سردی کے نقصانات سے بچنے کیلئے اور ہاتھ‘ پاؤں کے پھٹنے‘ ہونٹ خراب ہونے سے بچنے کیلئے ایک عجیب عمل ہے۔ اس کےعلاوہ اس کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں‘ تجربہ شرط ہے۔ سرسوں کے تیل میں شہادت کی انگلی تر کرکے ناف میں لگادیں اور ناف کو تیل سے تر رکھیں۔ سرسوں کے تیل کی بجائے زیتون کا تیل بھی ستعمال کرسکتے ہیں۔زبان میں تاثیر: جو مردو خواتین اپنی زبان یعنی وعظ وغیرہ میں تاثیر پیدا کرنا چاہتے ہیں تو یہ عمل کریں۔ روزانہ سورۂ یٰسین سات مرتبہ پڑھا کریں اور اس کا معمول بنالیں۔ یہ عمل ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ کتاب میں بھی چھپ چکا ہے۔(محمد ہارون الرشید‘ پشاور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں