Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سورۂ قدر سے نظر کبھی کمزور نہ ہوگی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

جوبھی نماز کا وضو کرنے کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر سورۂ قدر پارہ نمبر30میں پڑھ کر ہاتھ منہ پر پھیر لے۔ ان شاء اللہ نظر کبھی کمزور نہ ہوگی۔ نماز جمعہ کے بعد سومرتبہ یَابَصِیْرُ شہادت کی انگلی پر پھونک مارلیں اور آنکھوں پر لگالیں آنکھوں کی روشنی بڑھے گی اور دل میں نور پیدا ہوا۔
ہر نماز کے بعد یَانُوْرُ گیارہ مرتبہ ’’ اَللّٰھُمَّ قَوِّنِیْ وَبَصَرِیْ‘تین مرتبہ انگلیوں پر پھونک مار کر آنکھوں پر پھیر لیں انشاء اللہ مرتے دم تک آنکھوں کا نور قائم رہے گا۔
نظر کی کمزوری کیلئے:بادام کی گری لے کر ایک گری کھانا شروع کریں تین بار درود ابراہیمی پڑھ کرصبح نہار منہ کھالیں‘  روزانہ گری کی تعداد بڑھاتے جائیں‘ اکتالیس دن تک جائیں۔ یعنی اکتالیس دن کھائیں گے تو گریاں 41کھائی جائیں گی پھر ایک ہفتہ چھوڑ کر دوسرے ہفتہ یہ عمل دوبارہ شروع کرلیں، پھر ایک گری سے 41 تک کھائیں۔
پھر ایک ہفتہ چھوڑدیں پھر دوبارہ ایک سے41تک گریاں کھائیں انشاء اللہ تین مرتبہ 41 کی تعداد پوری کرلیں۔ خوب چبا چبا کر نہار منہ کھائیں۔ انشاء اللہ پیچھے سے دماغی کمزوری یا ٹشو آنکھوں کے کمزور ہوگئے ہوں ان کی وجہ سے نظر کمزور ہوگئی ہو تو بھی ٹھیک ہوجائے گی۔ بفضل خدا کمزور نسوں کمزور پٹھوں میں بھی کمزوری ختم ہوجائے گی۔ یہ ہمارے شہر میں بہت سے لوگوں نے آزمایا بلکہ ہماری ہزاروں ٹیچروں نے استعمال کیا جنہیں بہت فائدہ ہوا۔ شفاء فی منجانب اللہ، یہ نسخہ نظر کیلئے تیر بہدف ہے۔
نسخہ نمبر2۔ ہوالشافی:۔ بادام ایک پاؤ، چھلکوں سے خود نکالیں کیونکہ نکلے ہوئے بادام کا عرق نکالا ہوا ہوتا ہے۔ اس میں غذائی اجزاء نہیں ہوتےپکی بات‘ ہمارے سامنے ہے بھید کسی کا کیوں کھولنا۔ 1۔ بادام ایک پاؤ،2۔ سونف ڈیڑھ پاؤ، 3۔ خشک دھنیا ڈیڑھ پاؤ، 4۔ مغز ایک پاؤ، 5۔ مصری
ترکیب:۔ سونف اور دھنیا ہلکا سا توے پر بھون کر کونڈی ڈنڈا لیکر گولائی میں ہلکا ہلکا رگڑیں۔ نیچے سے چاول یعنی سونف کا مغز نکل آئے گا۔ سونف کو علیحدہ کریں دھنیا کو علیحدہ ، پھر کسی پرات وغیرہ میں ڈال کر چھٹ کرصاف کرلیں۔ پھر دونوں کو باریک پیس لیں بادام۔ مصری اور چاروں مغز بھی پیس لیں اور مکس کرکے کسی ڈبی میں محفوظ کرلیں۔ صبح و شام ناشتہ اور کھاناسے پہلے دو چمچ جس کے ساتھ چاول کھاتے دودھ کے ساتھ رات کو سوتے وقت لیں۔ بعد میں پانی نہ پئیں۔ بچوں کو ان کی عمر کے مطابق تھوڑی پسی ہوئی چیزیں دودھ میں ڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔ کھیرسی بن جائے گی بچے شوق سے کھالیں گے۔ تین ماہ ایسا کریں اللہ کے فضل سے نظر بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔
ٹوٹکہ:سرسوں کا تھوڑا سا تیل رات کو سوتے وقت آنکھوں پر لگائیں بھنوئوں کے نیچے اور تقریباً پانچ منٹ تک شہادت کی انگلی سے مالش کریں۔ انشاء اللہ بہترین ہے آپ کرکے تو دیکھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ نوٹ: اس سے آنکھوں کی ورزش ہوتی ہے اور آنکھوں میں چمک آجاتی ہے۔
لازمی بات ہے کہ رات کو سوتے وقت اصلی عرق گلاب آنکھوں میں ڈالیں اکتالیس مرتبہ یَا نُوْرُ پڑھ کر عرق گلاب پر دم کرلیں عرق گلاب اصلی ہو۔ لکھے گئے دونوں نسخے بہت قیمتی ہیں۔ قیمتی کا مطلب مہنگے نہیں یعنی یہ دونوں آزمودہ نسخے ہیں اور اپنی مثال آپ ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 519 reviews.