس دعا کے صدقے مجھے تنہا بہت بڑے حالات میں امان دیا اور کامیابی دی‘ دعا یہ ہے: ’’خداوند الجلال مجھ بے سہارا عورت کے سر پر تیری رحمت کے سوا کوئی سائبان نہیں اور مجھ حقیر اور عاجز میں اتنی قوت نہیں کہ تیرے مسلسل احسانات کا شکر ادا کرسکوں‘ بے شک تو ہی اپنے بندوں کا محافظ اعلیٰ ہے اور تیری نگہبانی کے بغیر کوئی بھی اس خارزارِ حیات سے باعافیت نہیں گزر سکتا۔ (کوثر فردوس)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں