Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ چیزفرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ ۔ قسط نمبر7

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

ایک خاتون نے خط لکھا کہ محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں۔۔۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ آپ کے صرف ایک وظیفے نے میری زندگی کی ڈھیروں پریشانیاں‘ مشکلات‘ الجھنیں۔۔۔ خوشیوں میں بدل دی ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں اپنی زندگی کی کہانی کیسے شروع کروں۔۔۔ جب میری منگنی ہوئی تو غیروں میں ہوئی تھی اور لڑکے کا اپنا کاروبار تھا لیکن جب میری شادی ہوئی تو پتہ چلا کہ لڑکا کسی کے ہاں ملازمت کرتا تھا جو اُس نے شادی سے چند دن پہلے ہی چھوڑ دی تھی۔ میرے والد صاحب میری شادی سے ایک سال پہلے ہی فوت ہوگئے تھے‘ میرے بھائیوں نے میری شادی کی‘ میرے میکے والے بہت امیر تھے‘ میری شادی کے بعد میرے میکے والوں کے حالات بہت خراب ہوگئے اور میری شادی کے ایک سال بعد میرا جوان بھائی حادثہ میں فوت ہوگیا اور میرا میکہ بھی تباہ ہوگیا۔ میرے دو بچے پیدا ہوئے جو پیدا ہوتے ہی فوت ہوگئے۔ پھر ایسا ہونے لگا کہ میرے سسرال والے مجھے اکثر گھر سے نکال دیتے۔ پھر اللہ نے مجھے چار بچے دئیے۔ میرے خاوند نے جتنے بھی کام شروع کیے سب ڈوب جاتے۔ کبھی میرا زیور بیچا جاتا کبھی کسی سے پیسہ لے کر کاروبار شروع کیا جاتا مگر سرمایہ نہ بچتا۔ میرے خاوند کو شوگر اور بلڈپریشر کی بیماری ہوگئی اور مجھے جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی بیماری ہوگئی۔ میرے حالات دن بدن نیچے جارہے تھے‘ کوئی کہتا جادو ہے‘ کوئی نظر بد۔۔۔ بس جس کے منہ میں جو آیا اس نے کہا اور ہم اس کے پیچھے دوڑ پڑے مگر کہیں سے بھی شفاء نصیب نہ ہوئی۔
ایک مرتبہ سردیوں میں میرے ساتھ یہ ہوا کہ صبح جب میں جاگی اور اُس وقت سب سوئے ہوئے تھے میں پانی گرم کرنے کیلئے چولہا جلانے لگی تو اچانک چولہے کو میرا ہاتھ لگا تو چولہا بہت گرم تھا ایسے جیسے کسی نے ابھی ابھی جلایا ہو حالانکہ میں نے اس کو آگ نہیں لگائی تھی‘ ایک دفعہ ہم سب بیٹھے ہوئے تھے اپنے کمرے میں کہ مغرب کے وقت میں نے دیکھا کہ ایک چوہا جس کا سر نہیں ہے‘ ہمارے کمرے سے باہر گیا میں نے سب سے پوچھا لیکن وہ چوہا صرف میں نے دیکھا تھا کسی اور نے نہیں۔
میرے حالات اتنے خراب ہوگئے کہ میرے دماغ کی حالت اتنی خراب ہوجاتی کہ میرا دل کرتا کہ کوئی چیز کھا کر مرجاؤں‘ میری نظر دن بدن کمزور ہوتی گئی۔ ہمارے اوپر قرضہ دن بدن بڑھتا چلا گیا۔ایک وقت کا کھانا کھالیں تو اگلے وقت کا کوئی پتہ نہیں ہوتا‘ ہم بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتے تھے جس کی وجہ سے ہمارا میٹر کٹ چکا تھا‘ میرے بچے ہروقت ایک دوسرے سے لڑتے رہتے تھے‘ حتیٰ کہ ایک وقت ایسا آیا کہ ان سارے حالات کی ذمہ دار میں خود کو سمجھنے لگی اور میں اکثر خود کو منحوس کہتی اور سوچتی کہ میری ہی وجہ سے میرا سسرال تباہ ہوگیا ہے‘ ان کا ہر کاروبار ختم ہوگیا ہے۔  جب سے میں آئی ہوں ان کا زوال شروع ہوگیا ہے۔
میری اور میرے خاوند کی آپس میں بہت زیادہ تلخیاں پیدا ہوچکی تھیں‘ میں ہروقت سوچتی کہ کبھی میرے شوہر بھی مجھ سے ہنس کر بات کریں گے؟ کیا میں کبھی ان مسائل کے گرداب سے باہر آسکوںگی اور میرے بچے سکون کی زندگی بسر کریں گے اور کیا خدا ہمیں بھی کبھی سکون اور ترقی نصیب کریں گے۔
 ان ہی حالات میں نے گھر میں سلائی کا کام شروع کیا اور محلے کی عورتوں نے مجھ سے سوٹ سلائی کروانا شروع کردئیے‘ ایک دن ایک محلے کی عورت اپنی کسی رشتے دار کے ساتھ آئی اور جب اس نے میرے گھر کے حالات دیکھے اور جب میں نے اپنی ساری روداد سنائی تو انہوں نے مجھے عبقری رسالے کا بتایا اور ساتھ ایک وظیفہ دیا یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  اور بتایا کہ اس کو صبح و شام اٹھتے بیٹھے ہروقت لاکھوں کی تعداد میں پڑھو‘ دیکھو تمہارے حالات کیسے بدلتے ہیں اور تمہارا جتنا سرمایہ مختلف کاروبار میں لگا ہے کیسے واپس آتا ہے۔ پہلے تو مجھے یقین نہ آیا مگر اس نے جب عبقری میں چھپے مضمون اور آپ کے درس کے چند واقعات مجھے سنائے اور اپنے موبائل میں موجود درس مجھے سنایا تو مجھے امید کی کرن نظر آئی۔ میں ہروقت یہی وظیفہ پڑھنے لگی۔ انہی دنوں میرے میاں نے کسی سے پیسے پکڑ کر اور کچھ میرے سلائی سے بچائے ہوئے پیسے شامل کرکے موبائل کی ایک بالکل چھوٹی سی دکان ڈالی۔ کرم یہ ہوا کہ پہلے ہفتے میں ہی دکان کا سارا مال بک گیا اور اگلے ہفتے دوبارہ سارا مال ڈالا الحمدللہ تین ماہ میں میرے میاں کی چھوٹی سی دکان اب بڑی دکان میں بدل چکی ہے‘ میری بیٹی کو کالج میں داخلہ مل چکا ہے‘ ہمارے گھر میں اب سکون ہے‘ بچے آپس میں لڑتے جھگڑتے نہیں‘ ہمارا بجلی کا میٹر دوبارہ لگ چکا ہے‘ میرے پاس سوٹ سلوانے کے اتنے آرڈر آچکے ہیں کہ میں سوچ رہی ہوں کسی کاریگر عورت کو اپنے ساتھ گھر میں رکھ لوں۔ میرے شوہر میری اتنی عزت کرنا شروع ہوگئے ہیں کہ مجھے یقین ہی نہیں آتا کہ میں وہی ہوں‘ جس سے گھر کا کوئی فرد حتیٰ کہ میرے بچے بھی بات تک سننا تو درکنار میری شکل تک دیکھنا گوارا نہیں کرتے تھے۔ آج گھر کا ہرفرد میری عزت کرتا ہے۔ہمارا قرضہ آدھے سے زیادہ اتر چکا ہے‘ باقی انشاء اللہ چند ماہ میں اتر جائے گا۔اب عبقری ہمارے گھر ہر ماہ باقاعدگی سے آتا ہے‘ ہر جمعرات ہم عبقری کی ویب سائٹ سے لائیو درس سنتے ہیں۔میں اب بھی سوچتی ہوں کہ اگر مجھے عورت نہ ملتی اور یہ وظیفہ نہ دیتیںتو شاید میں اب بھی اُسی جہنم میں زندگی بسرکررہی ہوتی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 806 reviews.