Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

محمد رسول اللہ کے فوری تیربہدف کرشمات

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

 میں ایک جھولے پر بیٹھی ہوں اور ہوا میں بھی سانپ ہیں اور زمین پر بھی لیکن مجھے کچھ نہیں کہتے میں جب محمدرسول اللہ پڑھتی ہوں پھر میں انگلی سے اشارہ کرتی ہوں تو سارے سانپ مرجاتے ہیں۔
(س،ج)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری پڑھتے ہوئے مجھے تین سال ہوگئے ہیں‘ اس دوران میں نے اس شاندار میگزین سے بہت زیادہ فیض پایا ہے‘ خاص کر اس کے خاص مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی تو کیا ہی بات ہے‘ اس میں موجود وظائف نے تو میری مشکلات ایسے حل کی ہیں جیسے کبھی تھیں ہی نہیں۔محترم حکیم صاحب! میں نے چار سال مدرسہ میں پڑھا ہے‘ اس دوران میرے سر میں شدید درد ہوتا تھا‘ جب گھر میں ہوتی تو درد کا بالکل احساس نہ ہوتا تھا مگر جب جامعہ جاتی تو شدید درد ہوتا‘ اس درد کے ساتھ گردن بھاری ہوجاتی تھی اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ گردن میں کوئی بھاری چیز ڈالی ہو۔ اب علاج سے وہ کیفیت تو نہیں لیکن سر میں اب بھی بہت درد ہوتا ہے اور اس درد سے میرے بال بہت زیادہ گرنا شروع ہوگئے جس کی وجہ سے میں پریشان تھی۔ اسی کیفیت میں عجیب و غریب خواب بھی دیکھتی کہ کبھی بہت سارے بیل میرے پیچھے لگتے ہوئے ہیں‘ کبھی کتوں کو دیکھتی کہ وہ میرے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور مجھے پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں پھر شدید خوف اور ڈر کی وجہ سے میری آنکھ کھل جاتی۔محترم حکیم صاحب! ایک مرتبہ عبقری میں موجود اپنا پسندیدہ مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھ رہی تھی کہ اس میںموجود محمدرسول اللہ کا وظیفہ کے فوائد لکھے ہوئے تھے‘ میں نے اپنے ان درج بالا مسائل کے حل کیلئے اس وظیفےکو دن رات ‘ اٹھتے بیٹھتے‘ چلتے پھرتے ہروقت پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ! اب بھی یہی وظیفہ جاری ہے‘اس وظیفے کے کرنے کی وجہ سے اب مجھے خوفناک خواب نہیں آتے اور جو میرا سب سے بڑا مسئلہ تھا کہ سر کی پچھلی جانب شدید درد ہوتا تھا وہ اب نہیں ہوتا چاہے میں جامعہ میں ہوں یا گھرمیں۔

سورۂ والضحیٰ کی آیت سے تنگدستی ومشکلات ختم
(ر،ش)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو لمبی عمر اور صحت عطا فرمائے اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو بہت بہت خوشیاں نصیب ہوں ۔ علامہ صاحب! میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں آپ جیسی ہستی کی تعریف بیان کرسکوں‘ آپ میری ہر نماز کی دعا میں شامل ہیں۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ خاص نمبر پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ بہت انمول دعائیں ہیں‘ میرے تین بیٹے ہیں‘ بیٹی نہیں ہے‘ میں اپنے بچوں کو ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ ضرور پڑھ کر سناتی ہوں اور کہتی ہوں بیٹا! زندگی میں کوئی مسئلہ ہو تو ان دعاؤں سے اللہ پاک کی مدد مانگنا‘ پیدائشی دوست کو کتابی شکل میں دیکھ کر اور بھی خوشی ہوئی کہ تمام دعائیں اکٹھی مل جاتی ہیں۔
تین دفعہ سورۂ اخلاص پڑھ کر پرندوں کو ہدیہ کرنے والا عمل ضرور کرتی ہوں اس سے ہمارے رزق میں بہت برکت آرہی ہے۔ پریشانیاں ختم ہورہی ہیں۔گھر میں داخل ہوتے وقت یَاسَلَامُ ضرور پڑھتی ہوں‘ بچوں سے بھی کہا ہے کہ امتحان کا پیپر دیتے ہوئے یَاسَلَامُ ضرور پڑھیں۔ یَاقَھَّارُ بھی صبح وشام گیارہ گیارہ تسبیح اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ ضرور پڑھتی ہوں اور چلتے پھرتے وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ﴿والضحیٰ۵﴾ پڑھتی رہتی ہوں۔ ان درج بالا اعمال نے میرے گھر کو جنت بنادیا ہے‘ ہر طرف سکون ہی سکون ہے‘ گھریلو جھگڑے‘ تنگدستی‘ مشکلات ایسے ختم ہوئیں کہ گماں نہ تھا۔

