(دنیا اور آخرت کے چشم دید انوکھے سچے واقعات کا مجموعہ جو دل کی اجڑی ویران دنیا کو بدل دیتے ہیں)
قبر میں بڑا سانپ
ایک بد اعمال ، بد کردار آدمی کی حکایت ہے کہ جس وقت وہ فوت ہو گیا تو لوگوں نے اس کیلئے قبر کھدوائی ۔ دیکھا تو قبر میں ایک بہت بڑا سانپ موجود ہے، پھر انہوں نے دوسری قبر کھدوائی۔ دیکھا تو قبر میں ایک بہت بڑا سانپ موجود ہے، پھر انہوں نے تیسری قبر کھدوائی تو اس میں بھی وہ سانپ تھا، غرض کہ اس طرح کرتے کرتے تیس کے قریب قبریں کھودی گئیں اور سب میں ویسا ہی سانپ نکلتا رہا۔ آخر یہ دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے کوئی بھاگ نہیں سکتا اور نہ کوئی اس پر غالب آ سکتا ہے تو مجبور ہوکر اس سانپ ہی کے پاس اس کو دفن کر دیا اور یہ سانپ اس کا برا عمل تھا۔ (روح الریاحین کرامات اولیاء155)
عذاب قبر کے متعلق ایک اور واقعہ
تقریباً پچیس سال پہلے کی بات ہے کہ ایک عورت کا پاکستان میں انتقال ہو ا۔ اس کا جنازہ قبر میں لایا گیا۔ جب قبر میں رکھنے لگے تو دیکھا کہ قبر میں سانپ ہے۔ لوگ ڈر گئے ، گھبرا گئے۔ دوسری قبر کھودی گئی، دیکھ لیا کہ قبر صاف ہے۔ جب میت کو رکھنے لگے تو دیکھا کہ اس میں بھی وہی سانپ ہے جو پہلی قبر میں تھا۔ تیسری قبر بنائی ، اس میں دیکھا تو وہی سانپ ہے جو پہلی قبر میں تھا۔ کہنے لگے یہ چھوڑے گا نہیں، اس لئے میت کو رکھنے کیلئے سانپ ایک طرف ہٹ گیا اور میت کو رکھنے کیلئے جگہ دے دی۔ جب میت کو رکھ دیا گیا توسانپ فوراً اٹھا اور کفن ہٹا کر اس میت کی زبان پکڑی۔ سارے مجمع نے دیکھا، سب پریشان ہو گئے۔ اس کا شوہر بھی موجود تھا، اس سے پوچھا کیا بات ہے؟ اس نے کہا کہ مجھے برا بھلا کہا کرتی تھی، میں صبر کرتا تھا۔ کبھی میں نے کوئی بدلہ نہیں لیا، جواب نہیں دیا۔ سب مجمع نے کہا کہ بھائی اس کی خطا کو معاف کر کے دعا ئے مغفرت کرو۔ سب نے دعائے مغفرت کی،شوہر نے بھی اس کی خطا معاف کر کے دعائے مغفرت کی۔ اب جو دیکھتے ہیں تو سانپ نہیں ہے۔ اس کے بعد فرمایا کہ کبھی کبھی اللہ تعالیٰ عالم قبر کا منظر بندوں کو دکھلا بھی دیتے ہیں تا کہ وہ ڈریں اور معاصی سے بچیں۔ (ملفوظات فقیہہ الامت قسط5/70)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 55
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں