Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

 قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

فنگس کا لاجواب گھریلو ٹوٹکہ
(تفسیر پرویز‘ کوہاٹ)
بعض دفعہ جب جرابیں پہنی جاتی ہیں خصوصاً سردیوں میں انگلیوں میں زخم پیدا ہوجاتے ہیں یا سرخ ہوکر سوج جاتی ہیں‘ خاص کر ان لوگوں کی جن کی انگلیاں آپس میں بہت زیادہ ملی ہوتی ہیں اور درمیان میں گیپ نہیں ہوتا۔ اس کیلئے میرے پاس ایک گھریلو آزمایا ٹوٹکہ ہے جو کہ قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔ھوالشافی: تھوڑی سی گلیسرین لیں‘ اس میں کپڑے دھونے کا کوئی سا بھی دیسی صابن چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لیکر ڈال دیں‘ اب گلیسرین اور صابن کو ہلکی آگ پر گرم کریں‘ جب گلیسرین اور صابن کےٹکڑے یک جان ہوجائیں تو اس پر سورۂ فاتحہ بمعہ بسم اللہ سات مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور پھر کاٹن برڈ (کان میں مارنے والی تیلی) لے کر محلول میں ڈبو کر نیم گرم انگلیوں کے اندر صبح و شام لگائیں‘ تھوڑی سی گرم لگے گی۔ انشاء اللہ صرف دو یا تین دن لگانے سے مکمل شفاء مل جاتی ہے۔
ناف ٹلنے کا نایاب عمل
(عقیل احمد‘ کراچی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز فرمائے اور آپ یونہی خدمت انسانیت کرتے رہیں۔ آمین! ایک دوست نے ناف ٹل جانے کا عمل بخشا ہے اور اسے بھی کسی صاحب نے بخشا ہے۔ طریقہ یہ ہے کہ اگر کسی کی ناف یا گولا ٹل جائے تو ایک بار درودابراہیمی پڑھ کر تین بار اپنے سیدھے ہاتھ پر کہنی سے لے کر چھوٹی انگلی تک پھونک ماریں اور اس کا نام لے کر چیک کریں اگر ناف ہے تو ایک بار سورۂ فاتحہ‘ دو بار سورۂ اخلاص اور تین بار سورۂ ناس پڑھ کر دم کردیں‘ دنیا کے کسی بھی حصہ میں ہو انشاء اللہ ناف ٹھیک ہوجائے گی اور گولا چیک کرنے کیلئے ایک بار درود ابراہیمی اور ایک بار سورۂ الم نشرح پڑھ کر چیک کریں ٹھیک کرنے کیلئے وہی اوپر والا طریقہ ہے۔ آزمودہ ہے اور کامیاب علاج ہے۔ بہت سے لوگ آتے ہیں یا میسج کردیتے ہیں یا اپنانام کہلوادیتے ہیں اللہ شفاء دے دیتا ہے۔
میرے دو گھریلو ٹوٹکے
(محمد قاسم‘ سرگودھا)
 محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو عدد گھریلو ٹوٹکے ہیں۔ ایک زکام کا علاج اور ایک تھکاوٹ اتارنے کیلئے۔ یقیناً قارئین اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
زکام کا علاج: ھوالشافی: لیمن گراس کے پتے لیں جو جوار کے پتوں کے مشابہ ہوتے ہیں ان کو پانی میں ابال لیں اور اس میں حسب ذائقہ چینی اور لیموں نچوڑیں۔ بہت ہی بہترین قہوہ تیار ہے۔ چسکی چسکی کرکے پئیں زکام کا جڑ سے خاتمہ کردے گا۔ بعض لوگوں نے لیمن گراس کا پودا گھروں میں بھی لگایا ہوتا ہے۔
تھکاوٹ دورکرنے کا لاجواب ٹوٹکہ
