Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جون 2015

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

رمضان اور میرے تجربات
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جب تک آپ کی زندگی ہے آپ سے نیکیوں کا کام لیتے رہیں اور اسی طرح میں بھی بلکہ ساری مخلوق آپ سے فیض یاب ہوتی رہی۔ میرے رب کا مجھ پر کرم ہے کہ جب میں صبح اٹھتی ہوں تو جاگنے سے لے کر واش روم اور پھر نماز کے بعد صبح کی دعائیں میرے لبوں پر ہوتی ہیں۔ پھر میں سب کو ناشتہ دے کر بعد میں قرآن کی تلاوت کرتی ہوں۔ تلاوت اور دعائوں میں کبھی ناغہ نہیں کیا۔ حضرت جی پچھلاسارا رمضان آپ کے درس کے متعلق بیان اپنی سبق پڑھنے والی بچیوں کو سکھاتی تھی ’’ اللھم ربنا انزل علینا والی۔۔۔(سورۂ مائدہ آیت 114)‘‘ دعا تین سال تک کے بچوں کو سکھائی ہے اور پھر سب بچوں نے اپنے فائدے بھی بتائے ہیں۔ ایک چھوٹی سی بچی نے بتایا تھا کہ میرے ابو کے پاس کوئی کام نہیں تھا یہ دعا گیارہ دفعہ پڑھ کر دعا مانگی تھی تو ان کو کام مل گیا ہمارے حالات بہتر ہوگئے۔ یَامَانِعُ کے فائدے بتائے کہ کسی کے والد کی سگریٹ نوشی سے جان چھوٹ گئی اور کوئی بری عادات سے چھوٹ گیا۔ میرا اپنا تجربہ ہے کہ میرے دو بیٹوں کو پتنگ بازی کا شوق تھا میں ان کا تصور کرکے یَامَانِعُ کا ورد کرتی رہی جس کی برکت سے ان کا یہ شوق ختم ہوگیا ہے اور وہ اب دل لگاکر پڑھتے ہیں۔( نگہت یاسمین، ٹیکسلا)
رمضان اور میرے آسان طبی ٹوٹکے
دست بند کرنے کیلئے: گرمیوں کے رمضان میں اکثر لوگوں کو بدہضمی کی شکایت ہوجاتی ہے اور دست لگ جاتے ہیں۔ دست بند کرنے کیلئےمنقیٰ بیج سمیت اچھی طرح رگڑ کر چٹنی بنالیں‘ ایک گرام کی خوراک دیں‘ ایک ایک گھنٹہ بعد‘ کسی بھی قسم کے دست ہوں بند ہوجاتے ہیں۔دادچنبل: نمک کا تیزاب روئی کے ساتھ ایک مرتبہ متاثرہ مقام پر لگادیں‘ خشک ہونے پر سرسوں کا تیل لگائیں‘ ایک دن چھوڑ کر ایک دن یہ نسخہ استعمال کریں۔ خون بند کرنا‘ چوٹ لگنے یا کسی چیز کے لگنے سے خون کا نکلنا: خون نکلنے کی جگہ پر چائے کی پتی ڈال کر تھوڑی دیردبا کر رکھیں خون بند ہوجائے گا پھر ہاتھ ہٹالیں‘ خشک ہونے پر پتی خودبخود اترتی جائے گی اور اس جگہ نشان بھی نہ رہےگا۔مقوی باہ: برگ اڑوسہ ایک تولہ روز رات کو پانی میں بھگو دیں‘ ایک ہفتہ صبح چھان ملا کر پی لیں‘ اکسیر ہے۔آنکھ کے جملہ امراض کیلئے: سلطان الاشجار (سرس) کے تازہ نئے پتوں کا پانی اور عرق گلاب اعلیٰ درجہ کا ہموزن ملالیں‘ نظر کی کمزوری اور آنکھ کی خرابی کیلئے اکسیر اعظم ہے ایک ایک قطرہ دن میں تین بار ڈالیں۔مرض کیلئے: امرودیا وہ موسم جو جاری ہو اس کا پھل لے کر اس پر شہد ڈال کر صبح نہار منہ کھالیں‘ تین دن اکسیر ہے۔