Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہیپاٹائٹس سی سے نجات کا عجیب وغریب ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2014ء

اگر کسی کو چوٹ وغیرہ لگ جائے اور خون جم جائے تو سرسوں کے تیل میں کھانے والا نمک ڈال کر آگ پر سرخ کرلیں‘ نیم گرم نمک اس جگہ باندھ دیں‘ درد بھی ٹھیک اور خون فوراً ٹھیک ہوجائے گا‘ یعنی نشان تک مٹ جائے گا

گردے کی پتھری اورصرف 7 روپےکا نسخہ
(طاہراقبال)
گندھک آملہ سار ایک تولہ‘ قلمی شورہ 6 ماشے‘ کالی مرچ 14 عدد۔ ترکیب: گندھک آملہ سار چولہے پر رکھ کر گرم ہونے پر ایک ایک کرکے کالی مرچیں اس میں ڈالتے جائیں۔ کالی مرچ بھن جانے کے بعد اتار کر اس میں قلمی شورہ ملالیں اور اچھی طرح رگڑیں۔ اس کیلئے لوہے کا ہاون دستہ استعمال کریں۔ اس کی تین پڑیوں کے برابر خوراک بن جائے گی۔ ایک خوراک صبح‘ دوسری شام کو اور تیسری خوراک اگلی صبح استعمال کریں۔ انشاء اللہ تین خوراکوں کے استعمال سے ہی پتھری پانی کی طرح تحلیل ہوجائے گی۔ نہیں تو دوبارہ تین خوراکیں مزید استعمال کریں۔ یہ نسخہ صرف سات روپے میں تیار ہوجاتا ہے۔
درد گردہ کیلئے جگنوکا نسخہ:2عدد جگنو لیکر ’’منقی‘‘ کے دو دانوں میں رکھ کر مریض کو کھلانے سے گردے کا درد فوراً ختم ہوجاتا ہے۔ یہ میرا بار بار کا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ یہ نسخہ میں نے ماہنامہ عبقری سے لے کر آزمایا تھا اور جس کسی کو بھی بتایا اور اس نے کیا تو اس کے سوفیصد رزلٹ ملے۔

خونی بواسیر کیلئے
(ہارون الرشید)
مجھے پچھلے سال خونی بواسیر کا مسئلہ ہوگیا۔ اس کیلئے میں  جو بھی دوائی استعمال کرتا لیکن افاقہ نہیں ہورہا تھا۔ کسی نے مجھے بتایا کہ گھیا توری پکا کر مسلسل تین سے چار دن کھائیں۔ اس میں نمک کے علاوہ کچھ نہیں ڈالنا۔ میں نے یہ عمل کیا تو پہلے ہی دن سے نمایاں فرق محسوس ہوا اور تین سے چار دن کے بعد سےآج تک الحمدللہ دوبارہ کبھی بواسیر کا مسئلہ نہیں ہوا۔

ہیپاٹائٹس سی کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ
(ناصر جاوید)
اگر ڈاکٹر ہیپاٹائٹس سی کے مریض کو لاعلاج قرار دےدیں تو اس کیلئے ایک آسان نسخہ ہے‘ تھوڑا سا گُڑ لے کر دو مکھیاں (عام) ہتھیلی پر رکھ کر رگڑیں‘ اتنا رگڑیں کہ رگڑتے رگڑتے گُڑ پگھلنا شروع ہوجائے گا اور مکھیاں اس میں مکس ہوجائیں گی۔ اچھی طرح مکس کرکے تین گولیاں بنالیں اور ایک ہی وقت میں تینوں گولیاں (مریض کو چاہے بچہ ہو یا بڑا) کھلادیں۔ صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ اس کے بعد پندرہ دن تک صرف ابلی ہوئی چیزیں کھانی ہیں ساتھ جوار کی روٹی کھانی ہے‘ دودھ‘ دہی‘ مرچ مصالحے اور تلی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز کرنا ہے۔ اس کے بعد ٹیسٹ کروالیں‘ انشاء اللہ ہیپاٹائٹس بالکل کلیئر آئے گا۔ یہ نسخہ میں نے اپنے ایک دوست کو گجرات میں استعمال کروایا تھا اللہ نے اس کو شفاء دے دی۔نوٹ: یہ نسخہ قارئین کی طرف سے آیا ہے‘ باقی علماء سے مشورہ کرلیں۔

