Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں نے پائی اعمال کی برکت! آپ بھی پڑھیے

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

میں نے اپنے ایک دوست کو برکت والی تھیلی ہدیہ کی تھی اور اس کا عمل تفصیل سے سمجھا دیا تھا۔ کچھ عرصہ بعد میرادوست مجھے بتانے لگا کہ برکت والی تھیلی کا عمل جو آپ نے دیا تھا وہ بڑا زبردست ہے۔ میں نے پوچھا کیسے؟ بتانے لگا کہ چند ماہ پہلے میری بہن کی شادی تھی

:انسولین چھوٹ گئی شوگر نارمل ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے ایک ڈاکٹر صاحب ہیں وہ خود شوگر کے مریض ہیں تو مجھے ایک دن ملے تو بالکل ہشاش بشاش تھے‘ ان کی صحت قابل رشک تھی‘ میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے کہ ایک عمل سے میری انسولین چھوٹ گئی اور شوگر نارمل ہوگئی اور میری صحت بھی کافی بہتر ہوگئی ہے۔ میں نے ان سے عمل پوچھا تو انہوں نے درج ذیل عمل بتایا:۔
عمل: اول و آخر درود شریف تین بار‘ یہ آیت ایک مرتبہ اِنَّہٗ عَلٰی رَجْعِہٖ لَقَادِرٌ﴿الطارق۸﴾سورۂ الذریت پوری سورۂ ایک مرتبہ۔یہ پورا عمل ہوا۔اس طرح دن میں جتنی دفعہ آپ یہ عمل کرسکتے ہیں۔ آپ شوگر کی بیماری کا تصور رکھ کر یہ پڑھیں۔ انشاء اللہ اللہ پاک کی رحمت خاص ہوگی۔
:سورۂ کوثر اور برکت والی تھیلی کی برکت
میں نے اپنے ایک دوست کو برکت والی تھیلی ہدیہ کی تھی اور اس کا عمل تفصیل سے سمجھا دیا تھا۔ کچھ عرصہ بعد میرادوست مجھے بتانے لگا کہ برکت والی تھیلی کا عمل جو آپ نے دیا تھا وہ بڑا زبردست ہے۔ میں نے پوچھا کیسے؟ بتانے لگا کہ چند ماہ پہلے میری بہن کی شادی تھی تو ہم نے اپنی زمین بیچ دی تھی اور جو اس کی رقم تھی وہ ہم نے برکت والی تھیلی میں ڈال کر رکھ دی اور ہم نے رمضان میں بھی اس پر سورۂ کوثر 129 مرتبہ صبح وشام پڑھی۔ اس تھیلی میں ہم نے اڑھائی لاکھ روپے رکھے تھے اور شادی کے سارے خرچے اسی تھیلی کےپیسوں سے کرتے رہے۔کہنے لگا کہ جب ہم نے شادی کے بعد اخراجات کا حساب لگایا تو وہ خرچہ ساڑھے چار لاکھ روپیہ تھا۔ اللہ پاک کی غیبی مدد آئی ۔ اللہ پاک کے نام کی برکت سے سارے کام اڑھائی لاکھ میں ہوگئے۔
:سلام قولامن رب الرحیم کی برکت
ایک شخص نے مجھے بتایا کہ میں جب بھی موٹرسائیکل پر گھر سے نکلتا ہوں توسَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ کا ورد شروع کردیتا ہوں اس کی برکت سے میں ہر قسم کے حادثات و پریشانیوں سے بچا رہا ہوں‘ دو مرتبہ تو یقینی حادثوں سے اللہ پاک نے مجھے بچایا۔
دل نیکی کی طرف مائل:ایک لڑکا اپنا تجربہ بتانے لگا کہ میں سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ کی صبح فجر کے بعد تسبیح کرتا ہوں ۔جس کی وجہ سے میرا دل نیکی کی طرف مائل ہونا شروع ہوگیا ہے‘ نماز میں خشوع وخضوع آگیا ہے۔ذکر و درود پاک پڑھنے کو خوب دل کرتا ہے۔ اللہ نے جھوٹ، غیبت ،چغلی سے بچایا ہوا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 915 reviews.