Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ چیز ‘فرداور سرمایہ پانے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - جون 2015

وہ بندہ اس وظیفے کی برکت سے لاہور سے آکر تمام پاسپورٹ اور ٹکٹیں ان کے گھر دے گیا اور سب کو یہ ایک معجزہ لگ رہا تھا کیونکہ ان کے فلائٹ میں دو دن رہ گئے تھے اور وہ مایوس ہوچکے تھے کہ اب نہیں مل سکتے پھر خوش ہوگئے اور خالو نے بھی شکرانے کے نوافل ادا کیے اور عبقری کے بے حد مشکور ہوئے

جب سے یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے مشاہدات ماہنامہ عبقری میں لگانے شروع کیے ہیں تب سے اس کے بے شمار تجربات و مشاہدات آرہے ہیں۔ آج بھی معمول کی ڈاک چیک کررہا تھا تو ایک خط نے مجھے چونکا دیا وہی خط قارئین کی نذر من وعن شائع کررہا ہوں:۔

گمشدہ پاسپورٹ واپس اور کزن کی عزت بحال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر کروڑوں رحمتیں اور نعمتیں نازل فرمائے۔ آمین!آپ دکھی انسانیت کی بہت زیادہ خدمت کرکے دعاؤں کے خزانے سمیٹ رہے ہیں۔ آپ کے رسالے میں ہم نے یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا وظیفہ دیکھا‘ ہمیں بہت پسند آیا‘ اس وظیفے کا ایک کمال حال ہی میں ہمیں ملا کہ ہمارے ماموں بیس سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ اس سال جولائی میں انہوں نے اپنی فیملی کے کاغذات مکمل کرکے پاکستان بھجوائے تاکہ ساری فیملی ٹکٹ کنفرم کروا کر اس پاک ملک میں جاکر عمرہ اور حج کی سعادت سے مشرف ہوسکے جب انہوں نے سعودی عرب سے پیسے اور کاغذات پاکستان بھیجے تو ہماری ممانی نے اپنے نندوئی جو کہ رشتے میں ہمارے کزن ہیں اور خالو بھی ہیں۔ ان کو پاسپورٹ اور ضروری کاغذات دے کر ٹکٹ کنفرم کروانے کیلئے لاہور بھیجا‘ تاکہ ٹکٹ کنفرم کروالائیں۔ صبح نو بجے وہ لاہور کاغذات لے کر متعلقہ دفتر پہنچے اور گیارہ بجے تک انہوں نے سارا کام مکمل کروالیا جب وہ واپسی کیلئے گجرات کی ویگن تلاش کررہے تھے تو ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی اور ان سے پوچھا کہ آپ کو کہاں جانا ہے؟ وہ کہنے لگے کہ میںنے گجرات جانا ہے۔ گاڑی والے نے کہا کہ یہ ویگن بھی گجرات کی ہے آپ بیٹھ جائیں۔ وہ بیٹھ گئے اس میں تین چار سواریاں اور بھی بیٹھی ہوئی تھیں۔ تقریباً پندرہ منٹ کے فاصلے پر جاکر ڈرائیور نے ویگن روک کر کہا کہ ویگن خراب ہوگئی ہے لہٰذا کرایہ واپس لے کر کسی اور ویگن میں بیٹھ جائیں۔ہمارےخالو کو بھی انہوں نے کرایہ واپس کیا۔ وہ کرایہ لے کر ایک رکشے میں بیٹھ گئے تاکہ اڈے پر پہنچیں اور جیب میں ہاتھ ڈال کر پیسے نکالنے لگے تو جیب میں کچھ نہیں تھا اور جیب کٹ چکی تھی یہ دیکھ کر ان کے اوسان خطا ہوگئے کیونکہ پاسپورٹ اور ٹکٹیں بھی تھیں اور تقریباً چھ دن کے بعد ان کی فلائٹ تھی۔ لیکن اب کیا کیا جاسکتا تھا۔ یہ سب کچھ اس ویگن میں ہی ہوا تھا۔ وہ پریشان حال واپس اس دفتر گئے اور کہا کہ میرے پاس سے پاسپورٹ اورٹکٹیں چوری ہوگئی ہیں۔ لہٰذا ان کا کوئی حل ہے توبتائیں۔ دفتر والوں نے بھی معذرت کرلی کہ اس معاملے میں وہ بے بس ہیں اور کچھ نہیں کرسکتے۔ جب انہوں نے گھر پہنچ کر یہ سارا واقعہ سنایا تو کوئی ماننے کو تیار ہی نہیں تھا اورہر کوئی یہی کہہ رہا تھا کہ انہوں نے خود کہیں کاغذات پھینک دئیے یا چھپا دئیے ہیں تاکہ ان کے سالے کی فیملی باہر نہ جاسکے‘ ہر کوئی عجیب و غیب باتیں کررہا تھا۔اسی پریشانی میں ان کا بیٹا اور بہو ہمارے گھر آئے کہ ٹی وی پر اشتہار دینا ہے تاکہ کوئی سراغ مل سکے مگر اخباروالوں اور ٹی وی والوں نے کہا کہ متعلقہ تھانے میں جاکر رپورٹ درج کروائیں وغیرہ وغیرہ۔میرے ذہن میں ایک دم عبقری میں چھپا ہوا وظیفہ جو کہ گمشدہ چیزوں کیلئے تھا آیا میں نے ان کو وہ وظیفہ لکھ کر دیا اور کہا کہ ساری فیملی یہ وظیفہ کرے‘ انشاء اللہ پتہ چل جائے گا۔ خالو بار بار کہہ رہے تھے کہ میری ساری زندگی گزر گئی ایسا کبھی نہیں ہوا ایک دفعہ وہ کاغذات مل جائیں اور میں آپ کو دے کر سرخرو ہوجائوں تو اس کے بعد کسی کی ذمہ داری نہیں لوں گا۔
المختصر وہ وظیفہ لے گئے اور ہم نے بھی شروع کرلیا ادھر بھی سب گھروالوں نے شروع کردیا کسی کو کاغذات ملنے کی امید نہیں تھی اور خاندان کے لوگ کہہ رہے تھے پانچ سے سات لاکھ کانقصان کروا دیا ہے۔ انہوں نے دل لگا کر وظیفہ کیا اور ابھی تیرہ دن ہی ہوئے تھے کہ ممانی کو گھر پر فون آگیا کہ ایک بندہ کہہ رہا تھا کہ میں لاہور سے بول رہا ہوں آپ کے کچھ کاغذات ہمیں سڑک کے کنارے لگے‘ پودوں میں پڑے ہوئے ملیں ہیں جن پر آپ کا یہ نمبر اور ایڈریس لکھا ہوا ہے اگر آپ ہمیں مکمل ایڈریس بتادیں تو ہم آپ کی ا مانت آپ تک پہنچادیں گے؟ ممانی نے اللہ کا شکر ادا کیااور دوپہر دو بجے تک وہ بندہ اس وظیفے کی برکت سے لاہور سے آکر تمام پاسپورٹ اور ٹکٹیں ان کے گھر دے گیا اور سب کو یہ ایک معجزہ لگ رہا تھا کیونکہ ان کے فلائٹ میں دو دن رہ گئے تھے اور وہ مایوس ہوچکے تھے کہ اب نہیں مل سکتے پھر خوش ہوگئے اور خالو نے بھی شکرانے کے نوافل ادا کیے اور عبقری کے بے حد مشکور ہوئے اور یہ سب صرف اور صرف عبقری میں لکھے ہوئے وظیفے یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کی بدولت ہوا۔ اللہ تعالیٰ اس ماہنامہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے اور آپ کو سدا دکھی انسانیت کے سروں پر قائم و دائم رکھے اور آپ پر کروڑوں نعمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ آمین!

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 810 reviews.