جب آدمی کام کی زیادتی کی وجہ سے بہت زیادہ تھک ہوا ہو تو ایک کپ چائے بنائے اور اس میں پتی کے ساتھ تھوڑی سی خشخاش ڈال دے اور چائے بنا کر پیے۔ تھکاوٹ ایسے دور ہوگی جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ جسم بالکل ہلکا پھلکا اور فریش ہوجاتا ہے۔ میرا آزمایا ہوا ہے۔
 پیٹ درد سے نجات
(محمد ناصر‘ لودھراں)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری جب سے ملا ہے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوںکہ اس نے مجھے عبقری کے ذریعے توبہ کی توفیق بخشی۔ میں ایک چاند گاڑی چلاتا ہوں اور ہر وقت گانے سنتا تھا‘ ہروقت غلط کام کرتا تھا مگر صرف عبقری کی بدولت اللہ نے مجھے توبہ کی توفیق بخشی اب میں پانچ وقت نماز پڑھتا ہوں اور عبقری سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ قیامت تک چلتا رہے‘اللہ آپ کے بچوں کی حفاظت فرمائے ہر وقت میرے دل سے دعائیں نکلتی رہتی ہیں۔پیٹ درد کیلئے میرے پاس آزمایا ہوا روحانی ٹوٹکہ ہے جو درج ذیل ہے:۔
جس کے پیٹ میں درد ہو تو سورۂ کوثر تین مرتبہ اول و آخر درود ابراہیمی تین مرتبہ نمک پر دم کرکے کھائے تو اللہ کے کرم و فضل سے ٹھیک ہوجائے گا۔
مسائل حل بے سکونی ختم
(ا،س،ب۔ سیالکوٹ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے آپ کو خط لکھا تھا تو آپ نے ہمیں درج ذیل وظیفے بتائے تھے ۔
 ہر جمعرات پوری مرغی کا صدقہ جو گیارہ جمعرات کسی مستحق کو کرناتھا۔ دو سومرتبہ صبح سورۂ فلق و ناس‘ اور دو سو مرتبہ شام کو سورۂ فلق و ناس مع تسمیہ اور آخری وٖظیفہ یہ ہے:یَامُمِیْتُ یَاقَابِضُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہ اَحْمَدٌرَّسُولُ اللہ۔ اس وظیفے کو سارا دن کھلا پڑھنا تھا۔
 ان سب وظیفوں سے ہمارے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔ جن میں سےچند یہ ہیں:۔ ہمارے گھر سے بے سکونی ختم ہوئی‘اب گھر میں لڑائی جھگڑا تو اب ہوتا ہی نہیں‘رزق کے مسائل حل ہورہے ہیں‘میرا رشتہ نہیں ہورہا تھا مگر الحمدللہ اب میرا رشتہ بھی طے ہوگیا ہے۔
لیکوریا کیلئے آزمایا نسخہ
ھوالشافی: سنگجراحت 20 گرام‘ مائیں خورد 10 گرام‘ سونٹھ 6 گرام‘ چینا گوند6 گرام‘ مصری 20 گرام۔
تمام اشیاء کوٹ پیس کر دن میں تین مرتبہ آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔یہ نسخہ ہمارا آزمودہ ہے‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی کے ساتھ استعمال کریں ۔الحمدللہ! جس نے بھی آزمایا ہے لاجواب پایا ہے۔
حاملہ بہنوں کیلئے روحانی نسخہ
(ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
حمل ٹھہرنے کے بعد فجر کی نماز کے بعد نو مرتبہ سورۂ زلزال پڑھیں۔ جب آٹھ ماہ گزر جائیں تو نویں ماہ کے شروع میں چھتیس مرتبہ یہ سورۂ پڑھیں۔ آٹھ ماہ اور نویں ماہ کےپہلے پندرہ روز گزر جائیں تو یہی سورۂ تین سو تیرہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پانی کو جمع کرتی رہیں‘ بچے کی پیدائش تک یہی عمل کریں‘ جب درد زہ شروع ہو تو فوراً یہ پانی پی لیں جو خاتون حاملہ کے پاس ہو‘ وہ سورۂ زلزال تین سو تیرہ مرتبہ پڑھ کر حاملہ کی ناف پر دم کردیں۔ حاملہ اپنے ہاتھوں کو پنڈلیوں کے قریب رکھ لیں‘ دایہ اور گھر کی دوسری بزرگ خاتون راز دار ہوں‘ کیسی تیسرے فرد کے علاوہ کوئی نہ ہو‘ پردے کا خاص اہتمام کریں‘ انشاء اللہ بچہ نارمل ڈیلیوری سے ہی ہوگا۔
مجھے ملا الہامی نسخہ!:ایک دن فجر کی نماز پڑھی‘ راقمہ سنت پڑھ چکی تھی کہ گردن میں شدید درد ہوا‘ اتنا شدید کہ کسی کو پکار کے کچھ کہنے کی بھی ہمت نہیں تھی‘ اپنا سر گھٹنےپر رکھا کہ اونگھ آگئی‘ اسی دوران کسی کہنے والے نے کہا ’’الم نشرح پڑھو‘‘ فوراً یقین کے ساتھ الم نشرح پڑھی‘ کچھ دیر پڑھتی رہی‘ سورۂ پڑھتی گئی اور تکلیف کم ہوتی گئی‘ یہاں تک کہ تکلیف بالکل ختم ہوگئی‘ کسی بھی قسم کی تکلیف ہو‘ بھروسے سے یہ سورۂ پڑھیں‘ انشاء اللہ ہر مصیبت سے یہ سورۂ نکالے گی۔
لیکوریا کا مفت علاج

کیکر کی پھلیوں کا پاؤڈر کھانے کا ایک چمچ شہد میں ملا کر لیکوریا کی مریضہ صبح کو کھالیں تو اکتالیس دن کھانے کے بعد لیکوریا بالکل ختم ہوجائے گا اور دوبارہ کبھی نہیں ہوگا۔اس نسخہ کو معمولی سمجھ کر نظرانداز ہرگز نہ کیجئے گا۔
روحانی و طبی تجر  بات
(محمد عمر‘ لاہور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! چند سالوں سے مسلسل عبقری کا قاری ہوں اور رسالے سے میں نے بہت زیادہ طبی و روحانی فوائد حاصل کیے ہیں۔ میرے بھی طبی و روحانی آزمائے ٹوٹکے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔
نظر کی کمزوری ختم

یہ نسخہ بہت کمال کا ہے‘ مجھے کسی سے ملا تھا‘ میں نے بھی کیا بہت لاجواب پایا۔ جس کو جگر کی گرمی ہو یا اس کی نظر دن بدن کمزور ہورہی ہو وہ گاجر کا جوس دو گلاس لے اور اتنا ہی دودھ علیحدہ رکھ لے۔ دودھ کو چولہے پر رکھ کر اس میں دو تین چمچ سونف کے ڈال کر اسے اچھی طرح ہلکی آنچ پر ابالے‘ پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دے جب ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں گاجر کا جوس مکس کردیں اور نوش جاں کریں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں پھر اس کے فوائد خود دیکھیں۔
ذہنی طور پر کمزور بچوں کیلئے
میرے ابو کے ایک دوست ہیں وہ ٹیچر ہیں‘ کافی سال ہوگئے ان کو پڑھاتے ہوئے‘ ابو نے ان کو کہا کہ میری چھوٹی بیٹی بہت نالائق ہے‘ پڑھتی نہیں ہے‘ اس کا کوئی حل ہے۔ وہ کہنے لگے صرف33 باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بادام یا پانی پر دم کرکے اسے کچھ عرصہ استعمال کرواؤ انشاء اللہ لائق ہوجائے گی۔ کہتے ہیں یہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاسم اعظم ہے۔ جو بچہ نہ پڑھتا ہو پڑھنا شروع کردیتا ہے۔
