Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پانچ خطرناک خصلتیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

جس قوم میں بے حیائی کھلم کھلا پھیل جائے تو اس قوم میں طاعون اور وہ بیماریاں پھیلتی ہیں کہ جو پہلے کبھی ظاہر نہ ہوئی تھیں
محمد رضوان خٹک‘ کربوغہ شریف

عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے۔ حضرت ابوبکر‘ عثمان غنی‘ عمر‘ علی‘ عبدالرحمٰن بن عوف‘ عبداللہ بن مسعود‘ معاذ بن جبل‘ خذیفہ بن ایمان‘ ابوسعید حدری اور میں رضوان اللہ علیہم اجمعین سب آپﷺ کی بارگاہ میں حاضر تھے کہ ایک انصاری نوجوان آیا اور سلام کرکے بیٹھ گیا اور عرض کیا کہ یارسول اللہ ﷺ سب سے بہتر مسلمان کون ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس کے اخلاق سب سے بہتر ہیں۔ بعدازاں اس نے سوال کیا ’’کون مسلمان سب سے زیادہ ہوشیار ہے‘‘آپ ﷺ نے فرمایا جو سب سے زیادہ موت کو یاد کرنے اور موت آنے سے پہلے سب سے زیادہ موت کی تیاری کرنے والا ہو‘ ایسے ہی لوگ سب سے زیادہ ہوشیار ہیں۔انصاری نوجوان تو ساکت ہوگیا اور آپ ﷺ مجلس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: پانچ خصلتیں نہایت خطرناک ہیں اللہ تعالیٰ تم کو ان سے پناہ دے اور ان کے دیکھنے سے محروم رکھے۔ 1۔جس قوم میں بے حیائی کھلم کھلا پھیل جائے تو اس قوم میں طاعون اور وہ بیماریاں پھیلتی ہیں کہ جو پہلے کبھی ظاہر نہ ہوئی تھیں۔2۔ جو قوم ناپ تول میں کمی کرتی ہے وہ قحط سالی اور مشقتوں میں مبتلا ہوتی ہے اور ظالم بادشاہ ان پر مسلط کیا جاتا ہے۔3۔جو قوم اپنے مال کی زکوٰۃ نہیں نکالتی اس سے بارش روک لی جاتی ہے اگر جانور نہ ہوتے تو بالکل بارش سے محروم کردئیے جاتے۔4۔ اور جو قوم اللہ عزوجل اور اس کے رسول ﷺ کا عہد توڑتی ہے تو اللہ تعالیٰ اجنبی دشمنوں کو ان پر مسلط کردیتا ہے اور وہ غیرقوم کے لوگ ان کے ہاتھ میں جو کچھ ہوتا ہے وہ سب لے لیتے ہیں۔ 5۔ اور جب پیشوا اور حکام کتاب اللہ کے خلاف فیصلہ کرنے لگیں اور متکبر اور سرکش ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ آپس میں پھوٹ ڈال دیتے ہیں۔ (بحوالہ سیرۃ المصطفیٰ جلد دوم صفحہ 410)۔ قارئین! آج ہم اپنا محاسبہ کریں کہیں یہ پانچ خصلتیں ہم میں تو نہیں۔۔۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 244 reviews.