ایڑوں کا پھٹنا: کوئی سا بھی صابن کاٹ کرپانی ملا کر مرہم بنالیں‘ رات کو سوتے وقت پھٹی ہوئی جگہ پر لگائیں‘ چند روز ، اکسیر ہے۔آنکھوں سے پانی کا آنا: بعض لوگوں کی آنکھوں سے پانی بہتا رہتا ہے اور وہ مختلف قسم کے سرمے استعمال کرتے ہیں لیکن فائدہ نہیں ہوتا‘ اس کیلئے ۲۱ عدد بادام روزانہ چبالیا کریں‘ اکسیر ہے۔ بادام میںفاسفورس ہے۔رمضان میں کمی دودھ کا علاج: زیرہ سفید حسب ضرورت باریک کرلیں اور اس کے ہموزن مصری ملالیں‘ صبح و شام ایک ایک تولہ پانی سے دیا کریں۔ دودھ بکثرت پیدا ہوگا۔رمضان میں ہچکی نہیں ہوگی: یہ معدے کی خشکی کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ الٹی کی ایک قسم ہے جسے الٹی روکنے والی کسی بھی دوا سے روکا جاسکتا ہے۔ ایک تولہ بڑی الائچی بمعہ چھلکے سمیت کوٹ کر ایک پاؤ پانی میں جوش دیں‘ آدھا رہنے پر اتارلیں‘ سرد ہونے پر پلائیں بفضلہ تعالیٰ حلق سے اترتے ہی ہچکی بند ہوجائے گی۔موتی جھرا(خسرہ): علامات‘ پسینہ کا زیادہ آنا‘ کھانسی‘ بخار‘ سردرد‘ سانس کا پھولنا۔ ھوالشافی: خوب کلاں (خاکسی)، عناب، منقیٰ، ہر ایک پچاس گرام، انجیر سات عدد‘ مصری سو گرام کی سات خوراکیں بنالیں ایک گلاس پانی ڈال کر مٹی کے برتن میں رات کو بھگودیں اور صبح کو اُبال کر ایک کپ بنالیں اور مریض کو نہار منہ پلادیں‘ اُبلے ہوئے سامان میں دوبارہ پانی کا ایک گلاس ڈال دیں اور اسی طرح رات کو اُبال کر پلائیں اب اس سامان کو پھینک دیں اور رات کو دوسرا حصہ بھگودیں اس طرح سات دن رات پلائیں موتی جھر اگر ہڈیوں میں بھی پھنسا ہوا ہوگا تو نکل جائے گا۔(محمد یونس قادری‘ٹنڈوآدم‘ سندھ)
ہر قسم کے زخم‘ پھوڑے کیلئے عمل
یہ عمل میں نے بہت سے لوگوں کو پڑھنے کیلئے دیا ہے اور جس نے بھی کامل یقین کے ساتھ کیا ہے اس کو کلی شفاء ملی ہے ۔ میں نے ایک آدمی کو دیا جس کے سینہ پر بہت پرانا زخم تھا اور وہ علاج کروا کروا کرتھک چکا تھا۔ اس کو میں نے جب یہ عمل بتایا تو اس نے یقین کے ساتھ یہ عمل کیا تو کچھ دنوں میں ہی اس کا وہ زخم ٹھیک ہوگیا۔ اس کے بعداس نے یہ عمل بہت سےاور لوگوں کو بتایا۔ اس نے مجھے بتایا کہ اس نے جس کو بھی یہ عمل دیا ہے ان سب کو شفاء ملی ہے۔ یہ عمل تمام قسم کے پھوڑے‘ زخم کیلئے ہے چاہے شوگر کا ہی زخم کیوں نہ ہو وہ بھی انشاء اللہ اس عمل سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ویسے تو یہ عمل صرف سات دن کرنےکا ہے اگر مرض زیادہ پرانا ہو تو کچھ عرصہ زیادہ یہ عمل کرنےسے شفاء ہوجاتی ہے۔ (انشاء اللہ تعالیٰ) وہ عمل یہ ہے جو کہ میں سب کو بتاتا ہوں۔ وہ عمل یہ درج ذیل اللہ کا نام ہے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر یَارَقِیْبُ کو 313 مرتبہ پڑھ کر زخم ‘ پھوڑے‘ چوٹ وغیرہ پر دم کریں۔ انشاء اللہ صرف سات دن کے اندر ہی آرام آجاتا ہے اگر پیپ بھی ہوگی تو وہ نکل جاتی ہے اور زخم صاف ہوکر بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔ یہ عمل میرا اپنا آزمایا ہوا ہے۔
نظر کی کمزوری دور کرنےکا عمل
یہ عمل میں نے اپنی والدہ سے لیا ہے ‘ پہلے وہ قرآن پاک اور رسالہ ماہنامہ عبقری پڑھنے کیلئے عینک لگاتی تھیں لیکن جب سے انہوں نے یہ عمل شروع کیا ہوا ہے اس وقت سے اب وہ بغیر عینک کے قرآن پاک اور عبقری اور دوسری کتب پڑھ لیتی ہیں۔ وہ عمل یہ ہے:۔ ہر فرض نماز کے بعد اول و آخر تین، تین مرتبہ درودپاک‘ بارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پیشانی پکڑ کر تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر پھر ہتھیلی پر دم کرکے دونوں آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ آپ کی نظر کی کمزوری دور ہوجائے گی۔ انشاء اللہ تعالیٰ یہ عمل آزمودہ ہے۔(محمد نعیم اقبال‘ ملتان)
بے اولادحضرات اب پریشان نہ ہوں!
یہ نسخہ میرے کولیگ نے مجھے بہت مشکل سے دیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ نسخہ کسی بازار والے کو نہیں دینا یا جو بھی اس کو کاروبار بنائے گا اس نسخہ کی تاثیر ختم ہوجائے گا۔ یہ نسخہ میرے دوست کے والد صاحب کا ہے اور وہ یہ نسخہ فی سبیل اللہ ان لوگوں کودیتے تھے جو بے اولاد ہوں یا جن کے سپرم کا مسئلہ ہو۔یہ نسخہ سپرم کو بڑھاتا ہےا ور مغلظ بھی ہے یہ دوا/ نسخہ شروع کرنے سے پہلے کسی بھی اچھی لیبارٹری سے اپنےسپرم ٹیسٹ کروالیں پھر یہ نسخہ استعمال کریں اور پھر سپرم ٹیسٹ کروائیں انشاء اللہ آپ کو فرق صاف محسوس ہوگا۔ھوالشافی: لاجونتی‘ تالمکھانہ، سمندر سوکھ، ریحان، بیج سفید، ثعلب مصری، موصلی انڈین سفید، سنگھاڑا خشک، بہمن سفید، تودری یہ تمام اڑھائی اڑھائی تولہ۔ تخم املی کلاں پانچ تولہ، چھلکا اسپغول پانچ تولہ، کوزہ مصری دس تولہ، کشتہ قلعی پانچ سوگرام، کشتہ نقرہ تین گرام، مروارید ایک گرام۔ سب کو کوٹ لیں ۔ ایک کھانے کا چمچ دیسی گھی نیم گرم دودھ میں ڈال دیں اور اس کے ہمراہ یہ دوا ایک تولہ صبح اور ایک تولہ شام کو استعمال کریں۔
لاجواب اور مقوی باہ
یہ نسخہ میرے والد صاحب نے مجھے بتایا تھا‘ بہت ہی لاجواب اور مقوی باہ ہے۔ھوالشافی: خمیرہ گاؤزبان سوگرام‘ خمیرہ حکیم ارشد والا جواہردار عنبری سوگرام، لبوب کبیر سوگرام، کشتہ جواہر مہرہ چھ ماشہ۔ سب ادویات کو ملا کر دو سے تین دن دھوپ میں رکھ دیں کہ اچھی طرح یکجان ہوجائیں۔ آدھا چمچ چائے والا رات سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔محترم حضرت حکیم صاحب! لکھنے کو بہت کچھ دل چاہ رہا ہے مگر الفاظ نہیں مل رہے۔ الحمدللہ! آپ کےساتھ نسبت اور عبقری سے تعلق سے اللہ رب العزت کو پہچانا۔ اللہ آپ کو سدا سلامت اور خوش رکھے۔اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سدا آباد رکھے۔ میں میرا نام شائع مت کیجئے گا۔ صرف’ ایک اللہ والا‘ لکھیے گا۔
