Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے دو سال سے مسلسل آپ کے درس سنتی آرہی ہوں۔ اس عرصہ میں دو مرتبہ آپ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا۔ میں ایک ملازمت پیشہ خاتون ہوں‘ میری زندگی میں بہت زیادہ دکھ تھے‘گھر کے سارے بوجھ میرے اوپر اور میںاکیلی کرنے والی تھی‘ کوئی ساتھ دینے والا نہیں تھا۔ آپ کے درس میں مسلسل آنے سے میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوگیا ۔ میرا بیٹا کام بالکل نہیں کرتا تھا‘درس میں آکر رو رو کر دعائیں مانگنے کی برکت سے میرے بیٹے نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سے پہلے بالکل بھی کہنے میں نہیں تھا‘ دبئی بھی گیا مگر کامیابی حاصل نہیں ہوئی‘ باقی دو بیٹے بھی کام کرتے تھے مگر نمازی نہ تھے۔ ایک بیٹا میرے ساتھ درس میں آنا شروع ہوتو اس نے نمازیں بھی پڑھنا شروع کردیں اور پہلی مرتبہ گزشتہ رمضان کے مکمل روزے رکھے۔ درس میں آنے سے پہلے وہ نہایت بدتمیز تھا‘ میرے ساتھ بہت ہی اونچی آواز میں بات کرتا تھا۔ میرا سب سے چھوٹا بیٹا بُری سوسائٹی کی وجہ سے انجکشن کا نشہ کرنا شروع ہوگیا۔ اس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھی‘ وہ شادی شدہ ہے اور اس نے اپنی مرضی کی شادی کی تھی۔ میں ہر درس میں اس کیلئے ضرور اللہ سے مانگتی اور اس کی نیت کرکے روحانی غسل کرتی جس کی برکت سے اس نے انجکشن لگانے چھوڑ دئیے ہیں اور اس کی طبیعت بھی دن بدن بہتر ہورہی ہے۔ (ی،ن)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 438 reviews.