حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے والد محترم رحمۃ اللہ علیہ کے دیرینہ تعلق دار اور پڑوسی سعید احمد عرف کالا دھوبی 20 جنوری بروز بدھ نہایت علالت کے بعد فوت ہوگئے ہیں۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ان کا بہت اکرام کرتے تھے‘ والد محترم رحمۃ اللہ علیہ کے تعلق دار کی نسبت ہونے کے ناطے قارئین ایصال ثواب اور تمام مرحومین کیلئے بخشش کی دعا کریں۔ ٭تسبیح خانہ کے مخلص اور محترم بابا محمد شریف بھٹی جنہوں نے زندگی کے آخری ایام تسبیح خانہ کی خدمت کیلئے وقف کیے وفات پاگئے‘ موصوف سارا دن دفتر عبقری کے سامنے بیٹھے اپنے جذبہ خلوص اور نگرانی کا حق ادا کرتے رہے آخری ایام میں انکے بیٹے توقیرحیدر بھٹی ایڈووکیٹ نے ان کی بھرپور خدمت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی خاص جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔٭تسبیح خانہ کے خدمت گزار اور بابا محمد شریف بھٹی مرحوم کے بیٹے توقیر حیدر بھٹی ایڈووکیٹ کا پھول جیسا چند ماہ کا بیٹا اللہ تعالیٰ کے پاس امانت بن کر چلا گیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں دنیا و آخرت میں اس کا بہتر بدل عطا فرمائے۔٭حاجی محمد سعید(گجرات) نیکی‘ شرافت‘ ایمانداری کی زندگی گزارتے ہوئے اپنے رب سے جاملے۔ موصوف تسبیح خانہ کے درس اور اعمال کوکرنے او ر پھیلانے والے تھے۔٭مسجد دھیان شاہ لٹن روڈ لاہور (نواب سعادت یار خان(نواب صادق) ریاست بہاولپور کے عظیم نواب کے مزارات کے ساتھ) کے متولی اور مہتمم قاری ثناء اللہ جواں سالگی میں اچانک فوت ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔ ٭تسبیح خانہ کے خدمت گزار محمد آصف کے والد نیکی‘خلوص‘ دیانتداری کی زندگی سفید پوشی کے باوجود نہایت شان و شوکت سے گزار کرراہی ملک عدم ہوئے۔ ان کا بیٹا محمدآصف درود محل کے مخلص خدمت گاروں میں شمار ہوتا ہے۔ قارئین سے ایصال ثواب کی گزارش ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں