Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری زندگی کیسے بدلی؟

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںنے اس خط میں اپنی زندگی کے راز لکھے ہیں۔ میں عبقری میں آئے اعمال بھی کررہا ہوں اور درس بھی سن رہا ہوں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! آج آپ کو اپنی زندگی کا ایک ایسا راز بتانے لگا ہوں جس کو اللہ رب العزت کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ یہ خط تو میں آج لکھ رہا ہوں مگر عبقری سے میں بہت عرصہ سےفیض لےرہا ہوں۔ اب میں آپ کو اپنی گزشتہ زندگی کے ننگے اور گندے حالات لکھتاہوں۔مجھے پتہ نہیں کیوں اور کیسے ننگی دنیاکا شکار ہوگیا‘ میرےدوست تو ایسے نہیں تھے اور اس وقت میری عمر بھی صرف 14 سال تھی‘ شروع شروع میں تو اس کے بارے میں پتہ بھی نہیں تھا لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اس کا پتہ چلا لیکن پتہ تب چلا جب میں بہت دور پہنچ چکا تھا۔ مجھے نہیں نامعلوم کیا ہوا سب کچھ جانتے ہوئے بھی کہ یہ بُراہے میں نے اپنے آپ کو اس دنیا کے آگے بے بس پایا۔
میں ابھی آٹھویں یانویں جماعت میں تھا تو مجھے بہت مار پڑتی‘ ٹیچر بھی بہت سخت اور والدہ بھی بہت سخت تھیں۔ میں نے بےہودہ فلمیں دیکھنا شروع کردیں‘ دیکھنے کے بعد میراضمیر مجھے بہت ملامت کرتا‘ اللہ سے دعا کی‘ استغفار کیا کہ اب نہیں دیکھوں گا اور دل سے پکا ارادہ کیا کہ اب تو بالکل نہیں دیکھوں مگر پتہ نہیں کون سی ایسی طاقت تھی جو سب وعدے توڑ دیتی تھی اور میں پھر وہی کام کرتا پھروہی کام کرتا اور پھر وہی کام کرتا۔وہ شیطانی چیز گھر میں ٹی وی کے نام پر‘ کمپیوٹر کے نام پر‘نیٹ کے نام پر‘موبائل کے نام پر موجود تھی۔ اس سب کے باوجود میں نے میٹرک بہت اچھے نمبروں سے پاس کیا۔
دن رات غلط کام کرنے کی وجہ سے میری صحت خراب ہونا شروع ہوگئی میں جریان اوراحتلام کے مرض میں مبتلا ہوگیا‘ میرے سر کے بال گرنے لگے‘ میرا دل اتنی زورسے دھڑکتا ہے کہ ابھی باہر آجائے گا۔ میں بہت کمزور ہوگیا‘ یرقان تو پہلے کاتھا‘ ذہن میں غلط خیالات آنے‘ دل گندا‘ دماغ گندا‘ سوچ گندی ہوگئی تھی۔ بات بات پر غصہ آتا‘ میں زندگی سے تنگ آچکا تھا‘ کیونکہ پہلے تو اپنی مرضی سے یہ کام دیکھتا اورکرتا تھا لیکن بعد میں پتہ چلا اور ساتھ اس کا صلہ بھی ملا بیماری کے نام پر۔ لیکن نہ چاہتے ہوئے بھی اس کاشکار ہوجاتا لیکن جب سے توبہ کی تب سے میرا ضمیر اتنی ملامت کرتا کہ ابھی زمین پھٹ جائے اور میں اس کے اندر چلا جاؤں۔ ایسا لگتا کوئی طاقت ہے جو اس طرف لے کر جاتی ہے اور میں اس کے سامنے بے بس ہوں۔
