حضرت علامہ امام یوسف بن اسماعیل رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ حضرت علامہ سخاوی رحمۃ اللہ علیہ نے روایت کی ہے کہ ایک مرد ملک شام سے آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرا باپ بوڑھا ہے اور آپ ﷺ کے پیارے دیدار کا پیاسا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اپنے والد سے کہنا کہ سات ہفتے تک یہ درودشریف پڑھے تو وہ مجھے نیند میں دیکھے گا۔ اس کے والد نے ایسا ہی کیا اور حضور ﷺ کے دیدار سے مشرف ہوا۔ درود پاک یہ ہے:۔
پیٹ درد‘ پیچش‘ مروڑ‘ گرمی‘ سینے میں جلن
آدھ پاؤ دھنیا خشک‘ آدھ پاؤسفیدزیرہ ان دونوں کو باریک پیس کر نمک20 گرام اور دو حصے چینی ڈال کر ٹھنڈے پانی سے ایک بڑا چمچ۔ پھر دس دس منٹ کے وقفے سے آدھا چمچ لیں۔ آدھ گھنٹے میں ہی آرام آجائیگا۔ یہ نسخہ ہمارے خاندان کا آزمودہ ہے ۔ آج تک ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے کسی کو یہ دوائی دی ہو اور اس کو آرام نہ آیا ہو۔
لیکوریا کا کامیاب علاج
کیکر کے پھول‘ گوند کتیرا‘ چھوٹی الائچی‘ موصلی سفید‘ سرمہ سفید‘ مغزبادام ‘کھوپڑاپاؤ۔ مصری ایک کلولیکر ان سب چیزوں کو کوٹ کر دودھ کے ساتھ صبح نہار منہ اور زیادہ مرض ہو تو رات کو بھی کھائیں۔ یہ دوائی میری والدہ کی آزمودہ ہے اور میری والدہ کافی سالوں سے بنا کر لوگوں کو دے رہی ہیں اور اللہ ان کو شفاء دے رہا ہے۔
رات کی ناپاکی‘ پیشاب کی جلن و گرمی کیلئے
ھوالشافی: تالمکھانہ ‘ تخم لاجونتی‘ تخم خرفہ‘ پھل کیکر ایک تولہ لیکر اس میں چار تولہ مصری ڈال کر صبح و شام استعمال کریں۔
دائمی نزلہ سے نجات کیلئے حیرت انگیز چٹکلہ
یہ چٹکلہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے اور جس کو بتایا ہے اس کو بھی نفع ہوا ہے۔ بیت الخلاء سے نکلتے وقت دونوں پاؤں کو دھو کر نکلیں تو تھوڑے عرصے بعد نزلہ غائب۔(ماہنامہ عبقری فائل6)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں