Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تنگدست و بیروزگار افراد کیلئے نبوی ؐنسخے

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد مبارک نقل کرتے ہیں کہ جو شخص بھوکا ہو‘ حاجت مند ہو اور وہ لوگوں سے اپنی حاجت پوشیدہ رکھے تو اللہ تعالیٰ شانہٗ پر بوجہ اس کے لطف و کرم کے یہ حق ہے کہ اس کو سال کی روزی حلال مال سے عطا فرمائے۔
دِل خورشید‘ہری پور ہزارہ

گھر میں السلام علیکم کہنا: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: بیٹٓا جب تم اپنے گھروالوں کے پاس جاؤ تو سلام کرو‘ اس سے تم پر اور تمہارے گھر والوں پر برکت نازل ہوگی۔
بعض علماء کا کہنا ہے جو شخص اپنے گھروالوں کو پہلے سلام کرتا ہے اس کے مال و عیال میں برکت دی جاتی ہے۔
بیوی کیلئے نفقہ میں فراخی: رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو کیونکہ وہ تمہاری قیدی ہیں تم نے انہیں اللہ کے عہد وپیماں کے ساتھ حاصل کیا ہے اور اللہ کے کلمے کے ساتھ تم نے ان کو حلال بنایا ہے لہٰذا تم ان کیلئے لباس اور نفقہ کی فراخی رکھو تاکہ اللہ تمہارے لیےلذتوں میں فراخی ردے اور تمہارے لیے عمروں میں برکت عطا فرمائے جو تم چاہو گے۔ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے کردے گا۔ (سرورخاطر)۔
اشراق کے نوافل: حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ابن آدم! تو چار رکعت نفل پڑھ میرے لیے‘ اخلاص سے اول دن میں تو میں تجھے تیرے کاموں میں کفایت کروں گا۔ (ترمذی)۔
نماز سے رزق میں برکت: ایک حدیث میں ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا نماز اللہ کی رضا کا سبب ہے‘ فرشتوں کی محبوب چیز ہے‘ انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے اس سے معرفت کا نور پیدا ہوتا ہے‘ دعا قبول ہوتی ہے‘ رزق میں برکت ہوتی ہے۔ (فضائل عمال ص315)۔
حاجت اور بھوک کو پوشیدہ رکھنا: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد مبارک نقل کرتے ہیں کہ جو شخص بھوکا ہو‘ حاجت مند ہو اور وہ لوگوں سے اپنی حاجت پوشیدہ رکھے تو اللہ تعالیٰ شانہٗ پر بوجہ اس کے لطف و کرم کے یہ حق ہے کہ اس کو سال کی روزی حلال مال سے عطا فرمائے۔ (مشکوٰۃ)۔
صلہ رحمی: حضور اقدس ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کےر زق میں وسعت کی جائے اور اس کے نشانات قدم میں تاخیر کی جائے اس کو چاہیے کہ صلہ رحمی کرے۔ (مشکوٰۃ)۔
فقر کو دور کرنے والاکلمہ: حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ ننانوے بیماریوں کی دوا ہے جن میں سب سے کم درجہ کی بیماری فکر و بیماری ہے۔ (ترمذی)اگر لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ  کے ساتھ لَامَلْجَا مِنَ اللہِ اِلَّا اِلَیْہِ پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس سے ستربلائیں دور فرمائیں گے جن میں سب سے کم درجہ کی بلا فقر ہے۔

(مشکوٰۃ بحوالہ ترمذی)
خدا پر توکل: حضرت عمران بن حصین سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے (دل سے) اللہ تعالیٰ ہی کا ہورہے تو اللہ تعالیٰ اس کی سب ذمے داریوں کی کفالت فرماتا ہے اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے کہ اس کو گمان بھی نہیں ہوتا اور جو شخص دنیا کا ہورہے اللہ تعالیٰ اس کو دنیا کے حوالے کردیتا ہے۔

(حیوۃ المسلمین 128)
تقدیر پر راضی رہنا: حضو ر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو جو کچھ دیتا ہے اس سے ان کی آزمائش کرتا ہے اگر وہ اپنی قسمت پر راضی ہوجائیں تو ان کی روزی میں برکت عطا فرماتا ہے اور راضی نہ ہوں تو ان کی روزی کو وسیع نہیں کرتا۔ (مسند احمد)۔
تجارت کرنا: حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سوداگری کرو کیونکہ روزی کے دس حصے ہیں‘ جن میں نو حصے صرف سوداگری میں ہیں۔ (احیاء العلوم)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 290 reviews.