چھوٹی سی آیت اور بے حساب مال ودولت
ہمارے محلے میں ہمارے گھر کے سامنے دکان میں ایک آدمی رہتا ہے‘ کسی گاؤں کا رہنے والا ہے‘ یہاں سارا دن پھل ریڑھی پر لگا کر بیچتا ہے اور رات کو اسی دکان میں سوجاتا ہے‘ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ سارے بازار سے مہنگا پھل بیچتا ہے مگر سب سے زیادہ اور سب سے پہلے پھل بیچ کر فارغ ہوجاتا ہے۔ ایک مرتبہ جمعہ کی نماز کا وقت تھا ہوٹل وغیرہ بند تھے تو اس نے سالن لینے کیلئے ہمارے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا ‘میں سالن لے کر اس کی دکان پر گیا تو اس نے ایک کاغذ نکالا اس پر ایک آیت لکھی ہوئی تھی‘ کہتا مجھے پڑھنی نہیں آرہی پڑھا دو‘ میں نےپوچھا آپ کو یہ آیت کس نے دی‘ کہتا میری بیوی نے‘ میں نے کہا آپ کی بیوی کو کس نے دی؟ کہتا اس کےدادا نے‘ میں نے کہا اس سے کیا ہوتا ہے؟ کہتا میری بیوی کے دادا کو کسی نے دی تھی ان کے مالی حالات اچھے نہ تھے‘ یہ آیت صرف دن میں سودفعہ پڑھنی ہے‘ دن میں کوئی بھی وقت مقرر کرلیں‘ کہتا اس کے پڑھنے سے اللہ نے ان کو بہت مال دیا‘ بہت نوازا‘ انہوں نے بہت زمینیں خرید لی۔ کہتے دنیا کا کوئی مسئلہ ہو اس کے پڑھنے سے حل ہوجاتا ہے۔ وہ بار بار یہ کہہ رہا تھا کہ اللہ نے اس میں بہت طاقت رکھی ہے۔ اگر جلدی مسائل کا حل چاہتے ہو تو اس کو تہجد کے وقت پڑھو‘ میری بیوی بھی اسے تہجد کے وقت ہی پڑھتی ہے۔ تب میری سمجھ میں بات آئی کہ اس کا مال مہنگا ہونے کے باوجود کیوں سب سے زیادہ اور جلدی بک جاتا ہے۔ وہ آیت یہ ہے:۔ اَللہُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِہٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ  وَ ہُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ ﴿شوریٰ۱۹۔
لاہوتی وضو کا کمال
محترم حکیم صاحب! ایک دن میں تسبیح خانہ میں تھا کہ میرے ساتھ اسلام آباد سے آیا ایک شخص خدمت میں مصروف تھا‘ میں نے اس سے پوچھا آپ کو کبھی کسی عمل سےفائدہ ہوا کہنے لگا: ہاں!مجھے لاہوتی وضو سے بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ میں وضو کرتے ہوئے تصور کرتا ہوں کہ میرے اعضاء کے ساتھ ساتھ میرے گناہ بھی دھل رہے ہیں۔ کہتا اس عمل کی برکت سے مجھے نماز میں دھیان مل گیا اور کچھ آنسو ندامت کے بھی نصیب ہوجاتے ہیں۔
بچوں کے داخلے کامسئلہ فوری حل
 ایک اور عمل اس نے اپنا آزمایا بتایا کہ مجھے کوئی مسئلہ ہو میں سورۂ کوثر کثرت سے پڑھتا ہوں وہ حل ہوجاتا ہے‘ میرے بچوں کا ایک سکول میں داخلہ نہیں ہورہا تھا میں نے سورۂ کوثر کثرت سے پڑھی میرا یہ مسئلہ فوری حل ہوگیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 720 reviews.