چور ڈاکوؤں سے بچنے کی حفاظتی دیوار
میرے شوہر ایک سرکاری فرم میں کام کرتے ہیں اور وہ اکثر کام کے سلسلے میں کئی کئی دن گھر سےباہر ہوتے ہیں۔ گھر میں میں‘ میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہوتے ہیں۔ ہوا یوں کہ گرمیوں میں ایک دفعہ یوں ہوا کہ میں چونکہ گھر کے کام کاج سے تھک جاتی ہوں اس لیے جلدی سوجاتی ہوں‘ رات کو ساڑھے بارہ بجے کے قریب اچانک شور سے میری آنکھ کھل گئی‘ میں نے اپنا وہم سمجھا‘ پھر سوگئی‘ لیکن پھر پہلے سے زیادہ شور جب ہوا تو میں نے غور کیا تو پتہ چلا کہ ہماری بیٹھک اور چھت کے دروازے کو کوئی بہت زور سے دھکے دے رہا ہے‘ بچے سوئے ہوئے تھے‘ میں ڈر گئی۔ میرے کمرے کی کھڑکی بھی بہت زور سے بجی‘ میں نے اپنی ساس کو فون کیا جو کہ بالکل ساتھ والے گھر میں رہتی ہیں‘ وہ سوئی ہوئیں تھیں اور ان کا موبائل سائلنس پر لگا تھا۔ پھر میں نے اپنے بھائیوں کو فون کیا اس رات میرا ایک خالہ زاد بھائی ان کے پاس رات رہنے کو آیا تھا وہ پولیس میں تھا خیر وہ پولیس کی تین گاڑیاں لے کر پہنچے تو ڈاکو بھاگ گئے۔ میرا روزانہ کا معمول ہے کہ رات سونے سے پہلے آیۃ الکرسی‘ سورۂ فاتحہ‘ چاروں قل‘ درودشریف اور جتنی دعائیں زبانی آتی ہیں پڑھ کر اپنے بچوں‘ سارے گھر‘ ساتھ ساس کے گھر‘ دیور کے گھر اپنی امی اور شوہر اور ان کی ساری ٹیم پر پھونک مارتی ہوں۔ یہ عمل میں شادی سے لے کر اب تک کرتی ہوں اس کے بغیر مجھے سکون سےنیند نہیں آتی۔ الحمدللہ! اسی عمل کی برکت سے ڈاکو میرے گھر میں نہ گھس سکے اور بے بسی سے دروازہ ہی پیٹتے رہے۔ میرا نام شائع مت کیجئے گا۔ (پوشیدہ)
اٹھرا کا انتہائی کامیاب مجرب نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس مرض اٹھرا کا انتہائی کامیاب مجرب نسخہ ہے۔ جو میں قارئین عبقری کو ہدیہ کررہا ہوں۔ ھوالشافی: برگ نیم، چاکسو، رسونت مصفٰی اچھی عمدہ ہموزن لیں۔ برگ نیم سائے میں خشک کریں ۔ پھر چاکسوتوے پر بریاں کریں۔ رسونت کو رات عرق گلاب میں بھگودیں‘ صبح مَل کر چھان لیں اور اسے بھی سایہ میں خشک کریں اب تینوں ادویہ برابر وزن کرلیں اور سفوف تیار کرلیں۔ زیرو سائز کیپسول بھرلیں‘ اٹھرا کا انتہائی کامیاب مجر ب نسخہ ہے۔ نو ماہ کھلائیں‘ زیادہ تر بیٹے ہی پیدا ہوتے ہیں۔یہ نسخہ کافی لوگوں نے آزمایا ہے اور الحمدللہ کامیاب ہی پایا ہے۔قارئین! آپ بھی استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (ہمایوں شیراز‘ لاہور)
ناممکن مسائل کا فوری حل
