Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خشک میوے اپنائیں سردیاں خوشگواربنائیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

بہت سارے خشک میوے پروٹین کا بھی اچھا ذریعہ ہیں اس لیے مونگ پھلی کے مکھن اوربادام کے مکھن کو اکثر پروٹین والی غذاؤں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔خشک میوؤں میں موجود چکنائی کو سڑنے سے روکنے کیلئے ان کا مناسب طور پر ذخیرہ کرنا ضروری ہے۔
(ریحانہ صدیقی)

حالیہ تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ خشک میوؤں میں ایسے بہت سے وٹامنز اور دھاتیں (منرلز) شامل ہوتی ہیں جو انسان کو امراض قلب‘ ہائی بلڈپریشر اور فالج سے تحفظ بہم پہنچاتی ہیں۔ یہ نئی دریافت ہے۔ اس سے پہلے خشک میوے کی ان منفوعات کا علم نہیں تھا۔ خشک میوؤں میں موجود فائدہ مند منرلز میں کیلشیم‘ میگنیشیم اور پوٹاشیم شامل ہیں اور یہ سب ہائی بلڈپریشر کے خلاف تحفظ بہم پہنچاتے ہیں۔پستے‘ خشک میوؤں میں پوٹاشیم کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں اور ان کے بعد بادام اور بادام کیلشیم کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔طبی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خشک میوؤں کا زیادہ استعمال صحت کیلئے مفید ہے۔ بہت سارے خشک میوے پروٹین کا بھی اچھا ذریعہ ہیں اس لیے مونگ پھلی کے مکھن اور بادام کے مکھن کو اکثر پروٹین والی غذاؤں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔خشک میوؤں میں موجود چکنائی کو سڑنے سے روکنے کیلئے ان کا مناسب طور پر ذخیرہ کرنا ضروری ہے۔حالیہ تحقیق سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ خشک میوؤں کو صحت بخش غذا کا ایک مستقل حصہ ہونا چاہیے۔ دنیا کے ممتاز محققین‘ ماہرین غذا اور اشیائے خوردونوش کے ماہرین نے تحقیق و تفتیش کے ذریعے اس امر کا پتہ لگایا ہے کہ خشک میوؤں میں فائبر‘ فولک ایسڈ اور وٹامن ای جیسے غذائیت بخش اجزا شامل ہوتے ہیں۔بعض ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خشک میوے مزید حراروں کا اضافہ کیے بغیر بھوک کو مٹا دیتے ہیں۔ یہ چیز وزن کو بڑھنے سے روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ جو خواتین اپنی غذا میں خشک میوؤں کو برابر شامل رکھتی ہیں ان کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم رہتا ہے۔مختصر یہ کہ خشک میوے نامعلوم زمانے سے انسانی غذا کا ایک بہت اہم حصہ رہے ہیں اور صدیوں سے بعض ممالک کی غذا میں خاص طور سے شامل رہے ہیں۔ خشک میوے کی بہت سی قسمیں دستیاب ہیں اور ہمیں اپنی مرضی اور پسند کے مطابق انہیں اپنی غذا کا جزو بنانا چاہیے۔
قدیم زمانے سے گری دار میوے انسانی غذا کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ گری دار میوؤں میں پروٹین‘ روغن چربی اور وٹامنز کی کافی مقدار پائی جاتی ہے اور انہیں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ آئیے ہم بعض عام قسم کے خشک میوؤں پر ایک نظر ڈالیں۔کاجو: کاجو غالباً سب سے زیادہ پسندیدہ اور خوش ذائقہ خشک میوہ ہے۔ بھنے ہوئے‘ نمک لگے ہوئے کرکرے کاجو بہت زیادہ پسند کیے جاتے ہیں ۔اخروٹ: آثار قدیمہ کی کھدائی سے یہ معلوم ہوا ہے کہ آج سے تقریباً آٹھ ہزار سال پہلے اخروٹوں کو بھوننے کا طریقہ موجود تھا۔ اخروٹ کے درخت کا ذکر یونانی اساطیر میں بھی آیا ہے۔ اخروٹ میں تقریباً ستر فیصد تیل ہوتا ہے۔ اخروٹ توڑے بغیر ایک سال تک رکھا جاسکتا ہے۔ اخروٹ میں کافی بڑی مقدار میں حرارے پائے جاتے ہیں اور اخروٹ وٹامن بی اور ای کے حصول کا بہت عمدہ ذریعہ ہیں۔
اخروٹ پروٹین اور معدنیات کا کارآمد ذریعہ ہیں۔ خاص طور سےسبزی خور لوگوں کیلئے‘ وہ امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد دیتےہیں۔ اخروٹ کووسیع پیمانے پر کیک اور مٹھائیوں وغیرہ کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے اور اخروٹ کی چٹنی بھی بنتی ہے جو بہت سے لوگوں کو بہت زیادہ پسند آتی ہے۔ جب آپ اخروٹ خریدیں تو اچھی طرح دیکھ لیں کہ وہ تازہ ہیں یا نہیں۔ انہیں سونگھ کر دیکھئے اگر ان میں سےا یسی بو آرہی ہے جیسی کہ پینٹس میں سے آتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پرانے اور بدبودار ہوچکے ہیں اور شاید اندر سے گل بھی گئے ہوں۔پستہ:پستے میں وٹامن اے اور بی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اور اس میں فولاد‘ کیلشیم اور پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے۔ ان میں حراروں کی تعداد بھی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ ان میں کافی چربی پائی جاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 747 reviews.