Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دوزخیوں کی صورت

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

میری امت میں سے بعض اشخاص کے جسم اتنے بڑے کردئیے جائیں گے کہ ایک ہی آدمی دوزخ کا ایک کونہ بھردے گا۔
مخدوم یوسف عزیز

اور جنہوں نے برائیاں کمائیں‘ تو برائی کا بدلہ اسی جیسا ‘ اور ان پر ذلت چڑھے گی انہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا گویا ان کے چہروں پر اندھیری رات کے ٹکڑے چڑھا دیئے ہیں ‘ وہی دوزخ والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔(یونس 27) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دوزخیوں کے چہرے انتہائی سیاہ ہوں گے۔ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اگر دوزخیوں کی طرف سے کوئی جنت میں نکال دیا جائے تو اس کی صورت دیکھ کر دنیا والے ضرور مرجائیں گے اس کے بعد حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما بہت روئے۔ سورۂ مومنون میں ہے کہ آگ ان کے چہروں کو جھلساتی ہوگی اور اس میں ان کے چہرے بگڑے ہوئے ہوں گے‘‘ حدیث میں ہے کہ ’’دوزخی کو آگ جلائے گی جس کی وجہ سے اس کا ہونٹ سکڑ کر بیچ سر تک پہنچ جائے گا اور نیچے کا ہونٹ لٹک کر ناف تک پہنچ جائے گا‘ ان کی زبان تین کوس اور چھ کوس تک کھینچ کر باہر نکال دے گا‘ لوگ اس کو روندیں گے یعنی اس کے اوپر چلیں گے۔ (ترمذی)۔
دوزخیوں کے دونوں مونڈھوں کا درمیانی فاصلہ تین دن کی مسافت کےبرابر ہوگا جبکہ کوئی تیز سوار چل کر جائے اور کافر کی ڈاڑھ احد پہاڑ کے برابر ہوگی اور اس کی کھال کی موٹائی تین دن کے راستے کے برابر ہوگی۔ (مسلم شریف)۔
ترمذی میں ایک روایت ہے کہ کافر کی ڈاڑھ احد پہاڑ کے اور ران بیضا پہاڑ کے برابر ہوگی اور دوزخ میں اس کی بیٹھنے کی جگہ تین دن کےراستے کے برابر لمبی چوڑی ہوگی جتنی دور مدینہ سے زبدہ گاؤں دور ہے‘‘ ایک اور روایت ہے کہ دوزخی کے بیٹھنے کی جگہ اتنی لمبی ہوگی جتنی مکہ اور مدینہ کے درمیان فاصلہ ہے۔ (مشکوٰۃ)۔
بعض روایات میں بھی ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ :’’میری امت میں سے بعض اشخاص کے جسم اتنے بڑے کردئیے جائیں گے کہ ایک ہی آدمی دوزخ کا ایک کونہ بھردے گا۔‘‘

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 311 reviews.