کوئی بھی جذباتی کیفیت انسانی صحت اورتندرستی پر مسلسل اثر انداز ہوتی رہتی ہےجو صحت کو خراب کردیتی ہے
احسن عظیم حامد
ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوش و خرم زندگی بسر کرے وہ خوشی کے حصول کی خاطر ہروقت مصرف عمل رہتا ہے لیکن اکثر اوقات وہ کوششوں کے باوجود بھی ذہنی سکون حاصل نہیں کرپاتا۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا سکون اور خوشی کا حصول ناممکن ہے اس کا جواب یقیناً نفی میں ہے۔ انسان یہ نہیں جانتا کہ سکون اور جذباتی توازن خود اُس کے اندر سے پھوٹنے والے احساسات اور خیالات سے بنتا یا بگڑتا ہے۔ اگر انسان اچھی اور مثبت سوچ رکھے گا تو مثبت خیالات سے پیدا ہونے والی روشنی اُسے پرسکون بنادے گی اور اس روشنی سے اُس کی زندگی میں اُجالا پھیل جائے گا۔ کوئی بھی جذباتی کیفیت انسانی صحت اورتندرستی پر مسلسل اثر انداز ہوتی رہتی ہےجو نہ صرف صحت کو خراب کردیتی ہے بلکہ زندگی کو پُرلطف انداز میں گزرنے نہیں دیتی۔ غصہ انسانی صحت پربہت بُرے اثرات مرتب کرتا ہے۔صحت مند آدمی کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہیے اور کبھی بھی غصہ نہیں کرنا چاہیے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں