Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بھوپال کی شہزادی کے شاہی حکیم کے شاہی نسخے

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

مگر چار پانچ دن بعد زخم میں سے پیپ نکلنا شروع ہوگئی اور درد میں اضافہ ہوگیا۔ مجبوراً ٹانکے کھولنے پڑے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات اب ذرہ برابر اثر نہیں کررہی تھیں۔ اس موقع پر میں نے اپنے سسر محترم سے رابطہ کیا۔ ان کے دئیے گئے نسخے پر عمل کرکے کچھ ہی دن میں زخم بالکل ٹھیک ہوگیا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے نانا ابو حکیم نقشبند خان بہت بڑے حکیم تھے وہ بھوپال کی شہزادی ثریا کے شاہی طبیب بھی رہے‘ ان کے بیٹے محمد زبیرقمر بھی بہت اچھے حکیم تھے‘ انہوں نے ایک بیاض بنائی جو کہ میری والدہ کے پاس ہے‘وہ اس میں سے کچھ دوائیاں بنایا کرتی ہیں جس سے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچتا ہے‘ اس میں سے میں کچھ نسخے میںبھی لکھ لائی ہوں اور اب آپ کوبھیج رہی ہوں۔
اکسیر استحاضہ سفید رطوبت(لیکوریا): سنگِ جراحت دس تولے‘ پھٹکڑی پانچ تولے‘ گیرو سرخ پانچ تولے‘ گیرو کو آگ پر پکا کر سفید کرلیں سب کو باریک پیس لیں‘ تین انگلیوں میں ایک چٹکی دن میں تین بار استعمال کریں۔
فالج کے مریضوں کیلئے اکسیر تیل:بہت ہی فائدہ مند تیل ہے‘ ہر قسم کے دردوں کیلئے حتیٰ کہ فالج کے مریضوں تک کیلئے اکسیر ہے۔ لونگ‘ مرمکی‘ سونٹھ ہموزن کوٹ کر سفوف بنالیں اور سرسوں کے تیل میں جلائیں ایک ابال اور جھاگ آنے پر بند کردیں۔ ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں محفوظ کرلیں۔ رات سونے سے پہلے مالش کرکے گرم کپڑا لپیٹ کر سوجائیں صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ہاضمہ والی پھکی: ھوالشافی: اجوائن آدھ پاؤ‘ کالی مرچ چوتھائی حصہ‘نوشادر ایک تولہ‘ کالا نمک ایک تولہ پیس لیں۔ کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا استعمال کریں۔معدے کی ہر قسم کی تکلیف کیلئے: گل نیلوفر آدھ پاؤ‘ گل گلاب آدھ پاؤ‘سونف آدھ پاؤ‘ مہندی سفید دو تولے۔ طباشیر ایک تولہ‘ الائچی سبز چار تولہ‘ اجوائن ایک تولہ‘ بادام ایک کلو باریک پیس لیں اور گلوکوز کا بڑا ڈبہ شامل کرلیں۔ دوائی تیار ہے۔ صبح‘ دوپہر شام ایک چائے کا چمچ سادہ پانی سے استعمال کریں۔سفوف ہاضم: پودینہ‘ اناردانہ‘ مصطلگی‘ مرچ سیاہ ہموزن سفوف بنائیں‘ دو ماشہ ہمراہ سادہ پانی۔ فوائد: معدہ کو لاجواب قوت دیتا ہے۔منجن: لونگ‘ پھٹکڑی کو توے پر پھول کر پیس لیں۔ مرچ کالی‘ ڈوڈہ ہم وزن کوٹ کر منجن بنائیں۔دل و دماغ اور اعصاب کی تقویت کیلئے: گل نیلوفر آدھ پاؤ‘ گل گلاب آدھ پاؤ‘ انیسوں ایک چھٹانک‘ صندل سفید دو تولے‘ الائچی سبز دو تولے‘ کابلی مصری (نبات) آدھ کلو‘ سونف بادیان چھٹانک‘ بادام گریاں پاؤ۔ کوٹ پیس کر دوائی بنائیں۔ ہر طرح کی کمزوری کیلئے مفید ہے۔ (سلمیٰ عروج‘ جہلم)
گائنی  اسپیشلسٹ کے خواتین کیلئے چندنسخے
 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ اللہ عزوجل کی نعمتوں‘ برکتوں و رحمتوں سے برابر مستفیض ہورہے ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی شمارے میں خط لکھ رہا ہوں۔ آج پہلی مرتبہ آپ کا درس بذریعہ انٹرنیٹ سنا‘ بلاشبہ یہ درس میرے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ میرے کچھ طبی تجربات ہیں جو میں قارئین عبقری کیلئے تحریر کررہا ہوں کہ شاید کسی کا بھلا ہوجائے اور ہم سب کی عاقبت سنورنے کا ذریعہ بن جائے۔میرے بچپن کا واقعہ ہے‘ میری عمر غالباً سات یا آٹھ سال تھی‘ ایک دن میں نے بازار سے کافی زیادہ نمکو اور بسکٹ کھائے‘ شام کو طبیعت شدید خراب ہوگئی‘ طبیعت میں بہت زیادہ متلی پیدا ہورہی تھی۔ میرے والد محترم کے ماموں (خدا ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے) نے مجھے تھوڑی سی سونٹھ سِل پر پیس کر دی۔ چند ہی منٹ میں میری طبیعت ہشاش بشاش ہوگئی۔
