دائیں آنکھ میں جیسے فلم چل رہی ہو الفاظ لکھے ہوئے اللہ محمدﷺ‘ خانہ کعبہ‘ روضہ رسول ﷺ میرے سامنے آتے ہیں
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو خیروعافیت عطا فرمائے ۔ آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ میرے معمولات کچھ اس طرح ہیں۔ 1۔تین تسبیحات صبح و شام۔2۔ موبائل کےذریعے درس سننا۔ 3۔ ذکر نفی اثبات ایک تسبیح صبح و شام۔ 4۔ مسنون دعاؤں کا اہتمام۔ 5۔ گھر سے نکلنے کی دعا اور یَاحَفِیْظُ گیارہ مرتبہ۔ 6۔ جمعۃ المبارک کے دن قبرستان جانا۔ 7۔ قرآن پاک کی روزانہ تلاوت کرنا۔ 8۔نماز فجر کے بعد سورۂ یٰسین لازمی پڑھنا ۔ 9۔ وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینا۔10۔ روحانی غسل کرنا۔ 11۔ عشاء کی نماز کے بعد دو مرتبہ سورۂ واقعہ اور ایک مرتبہ سورۂ ملک۔ 12۔ فجر کی سنتیں گھر میں ادا کرکے جاتے ہوئے آیۃ الکرسی پڑھنا۔ 13۔ کھانا کھانے کے بعد تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھنا۔ 14۔ نماز کے بعد نظروں کی حفاظت کیلئے یہ دعا پڑھتا ہوں۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ النِّسَاءِ وَحِبَالَۃِ الشَّیْطَانِ اَللہُ خَالِقُ النُّوْرِ(7مرتبہ)۔15۔وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ﴿والضحیٰ۵﴾ روزانہ دو تین ہزار مرتبہ ان کے علاوہ مزید اعمال کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ (ر،ڈ‘س)۔
عجب حقیقت
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں جب بھی اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کا ذکر کرتی ہوں یا قرآن پاک کی تلاوت کروں‘ نماز پڑھوں‘ عجیب قسم کے چھینٹےپڑتے ہیں‘ ٹھنڈےٹھنڈے اور جب ہاتھ لگاتی ہوں تو وہاں کچھ بھی نہیں ہوتا۔ احساس ہوتا ہے جیسے ٹھنڈا پانی ڈالا گیا ہو یا ٹھنڈے پانی کی پھوار ماری گئی ہو جو بہت لطیف ہوں لیکن ہوتا کچھ نہیں‘ یہ معمول آج بھی جاری ہے اور کافی عرصہ سے شروع ہے۔اس کے علاوہ میں اکثر لیٹ کر آنکھیں بند کرتی ہوں تو میری دائیں آنکھ میں جیسے فلم چل رہی ہو الفاظ لکھے ہوئے اللہ محمدﷺ‘ خانہ کعبہ‘ روضہ رسول ﷺ میرے سامنےآتے ہیں۔ مجھے وہم ہوا کہ میری آنکھ میں موتیا ہے میںنے ڈاکٹر سے بات کی اس نے کہا آپ کا آپریشن ہوگا میں نے آپریشن کروالیا‘ آپریشن بہت اچھا ہوا‘ آپریشن کے دوران میں درود ابراہیمی پڑھتی رہی‘ سات دن میں میری آنکھ ٹھیک ہوگئی اور وہ الفاظ اللہ‘ محمدﷺ‘ خانہ کعبہ‘ روضہ رسول ﷺ پہلے سے زیادہ صاف نظر آنا شروع ہوگئے۔(ص،ب‘گ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں