Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیس اہم نصیحتیں (حکیم ریاض حسین)

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

کامیابی کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کا احساس دل میں زندہ رکھا جائے .1قیامت اس وقت آئے گی جب زمین پر کوئی اللہ کا نام لینے والا نہ ہوگا۔ .2جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کی بدبو سے فرشتے ایک میل دور ہٹ جاتے ہیں۔ .3اللہ کی یاد اور عمل صالح کے لئے نیت لازم ہے۔ .4ضرورت کی ایک حد ہے مگر حرص کی کوئی حد نہیں۔ .5بہادری یہ ہے کہ کمزور ہونے کے باوجود دوسروں کو اپنی کمزوری کا احساس مت ہونے دو۔ .6کامیابی کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کا احساس دل میں زندہ رکھا جائے۔ .7منجمد لوگوں کا سہارا مت لو ورنہ وہ تمہیں بھی منجمد کردینگے۔ .8اللہ والے بات بات پر تکلیف کا اظہار نہیں کرتے۔ .9جس کا کوئی مقصد نہیں اس کی کوئی منزل نہیں۔ .10سختیاں انسان کو طاقتور بنادیتی ہیں اگر انسان کو صبر کرنے کی طاقت حاصل ہو۔ .11شخصیت کی نشوونما اس وقت رکتی ہے جب انسان اپنے آپ کو کامل سمجھتا ہے۔ .12کوشش تمہارا کام ہے اور نتیجہ نکالنا اللہ کا کام ہے۔ .13شیخی انسان کے دل میں چپکے سے پیدا ہوتی ہے اسے برباد کردیتی ہے اور اسے پتہ بھی نہیں چلتا۔ .14تم جس کام کی ذمہ داری اٹھاﺅ گے تمہارا ذہن اس کے لئے ہی کام کرے گا۔ .15دنیا میں ذلت کی ہزاروں صورتیں ہیں لیکن ان میں سے ذلت قرض سب سے سخت تر ہے۔ .16یاد رکھیے کہ اللہ کہ نیک بندوں کو جو تکلیف پہنچاتا ہے اللہ اسے تباہ و برباد کردیتا ہے۔ .17بیمار تو سو بھی جاتا ہے مگر مقروض کو نیند نہیں آتی۔ .18عقل مند وہ ہے جو کم بولے اور زیادہ سنے۔ .19جو شخص علم رکھتا ہے لیکن عمل نہیں کرتا وہ اس مریض کی مانند ہے جو دوا تو رکھتا ہے استعمال نہیں کرتا۔ .20اپنی ضرورت کو محدود کرلینا ہی بڑی دولت ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 525 reviews.