Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تنگدستی و مشکلات سے نجات کا واحد نسخہ

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

آئیں! قرآن پاک کی تلاوت کریں اور اللہ پاک کی مہربانیاں فضل و کرم اور نوازشیں سمیٹ لیں‘ اللہ پاک ہم سب کو تلاوت قرآن پاک پڑھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری 2008ء کے شماروں اور خطبات عبقری میں بھی پڑھا کہ دنیا کا کوئی بھی کام ہو‘ کوئی بھی مقصد‘ پریشانی مشکل ہو‘ قرآن پاک کی ہر سطر پر پڑھو ’’نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ‘‘ ایک ختم دو ختم تین ختم پانچ ختم حد سات ختم دنیا کی کوئی مشکل مشکل نہیں رہے گی‘ میں نے پچھلے رمضان میں شروع کردیا‘ ہرروز ایک پارہ پڑھا پڑھتے ہوئے بیس دن گزرے ہونگے‘ مجھے پڑھنے میں بہت مزہ آنے لگا‘ رمضان کے اختتام پر ایک ختم ہوگیا۔

 عید کے دن سے دوبارہ شروع کردیا‘ اتنا مزہ آتا پڑھنے میں کہ میں نے ایک دن میں دس پارے پڑھ لیے‘ تیسرے دن دوسرا ختم بھی ہوگیا اور چوتھے دن سے تیسرا ختم شروع کردیا اور دن میں پانچ پارے پڑھنا شروع کردئیے اور پانچویں دن دس پارے پڑھ کر تیسرا ختم بھی کردیا‘ پھر ہر روز پانچ پارے پڑھنا معمول بنالیا اس دوران اللہ پاک نے میرے کاموں میں آسانیاں پیدا فرمادیں‘ ذہنی اور جسمانی طاقت میں بے حد اضافہ ہوا کام کرنے کی صلاحیت میں بھی بہت اضافہ ہوا‘ لوگ عزت کرنے لگے‘ دعاؤں میں اثر پیدا ہوا۔
 میرے پاس کچھ تعویذات ہیں جو میں اپنے بزرگوں کی اجازت سے مختلف مسائل کیلئے لوگوں کو فی سبیل اللہ دیتا ہوں ان میں تاثیر بڑھ گئی‘جب سےنَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ کے ساتھ قرآن پاک شروع کیا ہے‘ میری زبان میں میرے دم درود میں ہزار گنا تاثیر بڑھ گئی ہے‘ جب قرآن پاک پڑھتا ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے قرآن پاک کا ہرلفظ‘ ہر آیت‘ مجھ سےکہہ رہی ہو کہ مجھ میں یہ تاثیر ہے میں نے کچھ آیتیں نوٹ بھی کیں اور ان کو پڑھا بھی جس کام کیلئے پڑھا فوراً سے پہلے کام ہوا‘ اسی طرح ایک دن قرآن کی تلاوت کررہا تھا مجھے لگا کہ قرآن کی آیت مجھ سےکہہ رہی مجھ میں یہ تاثیر ہے‘ میں نے وہ آیت نوٹ کرلی ایک دن بیٹھا ہوا تھا چھوٹا بھانجا بہت شرارت کررہا تھا‘ مجھے وہ آیت یاد آئی میں نے چند مرتبہ پڑھ کر اس کی طرف دم کردیا‘ آیت دم کرنا تھی‘ میرا بھانجا میری گود میں چڑھ گیا اور بہت پیار کرنے لگا وہ دن آج کا دن میرا بھانجا میری ہر بات مانتا ہے‘ بہت پیار کرتا ہے‘ میرے بغیر اس کا گزارہ نہیں ہوتا‘ میں اس کو ڈانٹوں یا مار بھی لوں تو اس کا پیار کم نہیں ہوتا۔ ہروقت میرے ساتھ رہتا ہے‘ میرے ساتھ کھاتا ہے‘ پیتا ہے‘ سوتا ہے۔
 ایک دن ایک دکان پر کچھ سودا اور ایزی لوڈ کرانے گیا‘ دکان پر کافی رش تھا‘ میں کافی دیر تک کھڑا رہا کہ اچانک یہ آیت یاد آئی‘ میں نے چند مرتبہ پڑھ کر دور سے ہی دکاندار پر دم کردی‘ اس پر دم کرنا تھا وہ اپنی دکان چھوڑ کر میرے پاس آگیا اور آؤ بھگت کرنے لگا اس نے سب کو چھوڑ کر پہلے مجھے سودا دیا اور ایزی لوڈ بھی ہوگیا۔ قرآن پاک کے پانچ ختم ہوگئے تھے‘ چھٹا ختم جاری تھا‘ ایک رات میں صحن میں سورہا تھا‘ سب گھر والے بھی تھے کہ اچانک تیز بارش شروع ہوگئی سب گھر والے برآمدے میں چلے گئے۔
 مجھے بھی آواز دی کے جلدی اٹھو لیکن میں نے کہا میں نہیں آتا ابھی بارش نہیں ہے جب بارش ہوگی آجاؤں گا حالانکہ بارش بہت تیز اور زور وشور سے ہورہی تھی‘ میں نے منہ سے چادر اٹھا کر دیکھا تو مجھے ایسا لگا جیسے کوئی سبز کپڑے پہنے ہوئے میرے سرہانے کی طرف اکھڑا ہے اور اس نے مجھ پر کوئی چیز پھیلائی ہوئی ہے اور اُس چیز کی وجہ سے مجھ پر بارش نہیں پڑھ رہی ہے‘ اتنی تیز بارش میں نہ میں گیلا ہوا نہ میرا بستر بلکہ ایک قطرہ تک بھی مجھ پر نہیںگرا‘ یہ سب برکتیں مجھے قرآن پاک کی تلاوت اورنَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ کے ذکر سے حاصل ہوئی قارئین عبقری سے گزارش ہے آپ بھی تلاوت قرآن پاک کریں کیونکہ ہماری پریشانیوں اور مشکلات سے نجات کا واحد ذریعہ ہے‘ آئیں قرآن پاک کی تلاوت کریں اور اللہ پاک کی مہربانیاں فضل و کرم اور نوازشیں سمیٹ لیں اللہ پاک ہم سب کو تلاوت قرآن پاک پڑھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 265 reviews.