محمدرسول اللہ کا فیض
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے دو سال ہوگئے ہیں ماہنامہ عبقری سے آشنا ہوئے اور تقریباً ڈیڑھ سال سے مسلسل درس میں آرہا ہوں‘ آپ کے درس نے میری زندگی ہی بدل کر رکھ دی ہے‘ میں نے آپ کو ایک خط بھی لکھا تھا جس کا مجھے جواب بھی ملا‘ بہت خوشی ہوئی۔ میں عبقری رسالہ میں موجود مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ الحمدللہ! اس کے پڑھنے سے زندگی کے مسائل نہیں رہے۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں موجود ایک وظیفہ محمدرسول اللہ میں نے اب تک پچاس لاکھ  مرتبہ اللہ کی عطا اور رحمت سے مکمل کرلیا ہے او ر اب یہ حال ہے کہ سورہی ہوں تو دل محمدرسول اللہ پڑھ رہا ہوتا ہے‘ اس وظیفے کی برکت ہے کہ کاروبار میں اللہ نے برکت اور رحمت کے دروازے کھول دئیے ہیں‘ سمجھ نہیں آتی کہ کس کس جگہ سے رزق آرہا ہے‘ کوئی چیز لینے کا سوچتی ہوں تو اللہ راستے خود ہی بنا دیتا ہے۔ ابھی بھی میرا دن رات کا یہی وظیفہ ہے۔ اس دوران میرے ساتھ ایک عجیب واقعہ ہوا ۔ میں نماز پڑھ کر دعا مانگ رہی تھی کہ اچانک یوںمحسوس ہوا جیسے میرے چہرے پر بارش کی طرح کوئی پھوار پڑرہی ہے۔ ایسے جیسے چہرے پر کوئی چیز گررہی ہے اور میرا جسم ہلکا ہوگیا ہے‘ میں نے زورو شور سے دعائیں مانگنا شروع کردیں۔ پھر خود ہی یہ سلسلہ رک گیا‘ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے اللہ کی رحمت مجھ پر برس رہی ہے۔ میں ابھی تک اس کرم میں حیران اور اللہ کی شکرگزار ہوں‘ یہ میری زندگی کا ایک عجیب واقعہ ہے۔ سنا تھا اللہ کی رحمت برستی ہے مگر اس وظیفے کے فیض سے اللہ نے سچ مچ مجھ پر رحمت کی بارش برسا دی ہے۔
ایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک جھولے پر بیٹھی ہوں اور ہوا میں بھی سانپ ہیں اور زمین پر بھی لیکن مجھے کچھ نہیں کہتے میں جب محمدرسول اللہ پڑھتی ہوں پھر میں انگلی سے اشارہ کرتی ہوں تو سارے سانپ مرجاتے ہیں۔
اس کے علاوہ میں ایک آیت کی بدولت میں نے اللہ سے ہر چیز مانگ لیتی ہوں اور مجھے مل بھی جاتی ہے۔ 2013ء کا رمضان ایسا تھا کہ ہم نے قرض لے کر عید کے کپڑے اور سامان لیا تھا اور 2014ء کا رمضان ایسا کہ روزوں سے پہلے ہی سب تیاری مکمل کرلی تھی‘ یہ سب سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کی بدولت ہی ہوا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 346 reviews.