Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

لاعلاج امراض کیلئے آزمائی چٹنی کا نسخہ حاضر ہے!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

فقیرنی کے غریب خانے پر آئیں۔جیسے ہی انہوں نے مجھے دیکھا ایسے گلے ملیں‘ کیفیت ان کی ایسی تھی کہ ان کےکنٹرول میں ہنسی نہ تھی۔ دعاؤں کا خزانہ ان کی زبان سے نکل رہا تھا‘ اپنی صحت یابی سے اتنی مسرور تھیں‘ اس دن اندازہ ہوا حقیقی خوشی یہ ہے۔

کثرت بلیڈنگ کا علاج
(ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)

اکثر خواتین کو یہ مرض لاحق ہوگیا ہے‘ نماز قضا ہوتی ہے تو مسلسل بلیڈنگ دو سے چھ ماہ تک خواتین کو ہوتی ہے‘ حتیٰ کہ شدید گرمی میں بھی اس مرض کا شکار خواتین کو دیکھا‘ شدید گرمی میں کس طرح اس دکھ کو سہتی ہیں حالانکہ اس کی اذیت تو چند دن سہنا ہی شدید امتحان سے گزرنا ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک خاتون مجھے ایک میت والے گھر میں نظر آئیں۔ کیونکہ وہ آرام دہ کرسی پر تشریف فرما تھیں۔ فقیرنی کو بے چینی ہوئی‘ ان کے قریب گئی‘ بیماری کی نوعیت دریافت کی وہ اپنا مرض بتارہی تھیں‘ اس خوفناک بیماری کی اذیت ان کے چہرے سے عیاں تھی۔ شادی کو صرف دس سال ہوئے تھے‘ یہ خوفناک مرض چھ ماہ سے لگا ہوا ہے۔ اب ان کی کیفیت یہ تھی کہ سارا دن صرف اپنی ہی دیکھ بھال کر پاتیں۔ ماہر سرجن کے پاس زیرعلاج رہیں‘ دور دراز شہروں میں گئیں‘ لاکھوں روپے دواؤں پر خرچ کرڈالے مگر افاقہ نہ ہوا۔ فقیرنی نے ان محترمہ سے کہا کیا آپ حکیم کا نسخہ استعمال کرسکیں گی۔ ایک دم ان کی زبان سے جو الفاظ ادا ہوئے ’’میں صدقے جاؤں مجھے جلدی سے بتاؤ‘‘ میں نے نسخہ بتایا‘ استعمال کرایا۔ وہ تو ایک ہفتے میں ٹھیک ہوگئیں۔ فقیرنی کے غریب خانے پر آئیں۔جیسے ہی انہوں نے مجھے دیکھا ایسے گلے ملیں‘ کیفیت ان کی ایسی تھی کہ ان کےکنٹرول میں ہنسی نہ تھی۔ دعاؤں کا خزانہ ان کی زبان سے نکل رہا تھا‘ اپنی صحت یابی سے اتنی مسرور تھیں‘ اس دن اندازہ ہوا حقیقی خوشی یہ ہے۔ دوسروں کو بنا کسی معاوضے کے ان کا حق دیدو۔ بغیر کسی لالچ سے ان کے دکھوں کو دورکردو۔ ان کی جھولی میں ان کا حق ڈال دو۔ پھر قدرت کیسے مہربان ہوتی ہے۔ یہ آنکھوں سے خود دیکھیں۔ نسخہ آپ کے پاس ہے۔ وہ عبقری کے حوالے کردیں‘ نسخہ جو استعمال کرنا وہ درج ذیل ہے:۔
سونف ایک چھٹانک‘ انگور کی جڑ ایک چھٹانک‘ پودینہ سوکھا یا تازہ ایک چھٹانک‘ انج بہار کے سوکھے پھول ایک چھٹانک‘ پانی چار گلاس‘ چینی آدھا کلو۔بنانے کا طریقہ: تمام اشیاء کو پتیلے میں ڈال کر چولہے پر رکھیں‘ آنچ دھیمی رکھیں۔ جب تار بن جائے تو شربت کو نیچے اتار لیں‘ پھر ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر کسی بوتل میں ڈالیں۔ روزانہ صبح و شام آدھا گلاس شربت اور آدھا گلاس پانی ملائیں اور پی لیں۔ پھر اسی طرح پورا نسخہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ شفاء ہوگی۔ نسخہ دو سے تین بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔کچھ عرصہ استعمال کریں۔

معالج اور مریضوں کے تجربات
(ع،ا۔ ٹبہ سلطانپور)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ میں دو سال سے عبقری کاقاری ہوں‘ میں نے آج تک کوئی ایسا رسالہ نہیں دیکھا اور نہ ہی اس عبقری جیسا دوست پہلے کبھی ملا۔ حکیم صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں دن دگنی رات چوگنی ترقی و برکات عطا فرمائے۔ حکیم صاحب! میں نے اس رسالہ میں بہت زیادہ تجربات کیے اور انہیں آزمایا بہت ہی مفید پایا۔ عبقری میں مختلف بیماریوں کے بارے چٹنی والا نسخہ پڑھاتو اسے لاتعداد لوگوں نے آزمایا اور سب کا جواب یہی آیا کہ اسے بہت ہی مفید پایا کسی نے یہ نہیں کہا کہ ہمیں فائدہ نہیں ہوا۔ میرے والد صاحب کو شوگر ہے ہم یہ نسخہ کافی عرصہ سے آزما رہے ہیں کہ یہ نسخہ اگر پابندی سے استعمال کیا جائے توسب دوائیں چھوٹ جاتی ہیں۔ چٹنی کا نسخہ درج ذیل ہے:۔
چٹنی کے اجزاء: سبز پودینہ‘ ادرک یا سونٹھ سبز‘ اناردانہ ہموزن ملا کر سل وٹے یا گرائینڈر میں خوب رگڑیں جتنا زیادہ رگڑیں گے اتنا زیادہ مفید و مؤثر ہوگا بعض لوگ اس میں ہموزن دیسی لہسن بھی ملا دیتے ہیں لیکن میں عموماً یہی 3 اجزاء استعمال کراتا ہوں اس میں مزید کوئی نمک مرچ نہ ڈالیں اکٹھی بھی بنا کر فریج میں رکھ سکتے ہیں روزانہ ڈیڑھ چمچ سے ایک چھوٹا چمچ دن میں تین سے پانچ بار کھانے کے علاوہ یا کھانے کے ہمراہ جیسے دل چاہے استعمال کریں۔ پرانی بیماریوں میں مستقل استعمال کریں اور اگر مزید کوئی اور دوا استعمال کررہے ہیں تو اسے فوراً نہ چھوڑیں۔ اگر اجزاء تازہ نہ ملیں تو مجبوراً خشک بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ عبقری میں گردہ کی پتھری کے بارے میں علاج پڑھا کہ ایک کلو دودھ اور ایک کلو پانی ملا کر روزانہ پلائیں تو ایک ملنے والے کو بتایا جس کے گھر والوں کو پتھری تھی‘ انہوں نے چند روز ہی اس طرح کیا کہ پتھری زائل ہوگئی۔ اس سے پہلے ان کاارادہ آپریشن کروانے کا تھا۔ انہوں نے بہت دعائیں دیں۔ جوڑوں کے درد کے بارے میں اور بڑھے ہوئے پیٹ کو چھوٹا کرنے کیلئے اور اعصابی کمزوری اور کمر کے درد اور معدہ اور السر کے مریضوں کو عبقری اپریل 2013ء کے رسالہ میں موجود نسخہ موجود ہے۔ ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سوگرام۔ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں۔ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔ یہ نسخہ میں نے کئی لوگوں پر آزمایا اس میں تو اللہ کے حکم سے شفاء ہی شفاء ہے جس نے بھی مکمل یقین کے ساتھ یہ نسخہ بنایا تو اس نے بہت ہی اچھا رزلٹ سنایا اور روحانی پھکی کے تو عجیب ہی کمالات ہیں جس مرض کیلئے بھی یہ لی جائے وہ مرض اللہ کے حکم سے دور ہوجاتی ہے۔ میرے کزن ایک مرتبہ لیٹے ہوئے تھے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ جسم میں بہت درد ہیں اور بخار بھی ہے تو انہیں یہ پھکی استعمال کروائی اور ساتھ ہی وضو کروا کر وضو کے بعد تین گھونٹ اس بیماری کو دور کرنے کی نیت سے پلائے تو اللہ کے حکم سے فوراً وہ ٹھیک ہوگئے۔ عبقری کے میں نے بہت ہی تجربات کیے اور کررہے ہیں۔ اگر یہ مکمل تجربات ہی لکھنا شروع کریں تو ایک کتابچہ تیار ہوجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 766 reviews.