Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتی لڑکیوں کیلئے کچھ مشورے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

یہی عمر محنت، مشقت، دھوڑ دھوپ اور کھیل کود کی ہوتی ہے اسی عمر میں ایام شروع ہوتے ہیں جس سے خون کا اضافی خرچ ہوتا ہے ۔ اگر اس عمر میں غذا اور عام صحت پر توجہ نہ دی گئی تو بہت سے مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں سب سے پہلے جسم کی نشوونما رک جاتی ہے

اس مضمون میں عورت کے کچھ مسائل بیان کیے جارہے ہیں جن کی بناء پر وہ اپنی صحت کا خیال رکھنے سے قاصر نظر آتی ہے ہم ان مسائل کے حل کیلئے کچھ آسان اور آزمودہ نسخے پیش کررہے ہیں جن کے ذریعے عام نسوانی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ کسی نوجوان لڑکی کے چہرے پر اگر چند مہاسے نکل آئیں تو وہ سخت اذیت اور تکلیف میں مبتلا ہوجاتی ہے اسی ذہنی اذیت کے دوران ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بھی پڑ جاتے ہیں، جلد بے رنگ ہوجاتی ہے، ہونٹ پھیکے پڑجاتے ہیں، قد بڑھنا بند ہوجاتا ہے اور جسم کی نشوونما بھی مناسب طور پر نہیں ہوپاتی۔ اس بات سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اگر اسی قسم کی کوئی بھی شکایت اگر کسی نوجوان لڑکی کو ہوجائے تو وہ کس ذہنی اذیت میں مبتلا ہوسکتی ہے۔
نوجوان لڑکیوں میں پیدا ہونے والی یہ شکایات زیادہ تکلیف دہ اس صورت میں ہوجاتی ہیں جب وہ ان امراض سے سخت پریشان اور خوفزدہ رہتی ہیں اور وہ اپنی فطری شرم و حیا کی وجہ سے کسی سے اس بارے میں نہ پوچھ سکتی ہیں اور نہ مشورہ لے سکتی ہیں اسی لئے ان امراض کی لاعلمی یا کم علمی ان کے خوف کو بڑھادیتی ہے۔ خوف کے باوجود بھی وہ اپنی فطری شرم و حیا کی وجہ سے کسی معالج یا ڈاکٹر تو دور اپنی والدہ یا سہیلیوں سے بھی اپنے ان مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے جھجھک محسوس کرتی ہیں۔ کم عمر لڑکیاں جن شکایات کی زیادہ تر شکار رہتی ہیں اور ان سے پریشان رہتی ہیں ان میں جسم کی بالیدگی کا متاثر ہوجانا اور ہونٹوں کی رنگت کا پھیکا پڑ جانا، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی موجودگی‘ جلد پر داغ دھبے یا مہاسے ہوجانا ،نسوانی حسن کی پوری طرح نشوونما ہونا، ایام میں خرابی اور سب سے بڑھ کر سیلان الرحم (لیکوریا)
یہی عمر محنت، مشقت، دوڑ دھوپ اور کھیل کود کی ہوتی ہے اسی عمر میں ایام شروع ہوتے ہیں جس سے خون کا اضافی خرچ ہوتا ہے ۔ اگر اس عمر میں غذا اور عام صحت پر توجہ نہ دی گئی تو بہت سے مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں سب سے پہلے جسم کی نشوونما رک جاتی ہے پھر جسم بھرپور رعنائی اور توانائی حاصل نہیں کرپاتا ‘ساتھ ساتھ جلد کی رنگت پھیکی اوربے رنگ پڑ جاتی ہے ، ہونٹوں کی رنگت پھیکی پڑ جانا، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جانا، آنکھوں کے سفید حصے کی رنگ سیاہی مائل ہوجانا، ایام میں بے قاعدگی، ہاتھ پیروں کا سرد ردرہنا، جلد تھک جانا، سانس پھول جانا، مزاج چڑ چڑا ہو جانا یہ تمام باتیں غذا اور خون کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
لیکوریا عام طور پر غذائی اجزاء کی کمی سے ہوتا ہے اس میں خون کی کمی کا دخل بھی ہے، منرلز اور وٹامن کی کمی بھی ایک سبب ہے ، اندرونی زخم، سوزش اور ورم سے بھی یہ شکایت ہوجاتی ہے۔ اعصابی حساسیت، ہیجان اور دیگر ذہنی کیفیات اثر انداز ہوتی ہیں۔ بعض ہارمونز کی کمی بیشی سے بھی یہ شکایت ہوسکتی ہے اس کے عام اسباب میں قبض اور خون کی کمی شامل ہیں۔ اسی وجہ سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑجاتے ہے۔ کمر، پنڈلیوں اور جوڑوں میں درد رہنے لگتا ہے، چکر آتے ہیں اور سانس پھولنے کے ساتھ ساتھ جسم میں سستی اور علالت رہتی ہے اور حسن ماند پڑ جاتا ہے۔ اس شکایت کا ذہن پر بھی بہت برا اثر پڑتا ہے۔ ناپاکی کا احساس بھی پریشان کئے دیتا ہے، شادی شدہ خواتین کواس شکایت کی وجہ سے حمل قرار پانے میں دشواری بھی پیش آسکتی ہے۔ لیکوریا اگر کبھی کبھار یا بہت کم مقدار میں ہوتو یہ کوئی مرض نہیں ہے یہ تکلیف خواتین کے ساتھ پیش آسکتی ہے۔ یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں، اس شکایت کا بنیادی سبب خون کی کمی ہے اس لئے نوجوان لڑکیوں کو غذا پر بڑی توجہ دینی چاہیے۔ غذا میں کمی کردینا یعنی ڈائٹنگ بھی اپنے معالج کے مشورے کے بغیر نہ کریں‘ ورنہ اس سے آپ کی جسمانی نشوونما کو کوئی نقصان ہوسکتا ہے۔نوجوان لڑکیاں وہ غذائیں کثرت سے استعمال کریں جن میں پروٹین ہو مثلاً گوشت، مچھلی، انڈا، دودھ، بالائی، مٹر، سویابین، سیم، دالیں وغیرہ اس کے علاوہ پتوں والی سبزیاں، انڈے کی زردی، دودھ، لسی، انار، امرود، سیب، کھجور، اخروٹ، بادام، کلیجی، ہڈیوں کا گودا اور یخنی بھی بہت مفید ہے۔ نوجوانی اور جوانی کے زمانے میں لڑکیوں کو اچھی خوراک کھانا چاہیے۔ یاد رکھئے کہ ادھیڑ عمر اور بڑھاپے کے زمانے میں جوانی کا کھایا پیا ہی کام آتا ہے۔ بعد میں نہ تو اتنی بھوک رہتی ہے اور نہ ہاضمہ ہی پہلے کی طرح کام کرتا ہے۔ بعض گھرانوں میں کھیل تو درکنار، لڑکیوں کیلئے بھاگنا، دوڑنا یاکسی بھی قسم کا شرعی حدود میں رہتے ہوئے بھی کوئی مشغلہ معیوب سمجھا جاتا ہے۔ اس رواج کو ختم کرنے کی ضرورت ہے یہ جسم اگر استعمال نہیں ہوگا تو اس میں طاقت اور پھرتی کیوں کر آسکے گی۔ صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ ہر عمر کی عورتوں کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ خوب پیدل چلیں۔ اچھی صحت اور توانا جسم کیلئے آپ کے اندر جسم و صحت کا شعور پیدا ہونا لازمی ہے۔ دنیا بدل رہی ہے اور اب تو نہایت پس ماندہ ممالک میں بھی عورتوں کو احساس ہوگیا ہے کہ عورت کو اچھی خوراک کا حق ہے، اچھی صحت کا حق ہے، ماں بننے کا حق ہے، ہر عمر میں اپنی صحت اورجسم کی دیکھ بھال کا حق ہے، سب سے بڑا حق اپنے جسم و صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ہے۔ یہ تو تھے عورت کے مسائل جن کی بناء پر وہ اپنی صحت کا خیال رکھنے سے قاصر ہے۔ ہم یہاں کچھ آسان اور آزمودہ نسخے پیش کررہے ہیں جن کے ذریعے عام نسوانی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔
٭مغز تخم تمرہندی12گرام، سمندر سوکھ 12گرام، مازو 12گرام، تینوں ادویہ کا بریک سفوف بناکر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک ایک گولی دودھ کے ساتھ صبح و شام دیں لیکوریا کے لئے نہایت مفید دوا ہے۔
٭گوند کیکر 120 گرام، چینی 120 گرام کو خالص گھی میں اتنا بھون لیں کہ پھول کر سرخی مائل سیاہ ہوجائے لیکن جلے نہ، اسے باریک کرلیں۔ ایک تولہ 12 گرام صبح و شام دودھ کے ساتھ لیں۔ یہ لیکوریا کے لئے نہایت مفید دوا ہے۔ ٭پھول دھاوا 6گرام، پھول سپاری 6 گرام، کمرکس 6گرام، موچرس 6 گرام، گوند کیکر6 گرام، گوند مولسری 6 گرام، چینی 30 گرام، تمام ادویہ کو باریک سفوف بنالیں۔ دو گرام صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ لیں لیکوریا کے لئے مجرب دوا ہے۔ (کمر درد اور کمزوری دور کرتی ہے) ۔ ٭کیکر کی پھلیاں سبز بغیر بیج کے 12گرام، کیکر کے پھول 12گرام، مصری24 گرام کا سفوف بنالیں۔دس گرام صبح و شام کھائیں۔ لیکوریاکیلئے مفید دوا ہے۔ دو ہفتہ میں آرام آجاتا ہے۔ ٭برگد کا تازہ سبز چھلکا اتار کر سایہ میں خشک کرکے باریک سفوف بنالیں۔ 4,4 گرام سفوف صبح و شام تازہ پانی سے لیں۔ ٭پیپل کی گوند باریک پیس کر 6,6 گرام کی پڑیا بنالیں۔ روزانہ صبح نہار منہ ایک پڑیا دودھ کے ساتھ لیں انشاء اللہ ایک ہفتہ میں آرام ہوگا۔ نیلی شعاعوں کا پانی صبح و شام دو دواونس پئیں۔ ٭ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ادویات پوشیدہ کورس  

ہارمونز شفاء‘ خاتون شفاء اعتماد سے استعمال کریں۔٭انڈہ، تلی ہوئی چیزوں، بڑا گوشت، تیز مرچ مصالحے بریانی، ماش کی دال، گھی اور ترش اشیاء سے پرہیز کریں۔ ٭املی کے بیج کوبھون کر اس کا چھلکا الگ کردیں، پھر ان کا باریک سفوف بناکر اس کے وزن کے برابر شکر ملاکر رکھیں، کھانے کا ایک چمچ صبح نہار منہ اور پھر رات کو سونے سے قبل لیا جائے۔ ٭کیکر کی گوند اور املی کے بیج برابر مقدار میں لے کر ان کا باریک سفوف تیار کرلیا جائے اس سفوف میں ہم وزن شکر ملاکر رکھیں۔ صبح اور سوتے وقت ایک ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ نوش کریں۔ ٭آم کی گٹھلی کا مغز20 گرام لے کر ہلکی آنچ پر بھونیں پھر اس کا باریک سفوف بناکر ہم وزن شکر ملائیں صبح اور رات کو سوتے وقت کھانے کا ایک چمچ نوش کیا جائے۔ ٭نیم کے درخت کا چھلکا 3 گرام، کتھ سفید 3گرام، مازو سبز 36 گرام، تمام ادویہ کا باریک سفوف بنالیں، 3,3 گرام صبح و شام پانی سے لیں۔ لیکوریا اور رحم کے کے جملہ امراض کا روحانی علاج: ھوالامرھی عمانویل بحق یاحی یاقیوم یا باری المصور فی لارحام ٭رحم کے امراض (جن میں رسولی بھی شامل ہے) کیلئے مندرجہ بالا تعویذ گلے میں پہنائیں۔ شدت کی صورت میں ایک تعویذ روانہ صبح نہار منہ چالیس روز تک پانی میں دھوکر پئیں یا پلائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 271 reviews.