ہیپاٹائٹس سی چھوٹے سے ٹوٹکے سے ٹھیک
(محمد جمیل‘ سیالکوٹ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ پانچ سال سے ہیپاٹائٹس سی کا مریض ہوں اور آپ کا نسخہ ہلدی‘ سونف اور ملٹھی ہموزن پیس کر ایک چائے کا چمچ صبح ‘ دوپہر شام پانی کے ساتھ استعمال کررہا ہوں‘ ابھی میں نے چند دن ہی استعمال کیا تو الحمدللہ مجھے کافی افاقہ ہے۔

احتلام و جریان کا کامیاب نسخہ
(عبداللہ‘ کراچی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کی کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ جو میں نے دفتر ماہنامہ عبقری لاہور سے بذریعہ پارسل منگوائی کے صفحہ نمبر 221 پر جو احتلام‘ جریان کا نسخہ لکھا ہے وہ میں نے استعمال کیا‘ ایک ہی ہفتے میں بندے کو آرام آگیا ۔ حالانکہ اس بیماری کی وجہ سے میں پچھلے تین سال سےپریشان تھا اور ادویات کھا کھا کر تنگ آچکا تھا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے‘ اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم رکھے۔ نسخہ یہ ہے:۔ھوالشافی: تالمکھانہ دو تولہ‘ کونچ سفید دو تولہ‘ ستاور دو تولہ۔ تینوں ادویات کو کوٹ پیس کر گولیاں بنالیں یا درمیانے سائز کے کیپسول میں بھرلیں۔ صبح و شام ایک ایک کیپسول استعمال کریں۔

نسخہ زکام گرمی و سردی
(والدہ محمد نوید)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اس نازک دور میں جو خدمت خلق آپ فرمارہے ہیں اس کیلئے ہم جیسے حقیر اور ناچیز لوگوں کے پاس الفاظ تک نہیں جن سے آپ کی تعریف لکھ سکوں‘ اللہ آپ کو لمبی عمر اور صحت عطا فرمائے۔ آمین!ایک نسخہ زکام کیلئے لکھ رہی ہوں جو کہ کئی بار کا آزمودہ اور مجرب ہے۔ گلا بیٹھا ہو‘ کھانسی ہو‘ سردی کا یا گرمی کا زکام ہو فوراً آرام آجاتا ہے لیکن پہلے اور دوسرے دن نہیں لینا‘ تیسرے دن سے شروع کرنا ہے۔( یعنیجس دن زکام لگے وہ دن اور اس سے اگلا دن نسخہ استعمال نہیں کرنا)۔ ھوالشافی: آدھی چمچ خشخاش دھلی ‘خشک اور صاف‘ تھوڑا سا دیسی گھی اس میں ڈالیں‘ اس کو سوئی گیس پر نہیں بلکہ انگاروں کی آگ پر رکھیں‘ سرخ ہونے دیں‘ جب خوشبو آئے تو آدھی پیالی دودھ میں ڈال کر پی لیں لیکن ضروری ہے کہ یہ نسخہ سوتے وقت استعمال کریں اوپر سے پانی بالکل نہیں پینا۔ انشاء اللہ فوراً آرام آجائے گا۔ اس نسخہ کو معمولی مت سمجھیں۔

چوٹ لگے اور خون جم جائے تو۔۔۔؟: اگر کسی کو چوٹ وغیرہ لگ جائے اور خون جم جائے تو سرسوں کے تیل میں کھانے والا نمک ڈال کر آگ پر سرخ کرلیں‘ نیم گرم نمک اس جگہ باندھ دیں‘ درد بھی ٹھیک اور خون فوراً ٹھیک ہوجائے گا‘ یعنی نشان تک مٹ جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 184 reviews.