Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

میں چاہتا ہوں میں سوتے ہوئے تڑپ کر اٹھوں کہ اللہ مجھے یا د کررہا ہے اور میں سورہا ہوں۔ اللہ کی محبت کی وجہ سے میں سو نہ سکوں۔
پوشیدہ

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آپ نے عشق حقیقی کی بات کی تھی آپ نے تیسرا کلمہ پڑھنے کا کہا تھا جو اللہ کا شکر ہے جاری ہے۔80 ہزار مرتبہ پڑھ چکا ہوں۔ اللہ کی پیاس بڑھتی جارہی ہے‘ میں چاہتا ہوں اللہ کی پیاس‘ اللہ کی محبت مجھے بے حال کردے۔محترم حکیم صاحب! میں چاہتا ہوں میں سوتے ہوئے تڑپ کر اٹھوں کہ اللہ مجھے یا د کررہا ہے اور میں سورہا ہوں۔ اللہ کی محبت کی وجہ سے میں سو نہ سکوں۔ محترم   حکیم صاحب! میرے لیے دعا کریں کہ میرے دل میں اللہ کی محبت کا درد پیدا ہوجائے۔ میں جب سےآپ کے ساتھ چلا ہوں کافی دفعہ حال اور حالات آئے جو اندر اور باہر دونوں سے تھے۔ اللہ نے مجھے سنبھال کر رکھا‘ اللہ کا شکرہے۔ میں آپ کا شکریہ کس منہ سے ادا کروں۔ آپ کا مجھ پر بہت بہت احسان ہے۔ میرا اللہ آپ کو اس کا بدلہ دےگا۔ حضرت جی میرا اللہ مجھ سے بہت بہت پیار کرتا ہے۔ آپ مجھے اپنی اور قربت عطا کردیں کہ میں بھی اللہ سے پیار کرسکوں اللہ سے اتنا پیاروں کروں کہ میں میں نہ رہ سکوں۔ حضرت صاحب! میں درس ‘ حلقہ کشف المحجوب کے علاوہ بھی آپ کی قربت چاہتا ہوں۔ آپ خود ہی تو کہتےہیں کہ میسر کو مؤثر بناؤ۔ میں اپنا روحانی رزق بڑھانا چاہتا ہوں۔ محترم حکیم صاحب! اگر کوئی ایسا فعل جس کی وجہ سے میں اپنے اللہ سے دور ہورہا ہوں تو دعا کریں کہ اللہ مجھ سے وہ فعل نہ کروائے۔میرا نام شائع مت کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 187 reviews.