مجھے عبقری ملا اور عبقری میں ٹوٹکے اور وظیفے ملے‘ اعمال شروع کیے۔ دو انمول خزانہ ملے وہ پڑھنا شروع کیا۔ حضرت حکیم صاحب! دو انمول خزانے میں2013 کے آخر سے پڑھ رہا ہوں‘ دوانمول خزانے سےبہت فائدہ ملا۔ عبقری میں تین گھونٹ پانی والا عمل پڑھا وہ آزمایا میرے سر کے بال گرنا بند ہوگئے۔ عبقری میں پڑھا جریان کیلئے چائےپینا چھوڑ دیں میں نے چائے بھی چھوڑ دی‘ اچار وغیرہ بھی چھوڑ دیا‘ تین گھونٹ والا عمل اس کیلئے بھی آزمایا اور نمازمیں سورۂ الم نشرح اور سورۂ فیل والا عمل کیا۔ آہستہ آہستہ جریان کامرض بھی ختم ہوگیا۔ عبقری میںیَارَافِعُ والا عمل کیا کہ اس کا مسلسل پڑھنے سے غلط عادات چھوٹ جاتی ہیں۔ میں نے ٹی وی کیلئے کیا چالیس دن تک‘ کچھ ہی عرصہ میں ٹی وی خراب ہوگیا‘ کمپیوٹر پہلے ہی خراب کرچکا تھا اور میں سمجھا کہ اب شیطانی چیزیں میں نے ختم کردی ہیں اب میں یہ کام نہیں کروں گا۔
2014ء کے آخر سے آپ کا درس سن رہا ہوں ایک سکون ملا ایک اپنا پن محسوس  ہوا اور کچھ اپنا اپنا سا لگنے لگا۔ اب میری عمر 20 سال ہوچکی تھی لیکن احتلام نے میرے گناہوں کی طرح مجھے پوری سزا دی‘ اس بیماری نے ٹینشن کے نام پر پریشانی کے نام پر بہت تکلیف دی۔ میرا معدہ بچپن سے خراب تھا عبقری میں سے روحانی پھکی کا پڑھ کر استعمال کی اس سے معدہ کا مسئلہ مکمل حل ہوگیا اور ابھی تک دوبارہ نہیں ہوا۔درس سننے کے بعد میں نے نماز میں رو رو کر اللہ سے معافی مانگی اپنے گناہوںکا سوچ کر بات بات پر رونے کو دل کرتا اور روتا تھا کیونکہ وہ گناہ(ننگی وگندی دنیا) میں کرتا نہیں تھا‘ مجبوراً مجھ سے ہوتا تھا میں عاجز آچکا تھا میری ٹینشن اور بیماری عروج پر تھی اللہ کی قدرت میرا موبائل بھی خراب ہوگیا سب کچھ خراب ہوگیا لیکن پھر بھی کسی نہ کسی ذریعے سے اس کا شکار ہوجاتا۔25-5-15 وہ تاریخ ہے جب ’’میری زندگی بدلی‘‘۔ میں نے اللہ سے سچی توبہ کی اور تمام برے کام چھوڑ دئیے۔ نیٹ پر آپ کے درس سنے اس میں جو آپ نے اعمال بتائے تھےوہ کیے جس میں واش روم کی دعا‘ روحانی غسل‘ واش روم کو تفصیل سے صاف کرتا اور والا عمل یہ سب میں نے شروع کیے۔
محترم حضرت حکیم صاحب!میری زندگی سے ننگی دنیا کا باب ختم ہوچکا ہے‘ میں اپنے آپ کو ننگی دنیا سے چھٹکارا دلانا ناممکن سمجھتا تھا لیکن درس کی برکت سے ایسالگا جیسے مکھن سے بال نکلا ہو۔یہ سب درس کی برکت سے ہوا‘ آپ سے بیعت آپ کی دعا اور اعمال کی وجہ سے ہوا۔ اس بار رمضان بھی بہت اچھا گزرا‘ بہت دعائیں کیں‘ کوئی موقع نہیں چھوڑا‘ جب دعائیں نہ کی ہوں‘ میری سب دعائیں قبول ہوئیں۔ اس دوران کمپیوٹر بھی ٹھیک کرلیا‘ موبائل بھی نیا لے لیا‘ نیٹ بھی ہے لیکن اب ننگی دنیا ختم ہوگئی ہے۔ ایسا لگتاہے کہ جیسے کبھی کچھ ہوا ہی نہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! آپ کا بہت شکریہ میرے پاس الفاظ نہیں بس کہ میں آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں‘ اس کا صلہ آپ کو اللہ ہی دے گا۔ آپ کے درس نہ ہوتے تو نامعلوم میں اس وقت کہاں ہوتا۔ میں آپ کے اور آپ کی نسلوں کیلئے دعاگو ہوں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 462 reviews.