قارئین! میرے پاس ایک روحانی ٹوٹکہ ہے جو میں آپ کو ہدیہ کررہی ہوں۔ جب بھی دو نفل پڑھیں اگر آپ حافظ ہیں تو اس میں سورۂ یٰسین پڑھیں اگر حافظ نہیں تو نفل مکمل کرنے کے بعد بغیر بات کہے سورۂ یٰسین پڑھیں اور پھر سارا دن صرف انشاء اللہ یا آمین کا ورد کریں۔ جب تک کام نہ ہو‘ ہر دن پڑھیں‘ میں نے یہ نفل صرف تین دن ہی پڑھے تو اللہ کریم نے ایک ناممکن کام کردیا۔ (ن،خان)
رمضان خوشحالی پیکیج
میرے پاس بہت نایاب عملیات، وظائف، ٹوٹکے اور نسخہ جات ہیں جنہیں میں بطور صدقہ جاریہ، دعائوں کے حصول، عبقری کے عظیم مشن اور تحریک کا حصہ بن کر آپ سے شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ خیر بات ہو رمضان المبارک کی اور قلم نہ اٹھے یہ ہو نہیں سکتا۔ میں کچھ عملیات، وظائف اور سورتیں بتارہی ہوں جن پر پابندی سے عمل کرکے انشاء اللہ گھروں میں خوشحالی اور خوشیاں آئیں گی اور غربت و مفلسی، تنگدستی گھر سے باہر نکل جائیں گی۔ 1۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی تین بار سورۃ فتح پڑھ کر خوشحالی کیلئے دعا مانگیں۔ 2۔ روز رات کو سونے سے پہلے سورۃ واقعہ اور سورۃ ملک پڑھ کر دعا کرکے سوئیں۔ 3۔ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح ’’ یَاوَاسِعُ یَا رَزَّاقُ ‘‘ کی پڑھیں۔4۔ اگر روزانہ سحری کے وقت ایک تسبیح ’’ اِنَّ اللہَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَاءُ بَغِیْرِ حِسَابٍ‘‘ کی پڑھیں تو سونے پر سہاگہ ہے۔
5۔اب آتی ہوں رمضان المبارک کے ایک خاص ترین عمل کی طرف کہ جس کے کرنے سے سارا سال بٹوہ‘ پرس یا تھیلی روپوں سے بھری رہے گی ‘ کبھی خالی نہیں ہوگی لیکن یہ عمل سال میں صرف ایک بار۔ وہ بھی صرف 27 رمضان المبارک کی رات کیا جاتا ہے۔اس عمل سے اب تک سینکڑوں افراد مستفید ہوچکے ہیں۔ اس عمل کی اجازت عام ہے۔عمل یہ ہے کہ جَو کے سات دانے لیکر ہر دانے پر ستر مرتبہ یَارَزَّاقُ پڑھیں اور جَو کے دانوں کو کسی پلاسٹک کی تھیلی میں بند کرکے اپنے پرس یا تھیلی میں رکھ لیں۔ انشاء اللہ یہ سارا سال نوٹوں سے بھری رہیں گی۔ یاد رہے کہ یہ عمل صرف ستائیسویں کی رات ہی کیا جاتا ہے اور دانے بھی صرف جَو کے ہی لینے ہیں۔ایک نقش بھی بھیج رہی ہوں اس سے گھر‘ دکان یا دفتر جو بھی جگہ ہو خیروبرکت‘ سلامتی و امن رہتا ہے اور روزی کشادہ ہوتی ہے۔ گھر دکان‘ دفتر وغیرہ میں نمایاں جگہ پرلگائیں۔ نظر بد سے بھی حفاظت رہے گی‘ باعث خیروبرکت ہے‘ اپنے پرس‘ بٹوہ یا تھیلی میں بھی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

رمضان المبارک میں ان تمام معمولات پر عمل کریں‘ انشاء اللہ روزی کشادہ ہوگی‘ رزق فراخ ہوگا اور اللہ رب العزت کی نعمتیں‘ رحمتیں‘ برکتیں اور فضل و کرم نازل ہوگا۔امید ہےقارئین آپ بندی ناچیز کے اس رمضان خوشحالی پیکیج کو پسند کریں گے۔ (طیبہ نزاکت‘ بہاولپور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 807 reviews.