تقریباً دو سال پہلے میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں میرے بائیں پاؤں کا اوپری گوشت باہر آگیا۔ ڈاکٹر نے وہ گوشت کاحصہ صاف کرکے پاؤں میں واپس فٹ کردیا اور زخم کوٹانکے لگا کر سی دیا گیا۔ ساتھ میں اینٹی بائیوٹک ادویات بھی تجویز کی گئیں جو کہ میں باقاعدگی سے کھاتا رہا۔
مگر چار پانچ دن بعد زخم میں سے پیپ نکلنا شروع ہوگئی اور درد میں اضافہ ہوگیا۔ مجبوراً ٹانکے کھولنے پڑے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات اب ذرہ برابر اثر نہیں کررہی تھیں۔ اس موقع پر میں نے اپنے سسر محترم سے رابطہ کیا۔ ان کے دئیے گئے نسخے پر عمل کرکے کچھ ہی دن میں زخم بالکل ٹھیک ہوگیا۔ ذیل میں ان کا دیا گیا نسخہ تحریر کررہا ہوں۔ھوالشافی: سہاگہ کو بریاں کرلیں۔ زخم کے سائز کے مطابق پٹی بنالیں۔ اس پر ویزلین لگالیں اور اس پر سہاگہ ڈال کر وہ پٹی زخم پر باندھ دیں۔ یہ پٹی پیپ کو اس طرح کھینچتی ہے جیسے موٹر لگا کر پانی کھینچا جاتا ہے۔ بعدازاں جب زخم سے پیپ اچھی طرح ختم ہوجائے تو اس زخم کو لال دوائی (پوٹاشیم مینگنیٹ جسے پنکی بھی کہا جاتا ہے) سے دھو کر گاؤدنتی ہڑتال کا کشتہ چھڑک لیں اور زخم کو کھلا چھوڑ دیں۔ یاد رہے کہ گاؤدنتی ہڑتال رات کے وقت لگانا ہے تاکہ مریض رات کو سو جائے اورچلنے پھرنے اور گردوغبار سے محفوظ رہے۔ سہاگہ کی پٹی جب زخم سے اتاریں گے تو اس پرواضح طور پر پیپ لگی ہوئی ہوگی۔ کچھ دن بعد جب پٹی بدلیں اور پٹی پر پیپ کا نشان نہ ہو تو سمجھ لیں کہ پیپ ختم ہوگئی ہے۔ یہ عموماً تین سے چار پٹیوں میں ہوجاتا ہے۔ گاؤدنتی ہڑتال کو صرف ایک سے دو دن لگانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ نسخہ وہ مریض بھی استعمال کرسکتے ہیں جن کے پاؤں کے انگوٹھے کا ناخن اکثر خراب ہوجاتا ہے اور آخرکار نکلوانا پڑتا ہے۔یہ نسخہ میری والدہ ماجدہ مرحومہ کا ہے۔ اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔ میری والدہ گائنی کالوجسٹ تھیں۔ یہ نسخہ انہی سے مجھے ملا ہے۔ اکثر خواتین کو دوران حمل یہ مسئلہ ہوجاتا ہے کہ بچے کی پوزیشن ٹھیک نہیں ہوتی یا کبھی آنول آگے آجاتا ہے اور آپریشن کرنا پڑتا ہے یا کوئی بھی مسئلہ بچے کی پوزیشن کے حوالے سے آجاتا ہے تو اس کیلئے ہومیو پیتھک دوائی Pulsatilla 1cm کی ایک خوراک ہی کافی ہے۔ درج بالا دوائی کی ایک خوراک دینے کے بعد دوائی کا اثر قائم رکھنے کیلئے Pulsatilla 30 کے دس دس قطرے صبح‘ دوپہر‘ شام استعمال کروائیں۔
عام طور پر بچہ چوبیس گھنٹے سے ایک ہفتے کے اندر اپنی پوزیشن درست کرلیتا ہے بعض کیسز میں دو سے تین ہفتے دوائی استعمال کروانی پڑتی ہے مگر یاد رہے کہ سات دن کے بعد دوبارہ Pulsatilla 1CMکی خوراک دینی پڑےگی کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ بچہ جب اپنی جگہ بدلتا ہے تو اس کے ہلنے سے اندرونی طور پر خون جاری ہوجاتا ہے جس کا اکثر پتہ بھی نہیں چلتا۔ اس چیز سے بچنے کیلئے ساتھ میں Arnica 30کی ایک یا دو خوراکیں بھی دی جاسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ Pulsatilla اس وقت استعمال کروانی ہے جب حمل 36 ہفتے کے قریب پہنچ چکا ہو کیونکہ اس وقت بچہ اپنی جگہ فکس کرچکا ہوتا ہے یا کررہا ہوتا ہے۔ سات آٹھ ماہ کے حمل کے دوران بچہ حرکت کرتا رہتا ہے اور اپنی جگہ بدلتا رہتا ہے۔ یہ نسخہ میں کئی مریضوں پر آزما چکا ہوں۔ بفضل تعالیٰ اللہ پاک نے کبھی مایوس نہیں کیا۔ اس ذات الٰہی نےہمیشہ اپنی رحمت و برکت مجھ گنہگار پر عنایت فرمائی ہے۔ یہاں ایک اور بات عرض کرتا چلوں کہ اکثر اوقات زچہ و بچہ بظاہر توٹھیک ہوتے ہیں مگرکوئی نہ کوئی مسئلہ عین وقت پر ظاہر ہوجاتا ہے اور اکثر اوقات ڈاکٹر صاحبان آپریشن کردیتے ہیں۔ ڈیلیوری کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ہومیوپیتھک دوائی Bio Plasgin 26استعمال کریں۔
میرا روحانی تجربہ: تعوذ کے حوالےسے میرا یہ تجربہ بہت ہی مفید رہا ہے

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 477 reviews.