Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور اسی طرح دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!ایک سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ نماز کی پابندی‘ قرآن کی تلاوت‘ نمازمیں چھ سورتیں‘ صبح وشام نماز میں تسبیح کرنا‘ وضو کے بعد وضو کا پانی تین گھونٹ پینا‘ سورۂ کوثر 129 دفعہ پڑھنا‘ سارا دن پڑھنا۔ بہت سے لوگوں کو عبقری رسالہ پڑھنے اور نیٹ پر پڑھنے کا بتایا۔ رسالہ منگوا کر لوگوں کوبانٹا۔ بہت سے لوگوں کوطبی‘روحانی فائدہ ہوا۔ (م۔اوسلوناروے)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے تقریباً میرا رابطہ 2014 ستمبر میں ہوا‘ میں ای میل کے ذریعے آپ کا مرید بن گیا اور اللہ کا شکر ہے اور آپ کی دعاؤں کا اثر ہے جب تک آپ کا درس نہ سن لوں اس وقت تک آرام اور سکون نہیں آتا ہے۔ میں تین تسبیحات ‘دو انمول خزانہ اور صبح و شام اللہ اکبر پڑھ رہا ہوں۔ جب نماز پڑھتا ہوں تو میری گود میں بزرگوں کے نقش بنتے ہیں اور جب باتھ روم میں جاتا ہوں آنکھوں کے سامنے شیطانی نقش بنتے ہیں اور میں دل میں باتھ روم والی دعا پڑھتا ہوں تو وہ نقش ختم ہوجاتے ہیں۔ کبھی کبھی اللہ میرے دل میں پہلے ہی سے آنے والے وقت کے بارے میں ڈال دیتا ہے۔ گنہگار ہوں بس اس کی طاقت ہے میرے بس کچھ بھی نہیں۔ (ع، ڈیرہ اسماعیل خان)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے آپ سے بیعت ہوئے دو ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔آپ سے ملاقات ہوئی تو آپ نے پڑھنے کو دیا تھا۔ اس سے مجھے یہ فائدہ ہوا ہے کہ میرےگھر میں سکون آگیا ہے۔ اس کے علاوہ برکت والی تھیلی پر روزانہ 129 مرتبہ سورۂ کوثر کا ورد کرتی ہوں۔ اس سے بھی برکت ہوتی -ہے۔ ایک تسبیح حج بیت اللہ کیلئے صبح و شام پڑھتی ہوں۔ روحانی غسل اور آخری چھ سورتوں کو زندگی کا حصہ بنالیا ہے۔ اس سے بہت ذہنی اور قلبی سکون ملتا ہے۔ کلمہ طیبہ کے بھی دو نصاب مکمل کرلیے ہیں۔ یہ وہ سب اعمال تھے جو عبقری سے میں نے پڑھے اور ان پر عمل کیا۔ اس کے علاوہ ایک تسبیح صبح و شام کو روزانہ پڑھ کر تسبیح خانہ کو ہدیہ کرتی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 126 reviews.