Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

میرے تین مسائل:محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر17 سال ہے‘ قد 5 فٹ اور 7 انچ ہے‘ میرے چند مسئلے ہیں آپ سے درخواست ہے کہ ان کا بہترین حل تجویز کریں‘ مجھ میں نسوانی حسن کی کمی ہے‘ تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ میری ٹانگوں‘ کمر اور پیٹ پر مردوں کی طرح بال ہیں‘ میرے لڑکی ہونے پر شک کیا جاتا ہے۔ اور میرے چہرے پر روئیں بہت ہیں۔ قارئین! مہربانی کرکے مجھے ان مسائل کا حل تجویز کردیں۔ (ج،ر۔ بہاولپور)

جواب:آپ یہ نسخہ استعمال کریں انشاء اللہ اس کے استعمال سے آپ کی صحت قابل رشک ہوجائے گی۔ھوالشافی: مغز بادام شیریں8 دانے‘کشمش عمدہ12 گرام۔رات بھر پانی میں بھگودیں۔ صبح دودھ کے ساتھ ان کو خوب چبا کر کھالیں۔ بڑا اچھانسخہ ہے۔جب صحت ٹھیک ہوجائے گی تو نسوانی حسن بھی بڑھے گا۔ٹانگوں ‘ کمر اور پیٹ کے بالوں کیلئے علاج کیلئے آپ عبقری دواخانہ کی ’’ہارمونز شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔چہرے کے روئیں کیلئے آپ آٹے کا پیڑہ بنا کر چہرے پر گول گول گھمائیں‘ چند دن مستقل مزاجی سے یہ عمل کریں۔(محمد اکرام‘ راولپنڈی)
آنکھوں کی الرجی: میری بیٹی کو تقریباً پانچ سال کی عمر سے آنکھوں کی الرجی ہے‘ اب اُس کی عمر چودہ سال ہونے کو ہے بہت علاج کروائے‘ آنکھوں کے بڑے بڑے ڈاکٹروں کو دکھایا ان کی تجویز کی ہوئی دوائیں استعمال کرائیں لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا‘ اس کی آنکھیں ہروقت سرخ رہتی ہیں‘ تھوڑی بہت خارش بھی ہوتی رہتی ہے۔ سردی کے موسم میں تقریباً سترفیصد تک ٹھیک ہوجاتی ہیں لیکن جیسے ہی گرمی کا آغاز ہوتا ہے آنکھیں پھر سے سرخ ہوجاتی ہیں۔ (شاہ زیب‘ جہانگیرہ دوبندی)
جواب:جناب محترم! لگتا ہے کہ آپ کی بیٹی کو آنکھوں کی الرجی کے ساتھ ساتھ آنتوں میں صفائی کا مسئلہ بھی ہے۔ ممکن ہے قبض رہتا ہو۔ آپ اپنی بیٹی کو یہ دوائیں استعمال کرائیے۔ ھوالشافی:گل منڈی پانچ گرام‘ شاہترہ پانچ گرام‘ تخم میتھی چھ گرام‘ بادیان چھ گرام۔ ان نباتات کو دو کپ پانی میں خوب جوش دیں‘ پھر چھان کر پی لیں۔ پندرہ سے بیس دن تک جاری رکھیں۔عرق گلاب خالص کے دو قطرے رات کو روزانہ آنکھ میں ٹپکائیں۔ لال مرچیں چھوڑ دیں تو اچھاہے(ماجد ظہور‘ لاہور)
میں بول نہیں سکتا: میری ایک دیرینہ اور پیچیدہ مشکل حل نہیں ہورہی‘ یہ مشکل میرے بولنے کی ہے۔ میں صحیح طریقے سے بول نہیں سکتا۔ میرے بولنے میں طرح طرح کی رکاوٹیں پائی جاتی ہیں۔ زبان بالکل بند پڑی ہے‘ ہلتی ہی نہیں‘ کیسے بولوں؟ کوئی روحانی حل ارسال فرمائیں کہ میرے بولنے کی مشکل حل ہوجائے۔(غلام قادر‘ خانیوال)
جواب: محترم بھائی! آپ یہ آیت ہروقت کھلی پڑھیں انشاء اللہ کچھ عرصہ کے بعد آپ کی زبان کی گرہ اللہ کھول دے گا اور آپ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَ یَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ (طٰہٰ 25) (شائستہ شہباز‘ ملتان)
9سال سے بلاناغہ حیض:محترم قارئین! میری عمر 42 سال ہے‘ مجھے نو سال سے بلاناغہ حیض آرہا ہے‘ دوائی کھالوں توٹھیک پھر وہی حال۔ علاج بھی بہت کروائے‘ الٹراساؤنڈ بھی کرایا ہے بتایا کہ بچہ دانی کاسائز بڑھ گیا اسے بذریعہ آپریشن نکلوانا پڑے گا۔ میں آپریشن نہیں کراسکتی۔ قارئین! مجھے اس مسئلے کا کوئی حل بتائیے(ن)
