Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کے پکوان، ذائقے اور مہک کے ساتھ

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

(آپ بھی کوئی عمدہ ترکیب جانتی ہیں تو ”عبقری“ کے پکوان میں ضرور بھیجیں) ثابت مصالحے والا گوشت اشیا ء: گوشت ایک کلو ، سوکھا دھنیا آدھ چھٹانک، سیاہ مر چ لونگ دوتولہ ، الائچی پیا ز ایک پاﺅ ، لہسن ایک گٹھی ، زعفران ایک ما شہ ۔ ترکیب : دھنیا آدھا پیس لیں اور ادرک کے ٹکڑے کریں پیاز لچھے دار کاٹ کر گھی میں تل لیں ۔ جب پیاز بادامی رنگ کا ہو جائے تو گوشت اور سب مصالحے ثابت اس میں ڈال دیں پھر اتنا پانی ڈالیں کہ گو شت گل جائے ۔ جب گو شت نیم گلا ہو جائے تو اس میں دہی ڈال کر بھون لیں ۔ پھر لہسن کا پانی ڈال کر بھونیں جب سب مصالحے گل کر گو شت کے ساتھ مل جائیں تو زعفران کو ذرا سے کیوڑے میں حل کر کے اوپر ڈال دیں اور دم پر لگا دیں ۔ کوئی دس منٹ بعد کھو لیںاور دیکھیں کہ گوشت ، مصالحہ اور گھی نظر آئے پانی باقی نہ رہے تو اتار لیں اور پیش کریں کڑاھی مرغ اشیا ء: ایک کلو مرغی ،دس ہری مر چیں ، آدھا کلو پسا ہوا ٹما ٹر ، ہا ف ٹی اسپو ن ہلدی ، ایک ٹیبل اسپون مرچیں اور زیرہ دو ٹیبل اسپون ، لہسن، ادرک ، نمک حسب ذائقہ اور تیل حسب ضرورت ۔ ترکیب: کڑاھی میں گھی گرم کرکے پھر لہسن ادرک ڈال دیں ۔ پھرہلانے کے بعد زیرہ ڈال دیں پھر اس میں مرغی ڈال کر مرچیں ، نمک اور ہلدی ڈال کر بھون لیں پھر آدھا کلو پسے ہو ئے ٹما ٹر اور دس مرچیں ڈال کر ڈھک دیں اور گرم گرم نان کے ساتھ کھا ئیں شاہی کباب اشیاء: قیمہ آدھ سیر، پیاز آدھ سیر، ادرک آدھ چھٹانک، سیاہ مرچ حسب ذائقہ، نمک اور گھی حسب ضرورت۔ ترکیب: قیمہ باریک پیس لیں، پھر پیاز اور ادرک پیس کر قیمہ میں ملا دیں۔ اب سیاہ مرچ، نمک اور گرم مصالحہ بھی پیس لیں اور قیمہ میں شامل کر لیں۔ ہاتھ سے گول گول سیخ کباب کی شکل کے کباب بنا لیجئے مگر بیچ سے کھوکھلے نہ ہوں۔ توے پر ڈالڈا گھی لگا کر کباب جما دیں اوپر سے کسی گہری تام چینی کی ڈش وغیرہ سے ڈہانپ کر ہلکی آنچ پر دم دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو کٹر سے پیاز کے لچھے کاٹ لیں۔ ہری مرچ زیرہ اور سفید الائچی ڈال کر پھر دم پر رکھ دیں۔ جب خوشبو آنے لگے اور کباب سرخ ہو جائیں۔ تو اتار لیں ۔ نہایت لذیذ کباب ہوں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 56 reviews.