جواب:آپ کسی اچھے دواخانہ سے ’’ریشہ انجبار‘‘ لے لیں۔ چھ گرام یہ بوٹی پانی میں جوش دے کر چھان کر پینا شروع کردیں۔ اس سے کثرت کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ عبقری کی ’’اکسیرالبدن‘‘ اور ’’پوشیدہ کورس‘‘ دی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں ۔ (الماس‘حیدرآباد)
پاؤں پر چنبل:محترم قارئین ! مجھے تین سال سے گھٹنوں اور پاؤں پر چنبل ہے۔ اس پر میں بہت سے دوائیں استعمال کی لیکن پھر بھی خارش ہوتی رہتی ہے۔ (محمد آسام‘ کلرسیداں)
جواب:آپ عبقری دواخانہ کی ’’خون صفا‘‘اور’’ ٹھنڈی مراد‘‘ استعمال کریں اور ہمدرددواخانہ کی ’’حکنول‘‘ چنبل پر لگائیں۔ چند دنوں کے استعمال سے مسئلہ حل ہوجائیگا۔(عدنان‘قصور)
بچی دودھ نہیں پیتی:قارئین السلام علیکم! میری اڑھائی سال کی بیٹی ہے جو دودھ بڑی مشکل سے پیتی ہے‘ براہ مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں تاکہ وہ شوق سے دودھ پئے۔ دوسرا مسئلہ میری بہن کا ہےاس کو کئی سال سے زکام ہے۔ ناک بند رہتی ہے‘ وہ منہ سے سانس لیتی ہے کوئی ٹوٹکہ بتائیں یا دوائی بتائیں تاکہ وہ بالکل ٹھیک ہوجائیں۔ (ف، کوہاٹ)
جواب:ماں اپنا دودھ ایک چھوٹے چمچ میں نکال کر اس پر 101 مرتبہ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ پڑھ کر بچی کا منہ کھول کر دودھ والا چمچ اس کے منہ میں انڈھیل دے‘ جیسے ہی دودھ بچی کے حلق سے نیچے اترے ماں بچی کا منہ اپنی چھاتی کے ساتھ لگالے‘ دن میں تین چار بار ایسا کرنے سے بچی دودھ پینا شروع کردے گی۔ (عائشہ ناز‘ لاہور)
آپ اپنی بہن کو ناک کیلئے عبقری دواخانہ کی ’’ناک شفاء‘‘ دن میں پانچ مرتبہ استعمال کروائیں۔(شہریار‘ ملتان)
بچوں کی نظریں کمزور: محترم قارئین السلام علیکم! میرے دو بچے جن کی عمر سات اور نو سال ہیں ۔ دونوں کی نظر کمزور ہے‘ سکول کی پڑھائی اور سپارہ وغیرہ پڑھتے وقت بہت مشکل پیش آتی ہے۔ براہ مہربانی کوئی ایسا وظیفہ یا نسخہ بتادیں جس سےدونوں بچوں کی نظر بالکل ٹھیک ہوجائے۔ جواب ضرور دیجئے گا۔ ہم لوگ دونوں بچوں کی کمزوری نظر کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔(نائلہ احمد‘ راولپنڈی)
جواب: محترم بہن! آپ اللہ تعالیٰ کی ذات سےا مید رکھیں اور یہ چند اعمال ہیں ان پر عمل کریں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے بچوں کی نظر ٹھیک ہوجائے گی۔1۔ آپ یا آپ کے بچے ہر نماز کے بعد گیارہ بار یَانُوْرُ اور گیارہ بار یَابَصِیْرُ پڑھ کر انگلیوں یا انگوٹھوں کے پوروں پر پھونک کر آنکھوںپر ملیں۔2۔ آپ ہر نماز کے بعد اول و آخر تین بار درود شریف فَجَعَلْنٰہٗ سَمِیْعًام بَصِیْرًا۔ سو بار بچوںکا تصورکرکے پڑھا کریں۔3۔ پنساری کی دکان سے زرشک شیریں لے لیں‘ اس کو صاف کرکے ایک چمچ نہار منہ بچوں کو دیں اور کہیں کہ خوب چبا کر کھائیں اوپر سے نیم گرم دودھ پلادیں۔4۔یہ دعا فضائل حج کے صفحہ نمبر 160 پر درج ہے‘ دو رکعت صلوٰۃ توبہ پڑھ کر اول و آخر تین بار درود شریف ‘ پھر سو بار یہ دعا صبح گڑگڑا کر پڑھیںاور پھر بھکاری بن کر اللہ تعالیٰ سے اپنے بچوں کی بینائی مانگیں‘ یہ عمل دن میں ایک بار یا صبح و شام کریں۔ دعا یہ ہے:۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبَیِّ الرَّحْمَۃِ یَامُحَمَّدُ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ اَنْ تُقْضٰی حَاجَتِیْo(س۔ع، ایبٹ آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 887 reviews.